میں تو دیوناگری متن کو اردو میں تبدیل کرنے کے لئے اسی ویب سائٹ کا استعمال کرتا ہوں، اردو سے دیو ناگری نسبتاً کم ایکیوریسی ہے اس کی، یہاں تک کہ درست اردو متن کی بھی( جس میں سپیس وغیرہ کا خیال رکھا گیا ہو) لیکن دیوناگری سے اردو، جو میں اکثر استعمال کرتا ہوں، 95/90 فی صد درست کام کرتا ہے۔ ایک دل چسپ بات یہ نظر آتی ہے کہ کچھ نقطوں کو نہ جانے کس لاجک کی بنا پر "آمین" میں کنورٹ کر دیتا ہے!