اردو ویب میں تلاش

مکی

معطل
ارد ویب میں تلاش کی خاصیت تو موجود ہے مگر میرے خیال میں اس سے خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوتا، خاص طور سے اگر تلاش کے الفاظ کم ہوں، اس کا حل میں نے فائر فاکس کے لیے ایک سرچ پلگ ان بنا کر نکال رکھا ہے اور میں عموماً اسی کو ہی استعمال کرتا ہوں.. اس کے استعمال سے گوگل میں صرف اردو ویب سے متعلق نتائج ہی برآمد ہوں گے.. ایسا ہی ایک سرچ پلگ ان میں نے اردو کوڈر میں تلاش کے لیے بھی بنایا تھا.. یہ دونوں پلگ ان یہاں شیئر کر رہا ہوں..


تنصیب کوئی مشکل نہیں، اسے ڈاؤنلوڈ کر کے ذیل کے پاتھ پر کاپی کردیں:


/usr/share/firefox/searchplugins/


اور اس کا پرمیشن بدل دیں.. اب فائر فاکس ری سٹارٹ کریں اور فائر فاکس کے تلاش کے خانے میں دستیاب سرچ انجنز میں سے UrduWeb Search منتخب کرلیں..


اب اس میں تلاش کریں.. آپ کو تمام نتائج صرف اردو ویب کے ہی ملیں گے..


ونڈوز والے حضرات نے کس طرح نصب کرنا ہے معلوم نہیں.. کوئی ونڈوزیا ہی دیکھ کر بتا دے تو بہتر ہے.


ڈاؤنلوڈ یہاں سے
 
Top