اردو ویکیپیڈیا (ماضی، حال، مستقبل)

اسد

محفلین
میں نے راکاپوشی کے صفحے پر انگلش صفحے سے infobox mountain کاپی/پیسٹ کیا تھا، لیکن دونوں میں مختلف نقشے نظر آ رہے ہیں۔
کوڈ:
| map = Pakistan | region = PK
| map_size = 240
انگلش صفحے پر: https://en.wikipedia.org/wiki/File:Pakistan_relief_location_map.jpg
اور اردو صفحے پر: https://ur.wikipedia.org/wiki/ملف:Pakistan_location_map.svg
اردو صفحے پر انگلش صفحے والا نقشہ کیسے آ سکتا ہے؟
 
شکریہ اسد بھائی توجہ دلانے کے لیے۔ یہ سانچہ لوکیشن میپ پاکستان اپڈیٹ نہیں تھا، اب اپڈیٹ کردیا ہوں :) :)
 
سید ذیشان

محفلین
بہت خوشی کی بات ہے کہ 50000 مضامین پورے ہو گئے ہیں اردو میں اور ویکیپیڈیا پر احباب توجہ دے رہے ہیں۔ اسان اردو کے استعمال کا فیصلہ بھی خوش آئند ہے۔

دراصل جب سے اردو ویکیپیڈیا وجود میں آیا ہے اردو دنیا نے کبھی سنجیدگی سے اس کی طرف توجہ نہیں دی۔ ویکیپیڈیا پر ثقیل اردو محض ایک بہانہ تھا اور ہے۔موجودہ وقت میں متحرک افراد نے جب کام شروع کیا تھا کچھ سال قبل تب بھی وہی عناصر موجود تھے، لیکن متحرک ساتھیوں نے اپنے اتحاد اور یکجہتی سے ان عناصر سے چھٹکارا حاصل کیا اور اب وہاں ایک آزاد ماحول ہے۔ پہلے خیال تھا کہ واقعی یہ بات درست ہو کہ اردو دنیا زبان کی وجہ سے متوجہ نہیں ہورہی ہے، لیکن جب آسان اردو کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا اور اس کی خبر عمومی فورم میں بھی لگائی گئی لیکن اب تک اردو دنیا متوجہ نہیں ہوسکی۔
فارسی زبان بولنے والے افراد یقینا اردو سے کم ہے لیکن فارسی ویکیپیڈیا اردو سے کہیں آگے ہے۔ ان کے پاس افرادی قوت بھی ہے مواد بھی ہے، ہمیں امید ہے اب بھی اردو دنیا ادھر متوجہ ہوگی اردو ویکیپیڈیا کے ساتھ اردو ویکی لغت، ویکی اخبار، ویکی اقتباسات ویکیورسٹی، ویکی ماخذ، ویکی ڈیٹا اور ویکی سفر جیسے منصوبے بھی پروان چڑھیں گے۔ :) :)

فارسی اور اردو زبان کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے وکیپیڈیا کے معاملے میں۔ ایک واضح بات تو یہ ہے کہ اردو والے اکثر انگریزی بھی جانتے ہیں اور زیادہ تر انگریزی وکیپیڈیا کا ہی استعمال کرتے ہیں۔ ایرانی عوام کو سکولوں میں انگریزی نہیں پڑھائی جاتی اس لئے وہ انٹرنیٹ پر عام طور پر فارسی کا ہی استعمال کرتے ہیں۔ یونیورسٹی لیول پر البتہ کسی حد تک ان کا انگریزی سے پالا پڑتا ہے۔ لیکن زیادہ تر پڑھے لکھے ایرانی انگریزی سے ناواقف ہیں جبکہ تمام پڑھے لکھے پاکستانی اور ہندوستانی انگریزی سے کافی حد تک واقفیت رکھتے ہیں۔
 
درست ذیشان بھائی، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ افرادی سطح پر وہاں لسانیات کا علم محدود ہے، بلکہ یہ بھی کافی افراد فارسی ویکیپیڈیا میں جانتے ہیں :) :)
 
شعیب ، چند زمروں پر مضامین کے حوالے سے دھاگے کھولیں اور پھر اس میں لکھنے والوں کے لیے رہنمائی فراہم کریں۔

امید ہے وکیپیڈیا کی بھی لوگوں کو زیادہ سمجھ آئے گی اور افرادی قوت بھی میسر آئے گی۔
 
اسد

محفلین
شعیب ، چند زمروں پر مضامین کے حوالے سے دھاگے کھولیں اور پھر اس میں لکھنے والوں کے لیے رہنمائی فراہم کریں۔

امید ہے وکیپیڈیا کی بھی لوگوں کو زیادہ سمجھ آئے گی اور افرادی قوت بھی میسر آئے گی۔
بہت اچھی تجویز ہے۔
ایک چیز جو میں نے محسوس کی وہ بہت سے موضوعات پر مکمل صفحات کی عدم موجودگی ہے ، یعنی جن میں اس موضوع کے لئے دستیاب تمام تر ٹمپلیٹس استعمال کیے گئے ہوں ۔ اس لئے اگر آپ کسی بھی موضوع پر ایک مکمل صفحے کا ربط فراہم کر دیں تو اسے بنیاد بنا کے آسانی سے نئے صفحات بنائے جا سکیں گے ۔ مثلاً آپ نے فہرست پاکستان کے رسائل مکمل کرنے کا کہا تھا ، اس میں ہم ایک رسالے کا نام شامل کر دیتے ہیں تو اس کا علیحدہ صفحہ بھی بنانا چاہئیے ۔ اس کے لئے کسی رسالے کے مکمل صفحہ کا ربط آپ فراہم کریں ، جس میں infobox وغیرہ موجود ہوں اور ہم اسے کاپی کر کے صرف رسالے کا نام اور دیگر تفصیلات تبدیل کر دیں ۔

ایڈٹ : کچھ dos and don'ts اور بنیادی اصول بھی واضح کر دیں ، مثلاً اردو میں بنائی جانے والی تمام فہرستوں کے نام لفظ 'فہرست' سے شروع کرنا اور اس معاملے میں اردو قوائد کو نظر انداز کرنا (naming conventions)۔ مجھے یقین ہے کہ ایسے اور بھی اصول موجود ہوں گے ۔
 
آخری تدوین:
محمد شعیب ، آپ کی نظر کرم کی ضرورت ہے اس دھاگے پر۔

@اسد، آپ کی تجاویز قابل قدر ہیں اور درخواست ہے کہ ایسی مفید پوسٹس اور مواد ضرور پوسٹ کرتے رہا کیجیے۔
 
بہت اچھی تجویز ہے۔
ایک چیز جو میں نے محسوس کی وہ بہت سے موضوعات پر مکمل صفحات کی عدم موجودگی ہے ، یعنی جن میں اس موضوع کے لئے دستیاب تمام تر ٹمپلیٹس استعمال کیے گئے ہوں ۔ اس لئے اگر آپ کسی بھی موضوع پر ایک مکمل صفحے کا ربط فراہم کر دیں تو اسے بنیاد بنا کے آسانی سے نئے صفحات بنائے جا سکیں گے ۔ مثلاً آپ نے فہرست پاکستان کے رسائل مکمل کرنے کا کہا تھا ، اس میں ہم ایک رسالے کا نام شامل کر دیتے ہیں تو اس کا علیحدہ صفحہ بھی بنانا چاہئیے ۔ اس کے لئے کسی رسالے کے مکمل صفحہ کا ربط آپ فراہم کریں ، جس میں infobox وغیرہ موجود ہوں اور ہم اسے کاپی کر کے صرف رسالے کا نام اور دیگر تفصیلات تبدیل کر دیں ۔

ایڈٹ : کچھ dos and don'ts اور بنیادی اصول بھی واضح کر دیں ، مثلاً اردو میں بنائی جانے والی تمام فہرستوں کے نام لفظ 'فہرست' سے شروع کرنا اور اس معاملے میں اردو قوائد کو نظر انداز کرنا (naming conventions)۔ مجھے یقین ہے کہ ایسے اور بھی اصول موجود ہوں گے ۔
آپ نے ماہنامہ کمپیوٹنگ پر لکھا تھا، اس صفحہ میں انفوبکس موجود ہے، نیز اگر اردو صفحہ میں نہ ملے تو انگریزی صفحات سے کاپی پیسٹ کیے ہی جاسکتے ہیں، اس میں محض ترجمہ ہی کرنا ہوتا ہے متعلقہ معلومات کا۔ :) :)
 
اسد

محفلین
محمد شعیب صاحب انگلش ویکیپیڈیا پر پہلے سے موجود (فیئر یوز) تصاویر کو دوبارہ اپلوڈ کیے بغیر اردو ویکیپیڈیا پر کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
 
آخری تدوین:
محمد شعیب صاحب انگلش ویکیپیڈیا پر پہلے سے موجود (فیئر یوز) تصاویر کو دوبارہ اپلوڈ کیے بغیر اردو ویکیپیڈیا پر کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
اگر وہ تصویر کامنز پر موجود ہے تو اردو ویکیپیڈیا پر الگ سے اپلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، وگرنہ اسے کامنز پر اپلوڈ کر دیں۔
 
Top