اردو ویب ہوسٹنگ کی تجدید کا وقت آگیا!

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ تفسیر بھائی

لیکن جمع کروانے سے پہلے اوپر کے تمام خطوط پڑھ تو لینے تھے۔
 

تیلے شاہ

محفلین
میں نے تو ویزہ کارڈ نکال بھی لیا تھا مگر تفسیر بھائی نمبر لے گئے
چلیں کوئی بات نہیں انشاءاللہ اگلی دفعہ دیر نہیں ہوگی۔
8)
 

زیک

مسافر
بہت بہت شکریہ تفسیر اور شمشاد۔

جیسا کہ نبیل نے لکھا تھا ہمارا ٹارگٹ 200 ڈالر تھا جو پورا ہو چکا ہے۔ اگر اور ارکان ڈونیشن دینا چاہیں تو وہ اگلے سال کے لئے کام آئے گی۔ ہمارے ہوسٹ کے پیکج میں دو سال کے لئے رینیو کرانے میں کچھ ڈسکاؤنٹ ہے۔ اس لئے اگر ہم ایک سال کی بجائے دو سال کے لئے رینیو کرائیں تو 200 ڈالر فی سال (یعنی 400 ڈالر دو سال کے) کی بجائے ہمیں یہ 350 ڈالر پڑے گی۔ اس طرح اگر ہم ٹوٹل 350 ڈالر اکٹھے کر لیں تو کم پیسوں میں دو سال کی ہوسٹنگ لے سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو بہت اچھی بات ہے، اس میں تو خاصا دسکاؤنٹ مل جائے گا اور اب رقم بھی اتنی زیادہ باقی نہیں رہ گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
تیلے شاہ نے کہا:
میں نے تو ویزہ کارڈ نکال بھی لیا تھا مگر تفسیر بھائی نمبر لے گئے
چلیں کوئی بات نہیں انشاءاللہ اگلی دفعہ دیر نہیں ہوگی۔
8)

یہ لیں شاہ جی زکریا بھائی نے موقع فراہم کر دیا ہے۔ اب کارڈ پھر سے نکال ہی لیں۔
 

ماوراء

محفلین
زکریا نے کہا:
پے‌منٹ‌کا ربط

اس ربط کے ذریعہ آپ کسی بھی کریڈٹ کارڈ سے پے کر سکتے ہیں۔ یا اگر آپ کے پاس پے‌پال اکاؤنٹ ہے تو وہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

جب آپ یہ ربط استعمال کرتے ہیں تو ہمیں صرف آپ کے ای‌میل ایڈریس کا علم ہوتا ہے جو آپ پے‌منٹ کے وقت استعمال کرتے ہیں۔ باقی کی معلومات جیسے آپ کا نام، پتہ، کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ ان میں سے کسی کا ہمیں علم نہیں ہوتا کہ ہمارا ہوسٹ اسے اپنے تک ہی رکھتا ہے۔

اگر آپ کریڈٹ کارڈ یا پے‌پال استعمال نہیں کر سکتے یا نہیں کرنا چاہتے تو یو‌ایس ڈالرز میں چیک یا منی آرڈر اس پتے پر بھیج سکتے ہیں:

[align=left:622dbb3c57][eng:622dbb3c57]DreamHost
PMB #257
417 Associated Rd.
Brea, CA 92821
USA[/eng:622dbb3c57][/align:622dbb3c57]

چیک یا منی آرڈر DreamHost Web Hosting کے نام ہو اور اس پر Account #97422 ضرور لکھیں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ یہ اردوویب کے لئے ہے۔
انفارمیشن دینے کا شکریہ زکریا۔ ورنہ میں پچھلے سال کی طرح ہی کرنے لگی تھی۔ لیکن اگر آپ کو صرف ای میل ایڈریس کا ہی علم ہو گا تو پھر کوئی مسئلہ نہیں۔ :p

اور زکریا، اگلے سال کے لیے کسی وقت بھی کروا سکتے ہیں یا جیسے کہ آپ نے ڈسکاؤنٹ کی بھی بات کی ہے تو ضرور 15 جون کے اندر اندر ہی بھیج سکتے ہیں؟
 

زیک

مسافر
ماوراء: پرائیویسی concerns کی وجہ ہی سے میں نے وہ پوسٹ لکھی تھی۔ :)

اگر ڈسکاؤنٹ لینا ہے تو پھر 15 جون ہی کی ڈیڈلائن ہے دو سال والے پلان کی بھی۔
 

دوست

محفلین
جزاک اللہ۔
میں انشاءاللہ پندرہ جون تک اپنا حصہ جمع کرواتا ہوں۔ امید ہے کہ دوسالہ پلان کا یہ ٹارگٹ باقی احباب کی کاوشوں سے پورا ہوجائیگا۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی، میں کچھ دن تک اپ ڈیٹ دیتا ہوں۔ پندرہ جون تک کی مدت ہے نا؟
 

ماوراء

محفلین
:eek: میں نے تو ابھی دیکھا ہے۔ وہ تو میرا سب کچھ مجھ سے مانگ رہے ہیں۔ ایڈریس، فون نمبر۔ :shock: میں اپنا کارڈ ذرا واپس رکھ لوں۔ :p


میں واپس اسی طریقے پر آتی ہوں جو پچھلے سال کیا تھا۔ محب، اگر کچھ سوچا ہے تو بتانا۔ میں تمھیں بھجوا دوں گی۔ :p
 

زیک

مسافر
کریڈٹ کارڈ پے‌منٹ کے لئے ایڈریس تو مانگیں گے کہ یہ سٹینڈرڈ پریکٹس ہے مگر اس میں سے کچھ بھی ہمیں علم نہیں ہوتا سوائے ای‌میل ایڈریس اور رقم کے۔ آگے آپ کی مرضی۔
 

ماوراء

محفلین
لیکن ان کو تو ہو جائے گا نہ۔ :(
اچھا، چلو میں یہیں سے کرتی ہوں۔ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو میں نے آپ کو پکڑ لینا ہے۔ :p
 

ماوراء

محفلین
ہو گیا۔
اپنا نام، پتہ اور فون نمبر۔۔۔اردو ویب کی وجہ سے دے دیا۔ ورنہ اس معلومات کی خبر میرے فرشتوں کو بھی نہیں ہوتی۔ :?
 

شمشاد

لائبریرین
او ہو اردو محفل کے لیے اتنا کچھ قربان کر دیا اپنا نام، نمبر، ایڈریس وغیرہ سب بتا دیا، بس اب اپنا کارڈ نمبر مجھے بتا دو۔ اتنا کچھ انہیں بتایا ہے تو ایک ذرا سا کام میرے لیے نہیں کر سکتیں۔ :(
 
Top