اردو ٹائپنگ ٹیوٹر

جیسا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ ایک اردو ٹائپنگ ٹیوٹر کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔ اس سلسلے میں نیا ورژن یہاں موجود ہے۔ آگے سے اس کے متعلق اعلانات اسی تھریڈ میں کرنے کا ارادہ ہے۔

ابھی بھی یہ کسی حد تک کارآمد تو ہو ہی گیا ہے اگرچہ کہ بہت کام ابھی باقی ہے۔ اولین ترجیح کچھ ہوں ہے:

1۔ اسکور
2۔ زیادہ ٹیسٹ جملے
3۔ Visual Hints
4۔ مقتدرہ کی بورڈ

اس کے علاوہ آپ لوگوں سے مزید آراء درکار ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، بہت اچھا کام کر رہے ہیں آپ۔ یقیناً یہ لوگوں کو اردو ٹائپنگ کی طرف لانے میں بہت معاون ثابت ہوگا۔

آپ کی ترجیحات اگرچہ مناسب ہیں، ایک یورز کے نقطہ نظر سے میرے نزدیک کسی ٹائپنگ سبق کے دوران visual hints سب سے اہم ہیں۔ اس سے میری مراد یہ ہے کہ ٹائپنگ کے دوران اگلے حرف سے متعلقہ کی فلیش کرے اور اور اوپر دیے گئے مکمل جملے میں وہ حرف highlight ہوجائے۔ اس کے بعد میرے لیے اسباق کے دوران اپنی پراگرس کا علم ضروری ہے۔ جہاں تک مختلف کی بورڈز کی سپورٹ فراہم کرنے کا تعلق ہے تو اس بارے میں کچھ معلومات آپ کو اردو اوپن پیڈ سے بھی مل جائیں گی۔
 

جیسبادی

محفلین
فونٹ چننے کی سہولت بھی صارف کو دینی پڑے گی۔ فائرفاکس/لینکس پر نفیس فونٹ کام نہیں کرتا۔ اس پر حروف نظر تو آ رہے ہیں مگر جڑے نہیں ہوئے، اور بائیں سے دائیں۔
 
پھر ایک مشکل

نبیل: آپ کی بات بالکل مناسب ہے۔ میں نے اس حوالے سے اپنی لسٹ اپڈیٹ کر لی ہے۔

جیسبادی: یہ پھر ایک مشکل کام سامنے آپڑا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ کچھ عرصے کی ڈیویلپمنٹ سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ فلیش کو اس کام کے لئے اردو کا کوئی ایسا فونٹ چاہئے جو اپنے ساتھ glyph کے علاوہ rules بھی رکھتا ہو۔ یہ کام نفیس میں ہے۔ اس کے علاوہ یہ فونٹ انگریزی حروف بھی رکھتا ہے۔ تاہوما بھی یہ کام دے سکتا ہے مگر آپ کو پتہ ہے کہ ان فونٹ میں اردو ہندسوں وغیرہ میں گڑ بڑ ہے (مثلاً چار)۔

آپ کی نظر میں اردو کا کوئی اوپن ٹائپ فونٹ ہے جو ف ف + لینکس میں درست چلتا ہو؟ یا کوئی ایسا فونٹ جو اوپر دی گئی شرائط پر پورا اترتا ہو۔
 
Top