محبوب عالم
محفلین
السلام علیکم! آپ میں سے زیادہ تر دوست تو اُردو ویکیپیڈیا سے واقف ہوںگے. یہ ایک آزاد دائرة المعارف یا انسائیکلوپیڈیا ہے. آزاد کا مطلب یہ ہے کہ آپ اِس میں بغیر ممبر بنے مضامین میں ترامیم کرسکتے ہیں/نئے مضامین لکھ سکتے ہیں. اُردو ویکیپیڈیا کی ایک اور فضیلت اِس میں موجود اِصطلاحات ہیں جو آپ کو دُنیا میں کسی کتاب/لُغت یا انٹرنیٹ ویب سائٹ پر نہیں ملیں گے. مثلاً لفظ انٹرنیٹ کی معنی ہے جالبین، بلاگ کی معنی ہے مدونہ، یونیکوڈ کی معنی ہے یکرمزی وغیرہ. یہ اِصطلاحات ایک اُردو لغت بنانے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں. ابھی تک جو بھی اُردو لغات چھاپی یا لکھی جاتی رہی ہیں اُن میں یہ الفاظ انگریزی الفاظ کو بعینہ اُردو رسم الخط میں لکھے جاتے تھے. وہ تمام دوست جو اُردو لغت پر کام کررہے ہیں اُن سے گزارش ہے کہ وہ اپنی لغت میں یہ الفاظ شامل کرلیں، تاکہ اُردو زبان ترقی کرسکے. اُردو ویکیپیڈیا کو اِس وقت صارفین کی سخت ضرورت ہے. آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اُردو ویکیپیڈیا کی ویب سائٹ
ur. wikipedia. org
پر جاکر ابھی مضامین لکھنے شروع کردیجئے. اِس ویب سائٹ پر آپ کو متعدد اُردو اِصطلاحات بھی مل جائیں گے. مزید معلومات کیلئے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں. شکریہ!
ur. wikipedia. org
پر جاکر ابھی مضامین لکھنے شروع کردیجئے. اِس ویب سائٹ پر آپ کو متعدد اُردو اِصطلاحات بھی مل جائیں گے. مزید معلومات کیلئے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں. شکریہ!