اردو ویب کا وکی

قیصرانی

لائبریرین
دوستو، آج سے ہم لوگ تمام ایسی تکمیل شدہ کتب کو جو پروف ریڈنگ کے مرحلے سے گزر چکی ہیں، اردو ویب کے وکی پر پوسٹ کرنا شروع کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں نبیل بھائی اور زکریا بھائی کا تعاون حاصل ہے۔ فی الحال تو محب، ماورا اور میں یہ کام شروع کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں دیگر بہت سے احباب کا بالواسطہ تعاون شامل ہے جو کتب کو سکین کرنے سے لے کر ان کی پروف ریڈنگ تک ہمارے ساتھ شامل رہے۔ فی الحال میں محب اور ماوراء‌سے درخواست کروں گا کہ وہ جلد از جلد اس دھاگے پر تشریف لائیں، تاکہ اس سلسلے میں واضح لائحہ عمل طے کیا جاسکے اور ذمہ داریوں کو تقسیم کیا جاسکے
بےبی ہاتھی
 

جیسبادی

محفلین
کیا ہی اچھا ہوتا کہ یہاں بھی mediawiki نصب ہوتی، جیسا کہ وکیپیڈیا پر ہے، تاکہ احباب کو بھانت بھانت کے مارک اپ نہ سیکھنے پڑتے۔ dreamhost جہاں یہ فورم ہے، وہاں سنگل کلک انسٹالیشن کی سہولت موجود ہے، میڈیا وکی کی۔ مگر بوجوہ وہ سنگل کلک ہو نہیں سکا۔

آ رہی ہے صدائے ناقہ لیلیٰ ...............
مگر حیف صد حیف، مجنوں کا قدم اٹھ نہیں سکتا
 

قیصرانی

لائبریرین
جیسبادی بھائی، آپ کی بات بالکل بجا ہے، لیکن جوکام ہو چکا ہے، اسے اب نئے وکی پر رکھنا بھی تو ایک مسئلہ ہے ناں۔ اس لیے ہم دوستوں نے سوچا ہے کہ کام ہی تو کرنا ہے، جہاں ہوگا وہیں کر لیں گے۔ سیکھنا تو وکی پر بھی ہے، یہاں بھی ہے، :) سو سیکھ لیں گے۔ امید ہے کہ میری بات کا آپ نے برا نہیں منایا ہوگا، یہ میں نے اپنا اور دوستوں کا ذاتی خیال “شریف“ بتایا ہے :D
بےبی ہاتھی
 
Top