میرے خیال میں ان لوگوں کے نام ضرور دینے چاہئیں جنہوں نے اردو ویب کی ہوسٹنگ کو چلانے میں مدد کی ہے۔
حیران کیا آپ نے کافی۔ آپ کے ہاں تعاون کی بھی "لمٹ " ہے زیادہ سے زیادہ 100 ڈالر۔۔۔سابقہ دستور کے مطابق ایک دفعہ پھر وہ موقع آ گیا ہے جب اردو ویب کے زیر اہتمام چل رہی تمام خدمات کو جاری رکھنے نیز ان کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے تمام محبان اردو اور بالخصوص محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ہوسٹنگ کے اخراجات کی مد میں اپنا تعاون پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں۔ ہماری ترجیح ہوتی ہے کہ تھوڑا تھوڑا کر کے زیادہ سے زیادہ احباب اس کا حصہ بنیں لیکن یہ روایت رہی ہے کہ بعض احباب اچانک خطیر رقم دے کر ہدف کو آن واحد میں پورا کرا دیتے ہیں اور جو احباب کسی سبب چند روز بعد اپنا تعاون پیش کرنے کا پر خلوص ارادہ رکھتے ہیں ان کو اپنا ارادہ اگلے برس تک کے لئے ملتوی کرنا پڑ جاتا ہے۔
پچھلے سالوں میں اردو ویب کا سرور بے شمار مسائل کا شکار رہا لیکن اس دفعہ ہم نے بڑی ہمت کر کے نئے ہوسٹ پر منتقل ہو کر نہ صرف یہ کہ بے شمار مسائل سے جان چھڑا لی بلکہ اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی کر لی ہے۔ گذشتہ برس بارہ ماہ کی ہوسٹنگ کے اخراجات کا جو تخمینہ لگایا گیا تھا وہ کم و بیش 600 ڈالر تھا جو کہ دس ماہ سے بھی کم مدت تک کفایت کر سکا۔ اس دفعہ ہم نے آئندہ تیرہ ماہ کا تخمینہ 325 ڈالر لگایا ہے جس میں مناسب میموری اور ڈسک اسپیس کے ساتھ ایک ورچؤل مشین اور ایک عدد بیک اپ پلان کے اخراجات شامل ہیں جس میں تبدیلی کا امکان نہ کے برابر ہے۔ اخراجات میں اتنی بچت اور اردو ویب کے سرور کی اتنی شاندار کار کردگی ہمارے لئے بے حد مسرور کن و خوش آئندہ ہے۔
واضح رہے کہ ان اخراجات کے علاوہ اردو ویب کے تحت کئی عدد ڈومین نیم کی رجسٹریشن فیس اور سافٹوئیرز و لائبریریز کی لائسنس فیس کے اخراجات بھی ہوتے ہیں جن کے لئے احباب سے تعاون کی درخواست نہیں کی جاتی۔
نئے ہوسٹ پر منتقلی کا ایک سائڈ ایفکٹ یہ رہا کہ یہ پچھلے ہوسٹ کے بر عکس براہ راست ادائیگی وصول نہیں کرتے۔ لہٰذا ہمیں اپنا ذاتی اکاؤنٹ استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ ماہانہ فیس ہمارے کریڈٹ کارڈ سے قطع ہوتی رہے گی۔
پے پال یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ ادائیگی کے لئے اس ربط پر جائیں۔
جو احباب امریکہ میں مقیم ہوں اور وہ رقم براہ راست ہمارے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر سکیں وہ ہم سے ذاتی مراسلت کر لیں تاکہ متعلقہ تفصیلات فراہم کی جا سکیں۔ اس طرح پے پال کی اضافی ٹرانزیکشن فیس بچائی جا سکے گی۔
واضح رہے کہ یہ راضاکارانہ تعاون اردو کی خدمت کے نام پر طلب کیا جاتا ہے اور اس کے عوض احباب کو اردو محفل میں کوئی برتری یا امتیاز نہیں حاصل ہوتا ہے۔ ٹھیک اسی طرح تعاون نہ کر پانے والے احباب کی حیثیت میں چنداں فرق نہیں پڑتا۔ بیشتر احباب اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ ان کا نام تعاون فرمانے والوں کی فہرست میں نمایاں کیا جائے اس لئے ہم عموماً تمام معاونین کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ احباب سے درخواست ہے کہ سو ڈالر سے زیادہ رقم کسی حال میں بطور تعاون پیش نہ کریں تاکہ دیگر احباب کو بھی موقع مل سکے۔
محفل کی سالگرہ ہر لمحہ قریب سے قریب تر ہو رہی ہے لہٰذا احباب اس حوالے سے بھی کمربستہ ہو لیں۔ گذشتہ برس کا نصف اول تو کچھ خاص خوشگوار نہ رہا لیکن نصف آخر میں کئی خوشگوار باتیں اردو ویب پر ہوئیں جن کے ذکر سے سالگرہ کا جشن خالی نہیں رہے گا۔ نیز یہ کہ اس دفعہ لائبریری کے حوالے سے کافی پیش رفت رہی اور تا حال جاری ہے۔ ان شاء اللہ احباب کے لئے اس سالگرہ پر کئی خوش کن تحائف موجود ہوں گے۔
جی، اس لئے تاکہ زیادہ سے زیادہ احباب شرکت کر سکیںحیران کیا آپ نے کافی۔ آپ کے ہاں تعاون کی بھی "لمٹ " ہے زیادہ سے زیادہ 100 ڈالر۔۔۔
ایسا یقیناً ممکن ہے، بس یہ ہے کہ ہمیں اس بٹ کوائن کو ڈالر میں ٹریڈ کرنا پڑے گا کیونکہ ہمارا ہوسٹ براہ راست بٹ کوائن قبول نہیں کرے گا۔ ویسے بٹ کوائن کی مدد سے رقم اکٹھا کرنے کی بابت پچھلے برس بھی سوچا تھا لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں کی تھی۔میں فروغ محفل کیلئے بٹ کائن کے ذریعہ چندہ دینا چاہتا ہوں۔ کیا ایسا ممکن ہے؟
ایسا یقیناً ممکن ہے، بس یہ ہے کہ ہمیں اس بٹ کوائن کو ڈالر میں ٹریڈ کرنا پڑے گا کیونکہ ہمارا ہوسٹ براہ راست بٹ کوائن قبول نہیں کرے گا۔ ویسے بٹ کوائن کی مدد سے رقم اکٹھا کرنے کی بابت پچھلے برس بھی سوچا تھا لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں کی تھی۔
بٹ کوائن ہماری دلچسپی کا موضوع ہے اس لیے اس کی پیش رفت پر ہماری نگاہ رہتی ہے۔پچھلے برس اور آج کی بٹ کائن کی ڈالر کے مقابلہ میں قیمت بہت زیادہ ہے۔ ہم نے کچھ سال قبل کچھ بٹ کائن "مفت" بنائے تھے اسلئے سوچا تھا کہ انکو محفل کو چندہ کر دوں۔ خیر:
بٹ کوائن ہماری دلچسپی کا موضوع ہے اس لیے اس کی پیش رفت پر ہماری نگاہ رہتی ہے۔
جی نہیں، ہماری دلچسپی کا سبب ایسے ڈرامائی واقعات نہیں ہوتے۔ بلکہ آج تک ہم نے ایک ستوشی بھی حاصل نہیں کیا۔ ہم بٹ کوائن میں اس کی کرپٹوگرافک تکنیک اور انٹرنیٹ پر مائکرو ٹریڈنگ وغیرہ کی خصوصیات کے باعث دلچسپی رکھتے ہیں۔ بلکہ ویب سائنس، ویب آرکائیونگ اور ڈیجیٹل لائبریریز کے ریسرچر ہونے کے باعث ہم اس میدان میں اس کے استعمال کے حوالے سے کچھ منصوبے رکھتے ہیں۔ اپنے پروفیسر کے ساتھ اس حوالے سے ڈیسرٹیشن کا آئیڈیا بھی ڈسکس کیا تھا لیکن ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔ نیز یہ کہ پچھلے سال ہمیں ٹیکنولوجی اور اکنامکس وغیرہ کے ایک مشترکہ کتاب کے لیے بٹ کوائن پر ایک چیپٹر لکھنے کی آفر ملی تھی جس کو عدیم الفرصتی کے باعث انجام نہ دے سکے، کیونکہ ان دنوں ہمیں ہندوستان جانا تھا اور اس سے قبل ماسٹرس کی تھیسس پر کام کر رہے تھے۔اگر 2008 - 2009 میں بٹ کائن حاصل کر لیتے تو ذرا "زیادہ" دلچسپ موضوع بن سکتا تھا۔
ایک نارویجن کریپٹوگرافی کے طالب علم نے سنہ 2009 میں 150 کرونرز یعنی محض 25 ڈالر کے قریبا 5000 بٹ کائن محض تجسس میں آکر خریدے اور بھول گیا۔ سنہ 2013 میں جب میڈیا نے بٹ کائن کی اچانک آسمان سے چھوتی قیمتوں پر اسکو جگایا تو وہ راتوں رات بٹ کائن کروڑ پتی بن چکا تھا۔ ہاہاہا! شاید یہی وجہ ہے آپکی دلچسپی کی لیکن اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں بٹ کائن!
http://www.huffingtonpost.com/2013/10/29/bitcoin-investment_n_4175421.html
بہت خوب۔ بٹ کائن کے ماہرین کا بھی یہی خیال ہے اگر یہ مستقبل میں ڈیجیٹل کرنسی یا اثاثہ نہ بھی بن سکا تب بھی اسکی ساخت میں موجود ٹیکنالوجی آگے چل کر مختلف فیلڈز میں کام آسکتی ہے۔ آپ اسکو کیسے استعمال کرنا چاہتے ہیں یہ میرے لئے معمہ ہےہم بٹ کوائن میں اس کی کرپٹوگرافک تکنیک اور انٹرنیٹ پر مائکرو ٹریڈنگ وغیرہ کی خصوصیات کے باعث دلچسپی رکھتے ہیں۔ بلکہ ویب سائنس، ویب آرکائیونگ اور ڈیجیٹل لائبریریز کے ریسرچر ہونے کے باعث ہم اس میدان میں اس کے استعمال کے حوالے سے کچھ منصوبے رکھتے ہیں۔
یہ کنورژن تو ہم یہاں کر لیں گے، پے پال کو اس میں سے حصہ دینے کی چنداں ضرورت نہیں۔بہت خوب۔ بٹ کائن کے ماہرین کا بھی یہی خیال ہے اگر یہ مستقبل میں ڈیجیٹل کرنسی یا اثاثہ نہ بھی بن سکا تب بھی اسکی ساخت میں موجود ٹیکنالوجی آگے چل کر مختلف فیلڈز میں کام آسکتی ہے۔ آپ اسکو کیسے استعمال کرنا چاہتے ہیں یہ میرے لئے معمہ ہے
http://www.bloomberg.com/news/2014-...-technology-evolving-beyond-use-as-money.html
باقی جہاں تک اس چندے کا مسئلہ ہے تو میں کوشش کرتا ہوں کہ کسی طرح ان بٹ کائنز کو ڈالر میں کنورٹ کر کے پے پال کے ذریعہ ارسال کردوں۔ لیکن یہ عمل کافی لمبا لگ رہا ہے کیونکہ پے پال بھی سیدھا بٹ کائنز میں ڈیل نہیں کرتے۔
یہ کنورژن تو ہم یہاں کر لیں گے، پے پال کو اس میں سے حصہ دینے کی چنداں ضرورت نہیں۔
کیا آپ اپنے استعمال کے لیے اس کو ڈالر میں منتقل کرنا چاہتے ہیں؟ اگر صرف اردو ویب کی ہوسٹ کے لیے رقم بھیجنا چاہتے ہیں تو بٹ کوائن ہمیں منتقل کر دیجیے گا اور ہم اس کو ڈالر میں ٹریڈ کر لیں گے۔لیکن بٹ کائن بٹوے سے پہلے "ڈالر" اپنے پے پال اکاؤنٹ میں بھی تو پہنچانے ہیں۔ اسکے لیے کسی تیسری پارٹی کے ایکسچینج کے بارہ میں دیکھنا پڑے گا۔
کیا آپ اپنے استعمال کے لیے اس کو ڈالر میں منتقل کرنا چاہتے ہیں؟ اگر صرف اردو ویب کی ہوسٹ کے لیے رقم بھیجنا چاہتے ہیں تو بٹ کوائن ہمیں منتقل کر دیجیے گا اور ہم اس کو ڈالر میں ٹریڈ کر لیں گے۔
اول تو یہ کہ یہ لڑی دو برس پرانی ہے۔ امسال ابھی اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے ابھی سے فکر نہ کریں۔یہ تو میں پوچھ رہا ہوں کہ کس بٹ کائن ایڈریس پر بھیجوں؟
کہیں ایسا نہ ہو کہ جب آپ اعلان کریں اور ہمارا بٹ کائن بٹوا خالی ہو۔اول تو یہ کہ یہ لڑی دو برس پرانی ہے۔ امسال ابھی اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے ابھی سے فکر نہ کریں۔