لگے ہاتھوں میں بھی بیان کر دوں ۔ اردو پیڈ کا پرانا ورژن جو کہ ابھی تک میرے بلاگ میں موجود ہے بارے شکایت تھی کہ وہ لکھا ہوا کافی حصہ خذف کر دیتا تھا ۔ استعمال کرنے کے بعد اسکی وجہ یہ نکلی تھی جب کوئی "کوئی" لکھنا چاہتا ہے، کرلپ یا ان پیج کے صوتی تختہ کے معیار کے مطابق تو " ک و ئ ی" کرلپ اور ان پیج میں "ئ" کے لئے شفٹ کے ساتھ چار دبا کر لکھا جاتا ہے ۔جبکہ اردو پیڈ میں یہ شفٹ اور یو کی کنجی ملا کر لکھا جاتا ہے ۔ لیکن اگر اردو پیڈ میں کرلپ یا ان پیچ والی کنجیاں استعمال کی جائیں تو اس عبارت کے بعد لکھا جانے والا سب حصہ خذف ہو جاتا تھا ۔ تبصرے یا پوسٹ میں شامل نہیں ہوتا ۔
پھر اردو ویب پیڈ کا موجودہ ورژن ہمارے پاس آ گیا ہے، سب بلاگرز نے اپنے اپنے بلاگ میں اس کا لگا لیا، لیکن میرے ساتھ مسلہ یہ ہے کہ فائرفاکس میں جب کوئی کنجی اس تختہ کے ساتھ شفٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کی جاتی ہے تو اُس کے بعد لکھا جانا والا حرف بھی خود ہی شفٹ کے ساتھ ظاہر ہو جاتا ہے ۔ اس سے بچنے کے لئے میں اپنے کمپیوٹر کا کلیدی تختہ استعمال کرتا ہوں ۔ کیا کسی اور کے ساتھ بھی یہی مسلہ درپیش ہے؟