اردو پروف ریڈر سوفٹ ویئر اور ورڈ پلگ ان، اردو کمپوزنگ اور پروف ریڈنگ کی ایک عمدہ کاوش

الف عین

لائبریرین
اس اطلاقیہ میں ہی وہ فہرست بھی شامل ہے، استعمال کر کے دیکھیں تو ذخیرہ الفاظ کا بٹن بھی ہے
 
طمیم

محفلین
اردو پروف ریڈر
ورڈ پلگ ان کا ایک 32 بٹ ورژن۔
ورڈ پلگ ان کا 64 بٹ ورژن۔
ایک عدد راہنمائی گائیڈ ورڈ فائل۔
راہ نمائی گائیڈ کی پی ڈی ایف فارمیٹ ۔
کیا اس سافٹ ویئر میں استعمال ہونے والی ٹوکن فائل مل سکتی ہے؟یا پروگرام میں اس وقت استعمال ہونے والی ٹوکن فائل کو ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے۔
زخیرہ الفاظ کا فرنٹ اینڈ فونٹ بڑا ہوسکتا ہے ؟ اگر نستعلیق فونٹ ہوجائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔
urduproofreader.jpg
 
دوست

محفلین
یہ ایک فائل بنا دیتا ہے پہلی مرتبہ چلنے پر۔ میں نے ایسے ہی حاصل کی تھی، ٹیب ڈی لمیٹڈ فائل
 
اسد

محفلین
کیا اس اطلاقیہ میں استعمال ہونے والے فائنڈ اینڈ ریپلیس الفاظ کی فہرست مل سکتی ہے؟
کیا اس سافٹ ویئر میں استعمال ہونے والی ٹوکن فائل مل سکتی ہے؟یا پروگرام میں اس وقت استعمال ہونے والی ٹوکن فائل کو ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے۔
پہلی مرتبہ رن کرنے پر 'C:\UrduProofReader' میں 'tokenfile.txt' کے نام سے فائل بن جاتی ہے۔
ایڈٹ: میرے پاس اردو کوما بطور ڈی لمیٹر استعمال ہوا ہے۔
ٹوکن فائل میں 254 کے بعد ہر جوڑے کے ساتھ E کا کیا مقصد ہے؟ میں اس کو آر میں استعمال کرنے کے لیے ایک فنکشن لکھنے لگا ہوں۔ دیکھتے ہیں کیا نتائج آتے ہیں۔
E ان جوڑوں کے ساتھ استعمال ہونا چاہیے جن میں ریگ‌ایکس استعمال ہو۔ فائل میں بہت سے جوڑوں کے ساتھ غیر ضروری طور پر E شامل ہے۔
زیر زبر پیش کو سپیس کے ساتھ کیوں ری پلیس کیا جا رہا ہے؟ سی شارپ یا ڈاٹ نیٹ میں ای کا مطلب بھی سمجھ نہیں آیا ابھی تک۔
میرے خیال میں یہ ایڈٹگ کی غلطی ہے، اور شاید سپیس زیر کو زیر سے تبدیل ہونا چاہیے۔
 
اسد

محفلین
میں آج کل ایک عربی کمپوزنگ پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں۔
گوگل او سی آر کرتا ہوں۔ اور جو عمومی غلطیاں آتی ہیں ان کی فائنڈ ریپلیس فہرست بنارہا ہوں۔
اگر کسی ساتھی کو درکار ہو تو مطلع کرے۔
اور اگر کسی اور نے بھی ایسا کوئی کام کیا ہے تو اپنی لسٹ ضرور شیئر کرے۔
میں اردو فکسر/رپلیسر کا جاواسکرپٹ ورژن اپڈیٹ کر رہا ہوں اور اس میں مزید عمومی الفاظ شامل کرنا چاہتا ہوں۔ زہیر عبّاس صاحب کی فہرست دیکھ لی ہے اگر آپ کی فہرست بھی دستیاب ہو جائے تو اچھا ہو گا۔
 
طمیم

محفلین
ایک آپشن کی ضرورت تھی کہ مختلف ٹیکسٹ فائل جس میں مختلف مضامین ہیں ، سے تمام الفاظ کو ایک علیحدہ فائل میں مہیا کرے ۔
  • ہر لفظ ایک الگ لائن میں ہو
  • ڈپلیکیٹس ختم ہوجائیں
  • اسی طرح الفاظ حروف تہجی کے حساب سے ہوں
 
طمیم

محفلین
آپ یہ سب کام انڈیزائن کی لغت کیلئے کر رہے ہیں؟
جی بالکل جیسا کہ آپ سے بات ہوئی تھی۔ میں مختلف جگہوں سے الفاظ اکٹھے کرکے ایک لسٹ تیار کرنی چاہتا تھا ۔ پروف ریڈنگ کے بعد اسے اسپیل چیکر والی فائل میں اضافہ کے بعد استعمال کرنا چاہتا تھا۔
 
طمیم

محفلین
ایک آپشن کی ضرورت تھی کہ مختلف ٹیکسٹ فائل جس میں مختلف مضامین ہیں ، سے تمام الفاظ کو ایک علیحدہ فائل میں مہیا کرے ۔
  • ہر لفظ ایک الگ لائن میں ہو
  • ڈپلیکیٹس ختم ہوجائیں
  • اسی طرح الفاظ حروف تہجی کے حساب سے ہوں
ابھی تلاش کرتے ہوئے محفل پر ہی ایک سافٹ ویئر اس کے لئے مل گیا ہے۔ ورڈ لسٹ جنریٹر
 
جاسم محمد

محفلین
جی بالکل جیسا کہ آپ سے بات ہوئی تھی۔ میں مختلف جگہوں سے الفاظ اکٹھے کرکے ایک لسٹ تیار کرنی چاہتا تھا ۔ پروف ریڈنگ کے بعد اسے اسپیل چیکر والی فائل میں اضافہ کے بعد استعمال کرنا چاہتا تھا۔
اتنی محنت کی بجائے الف عین سے کیوں نہیں بات کر لیتے جو سالہا سال سے ایک کسٹم اردو لغت اپنی اشاعت کیلئے استعمال کر رہے ہیں؟
 
الف عین

لائبریرین
میں جو فہرست استعمال کرتا ہوں وہ تو عرصے سے یہاں موجود ہے، شاید سو پچاس الفاظ کا اضافہ ہی ہوا ہو گا اب تک، اور یہ یہاں محفل میں بھی شئر کی جا چکی یے
 
محترم الف عین کی مہیا کردہ فائل تو خاکسار کے پاس موجود ہے ۔ اب تازہ ورژن ڈاؤنلوڈ کرلیا ہے ۔ جزاکم اللہ۔ میں مختلف فائلوں سے مزید الفاظ حاصل کرکے عام استعمال کے زیادہ زیادہ الفاظ ایک فائل میں شامل کرنا چاہتا ہوں، اس وجہ سے لکھا تھا کہ ایسا ٹول جو کہ ڈپلیکیٹ کو ختم کرسکے۔ میرا خیال ہے ورڈ لسٹ جنریٹر کے ساتھ یہ آسان ہوجائے گا۔ محترم الف عین اور محترم جاسم محمد آپ دونوں کی فائلوں کو اکٹھا کرکے مزید الفاظ شامل کرنے کا ارادہ ہے۔ میرا خیال ہے ٹوکن فائل میں بھی محترم الف عین کی فائل ہی استعمال ہوئی ہے۔
 
طمیم

محفلین
اگر کسی دوست کے پاس مزید کوئی لسٹ موجود ہے تو وہ بھی شیئر کرنے کی درخواست ہے
 
شکیب

محفلین
Top