محب علوی
مدیر
رضوان نے کہا:میں اس حسنِ ظن کے لیے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں۔
بات واضع ہو گئی ہے اور میرا مدعا بھی یہی تھا جس کے لیے قدرے سخت الفاظ استعمال کیے جو میرے موقف کو بالکل واضع کرتے ہیں۔ جیسا میں پہلے بھی کہیں کہہ چکا ہوں کہ ایسا نہ ہو کہ “دکھ بھریں بی فاختہ اور کوے انڈے کھائیں“
یہ کوئی تجارتی یا سیاسی فورم نہیں ہے اور نہ ہی بننا چاہیے، کسی ستائش صلے اور نام و نمود کی تمنا (گو کہ اتنا آئیڈیل مشکل ہوتا ہے) کے بغیر لوگ اپنی فیملی، کاروبار اور ذاتی مشاغل سے وقت نکال رہے ہیں۔ جن کو سستی تفریح اور لچر پنے کی بھینٹ تو نہیں چڑھانا۔
وہ قوم جسکا میں ذکر کرہا ہوں وہی ہے جس کی وجہ سے انٹر نٹ کیفے ٪90 منی سینما بن چکے ہیں اور جو یاہو چیٹنگ گروپس میں آباد ہوتے ہیں۔
منصور صاحب شکریہ آپ کا اس بہانے کافی باتیں صاف ہوگئیں۔
محب آ پ فون پر تو آئیں ڈریں نہیں۔
پہلے آپ میری دعوت پکی کریں پھر آؤں گا