اردو ٹیک والو توجہ

آج میں یہاں پر نبیل کی ایک پوٹس پڑھ کر اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر پہنچا وہاں پر کسی نے ایک حیا باختہ بلاگ رجسٹرڈ کیا ہے اور اس کی لنک سب سے اوپر ہے براہ کرم اردو ٹیک والو اپنی سروس کو مانیٹر بھی کرتے رہو اور یہ بلاگ جلد سے جلد ختم کردو۔
http://urdutech.net/
معذرت یہ پوسٹ یہاں کررہا ہوں کیوں کہ وہاں کوئی پتہ نہیں ملا اگر آپ میں سے کوئی اردو ٹیک والوں کو جانتا ہو تو جلد سے جلد ان کو آگاہ کرے۔
 
باسم

محفلین
زبردست قسم کی سپیمنگ ہے
بالواسطہ اس پر توجہ دلا چکا ہوں مگر یہ پتہ نہیں اردو ٹیک والے ہیں کون؟ تاکہ ان سے براہ راست رابطہ ہوسکے
 
میں نے ڈومین نیم کی Whois سروس استعمال کرتے ہوئے رابطہ نمبر تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن یہ ویب سائٹ ڈریم ہوسٹ پر ہوسٹڈ ہے اور یہ ادارہ ڈومین کسٹمر کی بجائے اپنے نام پر رجسٹرڈ کرواتا ہے تاکہ کسٹمر کسی اور ویب ہوسٹنگ کمپنی کے پاس نہ جاسکے۔ اسی وجہ سے اردو ٹیک والوں کا رابطہ نمبر نہیں مل سکا۔ لیکن میری دلی خواہش ہے کہ اس ویب سائٹ کے منتظمین کو فوری طور پر توجہ کرنی چاہئے۔ لگتا ہے کہ انہوں نے مہینوں سے ویب سائٹ چیک ہی نہیں کی۔
 
ماوراء

محفلین
ارے بھائیو۔۔۔ ایسی بات نہیں ہے۔ اردو ٹیک کے ایڈمنز زندہ سلامت ہیں اور ان کی ہر طرف نظر ہے۔ اس لیے شانت رہیں۔
 
بدتمیز

محفلین
ظہور: مین پیج پر بلاگ رکھنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ سپیم بلاگز کا بروقت علم ہو جائے۔ ایسے بلاگز روزنہ کی بنیاد پر ڈیلیٹ ہوتے ہیں۔ اگر آپ کا خیال ہو کہ اس کو فوری طور پر ڈیلیٹ ہونا چاہے تو یہ ناممکن ہے۔

باسم: بلاگ کا بیک اینڈ بہت حساس ہے۔ غلطی سے کسی کا بلاگ ڈیلیٹ ہو جائے تو ریکوری ناممکن ہے۔ سپیم کیپچا بھی کچھ عرصہ تک موثر رہتے ہیں اس کے بعد سپیمرز ان کو بھی زیر کر لیتے ہیں۔ آپ شائد زبردست قسم کی اوورآل انٹرنیٹ سپیمنگ پر تحقیق کرنا چاہیں۔

گلفام: یہ ادارہ ڈومین کسٹمر کی بجائے اپنے نام پر رجسٹرڈ کرواتا ہے تاکہ کسٹمر کسی اور ویب ہوسٹنگ کمپنی کے پاس نہ جاسکے۔ :eek::eek:

ڈومین آپ کی ملکیت ہوتا ہے جس مرضی کمپنی کے پاس جائیں۔ یہ پرائیوٹ رجسٹریشن ہے تب آپ کی معلومات مخفی رکھی جاتی ہیں۔
ویب سائیٹ اگر مہینوں‌ بعد چیک کروں تو گارنٹی کے ساتھ اس پر فی دن 10 سپیم بلاگ کے ساتھ خود ہی حساب لگا لیں۔
 
فہیم

لائبریرین

میرے خیال میں تو یہ طریقہ ہی غلط ہے کہ جب جو چاہے منہ اٹھائے آکر اپنا بلاگ بنالے۔
کچھ ایسا کریں کہ جب تک ایڈمنز نہ چاہیں کوئی بلاگ جاری نہ ہوسکے۔
 
Top