اردو ویب کا مردہ مرکزی صفحہ

مہوش علی

لائبریرین
ارادہ تو کیا تھا کہ اس ٹاپک پر ذرا تفصیل سے لکھوں۔
مگر خرابی صحت کے باعث صرف مختصرا عرض کرنا پڑ رہا ہے۔

نبیل بھائی،
جملہ بہت ہی زبردست چیز ہے اور اگر کوئی ذرا سی مدد کرنے والا ہو تو اس کو سیکھنا بچوں کا کھیل ہے (کم از کم ایچ ٹی ایم ایل کی مدد سے جو حضرات اردو ویب سائیٹ بنانا چاہتے ہیں، اُن کو پُرزور طریقے سے نصیحت ہے کہ وہ اس ارادے کو چھوڑ کر جملہ پر کام کریں)۔

ہمارے تجرباتی جملہ ویب سائیٹ کا لنک ہے:
Urdu Web Joomla

یہاں میں نے اردو ویب کے مرکزی صفحے کو جملہ پر منتقل کرنے کی ایک example یہاں دی ہے۔ ذیل کی تجاویز میرے ذہن میں ہیں۔

1) مرکزی صفحہ صرف اور صرف اردو میں ہونا چاہیئے (اور ٹیکسٹ صحیح نظر نہ آنے کی صورت میں ہمارے پاس امیج ہے جو بتا رہا ہے کہ ہمیں اس صورت میں اردو فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنا ہے)۔
چنانچہ اس صورت میں انگلش ورژن کی کوئی ضرورت نہیں رہتی۔

2) بہت ضروری ہے کہ ڈاؤنلوڈ سیکشن بھی اردو محفل پر ہونے کی بجائے، یہاں مرکزی صفحے پر ہو۔
اس کام کے لیے جملہ کی ایک پروفیشنل ایکسٹنشن "ڈاک مین" کے نام سے موجود ہے۔
محفل کے پی ایچ پی فورم میں بھی ڈاؤنلوڈ کے لیے ایک ایکسٹنشن موجود ہے، لیکن جملہ کی ایکسٹنشن اسکی نسبت زیادہ پروفیشنل نظر آتی ہے۔

بہرحال، محفل کا ڈاؤنلوڈ سیکشن بُرا نہیں ہے، مگر لاجیکل بات یہ ہے کہ اسکو اردو ویب کے مرکزی صفحے پر ہونا چاہیئے۔

3) اسی طرح "روابط" کا سیکشن بھی محفل پر ہونے کی بجائے مرکزی صفحے پر ہونا چاہیئے۔
اس سلسلے میں بھی جملہ کی ایک پروفیشنل ایکسٹنشن موجود ہے۔

اردو ویب کا مردہ مرکزی صفحہ

مسئلہ یہ ہے کہ اردو ویب کا مرکزی صفحہ بالکل مردہ ہے۔ لوگ سیدھا محفل پر چھلانگ لگاتے ہیں۔
چنانچہ سوال یہ ہے کہ اس مرکزی صفحے کو (کہ جہاں پر تمام اردو پراجیکٹز کو متعارف کروایا جائے گا، مثلا محفل، اردو وکی، اردو سیارہ، اردو بلاگنگ، لائیبریری، اردو لغت وغیرہ) کس طرح دلچسپ بنایا جائے؟

میری رائے میں اس مرکزی صفحے پر اگر مسلسل ہر پراجیکٹ وغیرہ کے متعلق تازہ ترین خبریں وغیرہ شائع ہوتی رہیں تو لوگوں کی دلچسپی اس میں برقرار رہے گی۔

دوسرا یہ کہ ایک مخصوص ٹیمپلیٹ بنا کر اردو محفل کو بھی اس مرکزی صفحے پر Wrap کر دیا جائے (بلکہ تمام پراجیکٹز کو اسی مرکزی صفحے پر جملہ کی مدد سے Wrap کر دیا جائے۔
نوٹ: یہ wrap کرنے کے بات اُن ممبران کی سمجھ میں نہیں آئے گی جنہوں نے جملہ پر کام نہیں کیا، مگر نبیل بھائی میری بات بہت اچھی طرح سمجھ رہے ہوں گے۔

نبیل بھائی، محفل کو مرکزی صفحے میں wrap کرنے کی صورت یہ نظر آ رہی ہے کہ محفل کے سائیڈ بار ختم کر دی جائے، اور اس کی جگہ جملہ کا Main Menu سائیڈ بار کی جگہ لے لے گا (جس میں ڈاؤنلوڈ، روابط، اور وکی اور دوسرے پراجیکٹ کا لنک ہو گا)۔

اسی طرح شاید وکی کو بھی مرکزی صفحے میں Wrap کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

========================

نبیل بھائی،
میرے خیال میں تو جملہ پر کچھ کام بڑھانا چاہیئے۔ مجھے یہ کافی بہتر حل نظر آ رہا ہے کیونکہ اس میں انت گنت گنجائش موجود ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، اردو ویب کے مین پیج سے متعلقہ کئی آئیڈیاز میرے ذہن میں بھی ہیں۔ یہاں جملہ کا استعمال بھی ممکن ہے۔ ہمارے ذہن میں یہ خیال تھا کہ عام طور پر دوست جملہ پر کام کرنا ذرا دشوار سمجھتے ہیں۔ لیکن اب آپ نے سیکھ لیا ہے تو سمجھیں باقی بھی سیکھ جائیں گے۔ :) جہاں تک wrap کا تعلق ہے تو میں ذاتی طور پر اس کو پسند نہیں کرتا ہوں۔ wrap عام طور پر کسی static content کو دکھانے کے لیے ٹھیک رہتا ہے۔ میں محفل فورم کے پیج کو علیحدہ ہی رکھنا چاہوں گا۔

میں جملہ اور دوسرے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کے سلسلے میں کئی باتیں کرنا چاہتا ہوں لیکن پہلے میں فورم کی اپگریڈ پر کام مکمل کرنا چاہ رہا ہوں۔ کئی مہینے سے اس اپگریڈ کا کام ہی نہیں مکمل ہو پا رہا۔ :(
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
مہوش، اردو ویب کے مین پیج سے متعلقہ کئی آئیڈیاز میرے ذہن میں بھی ہیں۔ یہاں جملہ کا استعمال بھی ممکن ہے۔ ہمارے ذہن میں یہ خیال تھا کہ عام طور پر دوست جملہ پر کام کرنا ذرا دشوار سمجھتے ہیں۔ لیکن اب آپ نے سیکھ لیا ہے تو سمجھیں باقی بھی سیکھ جائیں گے۔ :) جہاں تک wrap کا تعلق ہے تو میں ذاتی طور پر اس کو پسند نہیں کرتا ہوں۔ wrap عام طور پر کسی static content کو دکھانے کے لیے ٹھیک رہتا ہے۔ میں محفل فورم کے پیج کو علیحدہ ہی رکھنا چاہوں گا۔

میں جملہ اور دوسرے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کے سلسلے میں کئی باتیں کرنا چاہتا ہوں لیکن پہلے میں فورم کی اپگریڈ پر کام مکمل کرنا چاہ رہا ہوں۔ کئی مہینے سے اس اپگریڈ کا کام ہی نہیں مکمل ہو پا رہا۔ :(

نبیل بھائی،
میں نے تو سیکھ لیا ہے۔ اب اگر دوسرے نہ سیکھیں تو آپ بے شک اُن کو مرغا بنا کر کونے میں کھڑا کر دیں (جیسا کہ پاکستان میں ہوا کرتا ہے :) ) اور سب سے پہلے قیصرانی بھائی کی باری ہے :)

جہاں تک ریپ کرنے کا تعلق ہے تو میں آپ سے سو فیصدی متفق ہوں کہ یہ مجھے بھی پسند نہیں۔ (سائیٹ چاہے ڈائنامک ہو یا سٹیٹک)۔

بہرحال، اسکا ایک حد تک حل ممکن ہے، اور وہ یہ کہ جملہ کی ایسی ٹیمپلیٹ استعمال کی جائے جس کی چوڑائی پورے صفحے پر مشتمل ہو، اور اس میں صرف اوپر کا بینر، اور سیدھے ہاتھ کی طرف کی سائیڈ بار ہو (یعین بغیر الٹے ہاتھ والی سائیڈ بار کے)۔
چنانچہ اگر ایسی ٹمپلیٹ میں ریپ کیا جائے تو ریپ کیا گیا ویب سائیٹ تقریبا اپنی تمام چوڑائی کے دکھائی دیتا ہے۔

مگر قصہ مختصر، اردو فورم کو ہم بغیر ریپ کیے ہی الگ صفحے پر رکھیں گے۔

نیز آپ نے فورم کی اپگریڈ کا ذکر کیا ہے۔ کیا اسکی تھوڑی سی تفصیلات مل جائیں گی؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، فورم کی اپگریڈ کے بارے میں میں آج ہی ایک پوسٹ لکھوں گا۔ مختصر یہ بتا دیتا ہوں کہ محفل فورم کا سب سے اہم کمپوننٹ ذیلی فورم کا موڈ (Category Hierarchy MOD) ہے اور اس اپگریڈ میں CHMOD ورژن 2.1.4 سے ورژن 2.1.6 پر اپگریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مجھے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کی داستان الگ سے سناؤں گا۔ :eek:

جہاں تک wrap کرنے کا تعلق ہے تو یہ اپلیکیشنز کو انٹگریٹ کرنے کا مناسب طریقہ نہیں ہے۔ اس کے بارے میں بھی میں الگ سے لکھوں گا۔
 
Top