نبیل
تکنیکی معاون
کئی دوست مجھ سے اردو ویب پیڈ کو اپنے ویب پیجز میں انٹگریٹ کرنے کا طریقہ دریافت کر چکے ہیں۔ اسی کے پیش نظر میں یہ پوسٹ لکھ رہا ہوں۔
اردو ویب پیڈ کو پہلے سے موجود ویب پیجز کے ٹیکسٹ ایریاز کے ساتھ انٹگریٹ کرنا بہت آسان ہے۔ اسے سنگل لائن ان پٹ ٹیکسٹ کنٹرول (INPUT) اور ملٹی لائن TEXTAREA دونوں میں اردو ایڈیٹنگ کی سپورٹ مہیا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میں اسے ذیل کی مثال سے واضح کر رہا ہوں۔
ذیل میں ایک سادہ html پیج کا کوڈ ہے جس میں ایک سنگل لائن (input) اور ایک ملٹی لائن (textarea) ایڈٹ ایریا موجود ہے۔
اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن کا پہلا سٹیپ اس کی جاوا سکرپٹ کو پیج میں ریفرینس کرنا اور اسے initialize کرنا ہے۔ یہ ذیل میں دیے گیے کوڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے:
اوپر والی مثال میں یہ assume کیا گیا ہے کہ اردو ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ (UrduEditor.js) اور اس سے متعلقہ سٹائل شیٹ (UrduEditor.css) اسی html فائل کی پاتھ میں موجود ہیں۔ اگر ایسا نہ ہو تو اسے src ایٹریبیوٹ اور initUrduEditor کے argument میں بھیجا جا سکتا ہے۔
اردو ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ کو initialize کرنے کے بعد ہر مطلوبہ ایڈٹ ایریا میں اردو ایڈیٹنگ کی سپورٹ مہیا کرنے کا مرحلہ آتا ہے۔ اس کے لیے یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ویب پیڈ ایڈٹ ایریا کے آئی ڈی (ID) ایٹریبیوٹ کے ذریعے کام کرتا ہے۔ لہذا جس ایلیمنٹ میں یہ غیر موجود ہو، جیسا کہ اس پوسٹ کے شروع میں دیے گیے html کوڈ میں ہے، تو وہاں ID ڈالنی پڑتی ہے۔ اس کے علاوہ ایڈٹ ایریا کا onfocus ایونٹ بھی ڈیفائن کرنا پڑتا ہے۔ اوپر مذکورہ ایڈٹ ایریاز میں یہ والی تبدیلیاں ذیل کے کوڈ میں دکھائی گئی ہیں:
اس کے بعد اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن مکمل کرنے کے لیے صرف ایک makeUrduEditor فنکشن کال کی ضرورت رہ جاتی ہے۔ اس فنکشن کو ایڈٹ ایریا کی آئی ڈی اور اس کا مطلوبہ پوائنٹ سائز فراہم کیا جاتا ہے۔
اوپر کی مثال میں پیش کیے گیے input کنٹرول کو ایک 12 پوائنٹ سائز کا اردو ایڈٹ ایریا بنانے کے لیے ذیل کی فنکشن کال استعمال کی جائے گی:
جبکہ اسی مثال میں موجود textarea کو 20 پوائنٹ سائز کا ایڈٹ ایریا بنانے کے لیے ذیل کی فنکشن کال کی ضرورت ہو گی:
اس مرحلے پر ایڈٹ ایریاز میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن مکمل ہو گئی ہے اور ذیل میں اس مثال کا اس انٹگریشن کے ساتھ پورا کوڈ دیا جاتا ہے:
لینگویج موڈ تبدیل کرنا
(Switching Language)
اردو ایڈٹ ایریاز میں لینگویج سوئچ کرنے کے لیے کی بورڈ شارٹ کٹ CTRL+SPACE استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اردو لینگویج موڈ میں ایڈٹ ایریا کا پس منظر سبز رنگ کا ہوتا ہے جبکہ انگریزی موڈ میں اس کا پس منظر بنفشئی رنگ کا ہو جاتا ہے۔
اس کی بورڈ شارٹ کٹم سے ناواقف یوزرز کی مدد کے لیے پیج پر ہی ریڈیو بٹن کنٹرول کے ذریعے لینگویج سوئچ کرنے کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔ اس میں setUrdu اور setEnglish فنکشن کو لینگویج سوئچ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور ایڈٹ ایریا کی آئی ڈی کو بطور ان فنکشن کے پرامیٹر کے بھیجا جاتا ہے۔ ذیل کے کوڈ میں اوپر والا html پیج اس لینگویج سوئچ کرنے کی سہولت کے سمیت دیا جا رہا ہے:

کوڈ:
<html>
<head>
<title>Urdu WebPad Integration</title>
</head>
<body>
<input type="text" name="username" size="20"></p>
<textarea rows="10" name="message" cols="20">
</textarea>
</body>
</html>
اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن کا پہلا سٹیپ اس کی جاوا سکرپٹ کو پیج میں ریفرینس کرنا اور اسے initialize کرنا ہے۔ یہ ذیل میں دیے گیے کوڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے:
کوڈ:
<script language="javascript1.2" type="text/javascript" src="UrduEditor.js"></script>
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
initUrduEditor("");
</script>
اوپر والی مثال میں یہ assume کیا گیا ہے کہ اردو ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ (UrduEditor.js) اور اس سے متعلقہ سٹائل شیٹ (UrduEditor.css) اسی html فائل کی پاتھ میں موجود ہیں۔ اگر ایسا نہ ہو تو اسے src ایٹریبیوٹ اور initUrduEditor کے argument میں بھیجا جا سکتا ہے۔
اردو ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ کو initialize کرنے کے بعد ہر مطلوبہ ایڈٹ ایریا میں اردو ایڈیٹنگ کی سپورٹ مہیا کرنے کا مرحلہ آتا ہے۔ اس کے لیے یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ویب پیڈ ایڈٹ ایریا کے آئی ڈی (ID) ایٹریبیوٹ کے ذریعے کام کرتا ہے۔ لہذا جس ایلیمنٹ میں یہ غیر موجود ہو، جیسا کہ اس پوسٹ کے شروع میں دیے گیے html کوڈ میں ہے، تو وہاں ID ڈالنی پڑتی ہے۔ اس کے علاوہ ایڈٹ ایریا کا onfocus ایونٹ بھی ڈیفائن کرنا پڑتا ہے۔ اوپر مذکورہ ایڈٹ ایریاز میں یہ والی تبدیلیاں ذیل کے کوڈ میں دکھائی گئی ہیں:
کوڈ:
<input type="text" name="username" id="username" onfocus="setEditor(this)" size="20"></p>
<textarea rows="10" name="message" id="message" onfocus="setEditor(this)" cols="20">
اس کے بعد اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن مکمل کرنے کے لیے صرف ایک makeUrduEditor فنکشن کال کی ضرورت رہ جاتی ہے۔ اس فنکشن کو ایڈٹ ایریا کی آئی ڈی اور اس کا مطلوبہ پوائنٹ سائز فراہم کیا جاتا ہے۔
اوپر کی مثال میں پیش کیے گیے input کنٹرول کو ایک 12 پوائنٹ سائز کا اردو ایڈٹ ایریا بنانے کے لیے ذیل کی فنکشن کال استعمال کی جائے گی:
کوڈ:
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
makeUrduEditor("username", 12);
</script>
جبکہ اسی مثال میں موجود textarea کو 20 پوائنٹ سائز کا ایڈٹ ایریا بنانے کے لیے ذیل کی فنکشن کال کی ضرورت ہو گی:
کوڈ:
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
makeUrduEditor("message", 20);
</script>
اس مرحلے پر ایڈٹ ایریاز میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن مکمل ہو گئی ہے اور ذیل میں اس مثال کا اس انٹگریشن کے ساتھ پورا کوڈ دیا جاتا ہے:
کوڈ:
<html>
<head>
<title>Urdu WebPad Integration</title>
</head>
<body>
<script language="javascript1.2" type="text/javascript" src="UrduEditor.js"></script>
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
initUrduEditor("");
</script>
<input type="text" name="username" id="username" onfocus="setEditor(this)" size="20"></p>
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
makeUrduEditor("username", 12);
</script>
<textarea rows="10" name="message" id="message" onfocus="setEditor(this)" cols="20">
</textarea>
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
makeUrduEditor("message", 20);
</script>
</body>
</html>
لینگویج موڈ تبدیل کرنا
(Switching Language)
اردو ایڈٹ ایریاز میں لینگویج سوئچ کرنے کے لیے کی بورڈ شارٹ کٹ CTRL+SPACE استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اردو لینگویج موڈ میں ایڈٹ ایریا کا پس منظر سبز رنگ کا ہوتا ہے جبکہ انگریزی موڈ میں اس کا پس منظر بنفشئی رنگ کا ہو جاتا ہے۔
اس کی بورڈ شارٹ کٹم سے ناواقف یوزرز کی مدد کے لیے پیج پر ہی ریڈیو بٹن کنٹرول کے ذریعے لینگویج سوئچ کرنے کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔ اس میں setUrdu اور setEnglish فنکشن کو لینگویج سوئچ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور ایڈٹ ایریا کی آئی ڈی کو بطور ان فنکشن کے پرامیٹر کے بھیجا جاتا ہے۔ ذیل کے کوڈ میں اوپر والا html پیج اس لینگویج سوئچ کرنے کی سہولت کے سمیت دیا جا رہا ہے:
کوڈ:
<html>
<head>
<title>Urdu WebPad Integration</title>
</head>
<body>
<script language="javascript1.2" type="text/javascript" src="UrduEditor.js"></script>
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
initUrduEditor("");
</script>
<input type="text" name="username" id="username" onfocus="setEditor(this)" size="20"></p>
English<input type="radio" value="English" name="toggle1" onclick='setEnglish("username")'>اردو<input type="radio" value="Urdu" checked name="toggle1" onclick='setUrdu("username")'>
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
makeUrduEditor("username", 12);
</script>
<textarea rows="10" name="message" id="message" onfocus="setEditor(this)" cols="20">
</textarea>
English<input type="radio" value="English" name="toggle2" onclick='setEnglish("message")'>اردو<input type="radio" value="Urdu" checked name="toggle2" onclick='setUrdu("message")'>