اردو پریس (اردو ورڈپریس) کا اجراء

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،


wordpress-logo.gif


بالآخر ایک طویل انتظار کے بعد کے بعد اردو پریس، یعنی ورڈپریس بلاگنگ سوفٹویر کا اردو ورژن دستیاب ہے۔ اردو پریس کی تیاری کے لیے ورڈپریس کا ترجمہ محمد شاکر عزیز نے فراہم کیا ہے۔ میں نے کچھ روز قبل اردو پریس کی تیاری کے ضمن میں ایک پوسٹ لکھی تھی۔ اس کے بعد میں اردو اوپن پیڈ پلگ ان میں کچھ خامیاں دور کی ہیں اور ورڈپریس کے کوڈ میں بھی کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ اب ہر یوزر کے لیے بائی ڈیفالٹ وزی وگ ایڈیٹر غیر فعال کر دیا جاتا ہے اور اردو ایڈیٹر فعال ہوتا ہے۔

اردو پریس کا موجودہ ورژن ورڈپریس کے ورژن 2.3.2 پر مبنی ہے۔ ذیل میں مستقبل میں اردو پریس کو بہتر بنانے کے لیے آئیڈیاز پیش کیے جا رہے ہیں:

- اردو پریس کو ورڈپریس کے حالیہ ورژن پر اپڈیٹ کرنا
- اردو پریس کے وزی وگ ایڈیٹر میں اردو ایڈیٹنگ سپورٹ فراہم کرنا
- اردو پریس کی ڈیفالٹ kubrick تھیم میں انگریزی مواد کی اشاعت کی گنجائش پیدا کرنا

اردو پریس ورژن 2.3.2 ڈاؤنلوڈ کریں
اردو پریس کا ڈیمو

اردو پریس کی ڈیویلپمنٹ کو http://www.urduwordpress.org پر منظم کیا جائے گا۔

میں امید کرتا ہوں کہ اردو پریس کا اجرا انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

والسلام
 

اردو

محفلین
بہت خوب ۔ ماشاء اللہ ۔ یقیناً اردو پریس کا اجرا انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
 

دوست

محفلین
مبارک ہو جی سب کو۔ اب یہ سلسلہ ہر میجر ورژن پر اسی طرح‌ چلتا رہے تو بات ہے۔ میری پوری کوشش ہوگی کہ ترجمے کو تازہ کرتا رہوں۔
 

رند

محفلین
بہت خوب جناب اللہ آپ کو اجر خیر عطا کرے میں تو اب تک صرف یہی سمجھا تھا کہ ورڈ پریس پر اردو کی سپورٹ صرف یہی تک ہے کہ اس میں سرف اردو کا تھیم لگا دیا جائے لیکن اب معلوم چلا کہ یار لوگوں نے تو پورا کا پورا سکرپٹ ہی اردو میں ترجمہ کر ڈالا بھائی بہت خوب جتنی بھی تعریف کی جائے اتنی ہی کم ہے بہت زبردست
 

حنا فیصل

محفلین
شاکر صاحب تسی چھا گئے ہو
اللہ تبارک و تعالی آپ کی کوششوں کا اجر دے
یقینا اردو کی ترویج کےلئے یہ بہت اہم کردار ادا کرےگا
ویسے اگر آپ ہمیں بھی بتائیں کہ آپ ان فائلز کا اردو ترجمہ کرتے ہیں

انٹرانس کے ذریعے تو ممکن ہے جو نبیل بھائی نے بھی بتایا ہے مگر آپ ذرا
ہلکی سی اردو میں اس کو گوش فرمائیں

اور نبیل بھائی آپ کا تو اللہ ہی حافظ ہے :) اردو کی ترویج کےلئے آپ
کی خدمات سنہری قلم سے سنہری الفاظ میں لکھ کر نمائش کےلئے رکھنا چاہیے
خدائے بزرگ و برتر آپ کی خدمات کا ضرور صلہ دے گا
 

الف نظامی

لائبریرین
اردو کی ترویج کےلئے آپ کی خدمات سنہری قلم سے سنہری الفاظ میں لکھ کر نمائش کےلئے رکھنا چاہیے
خدائے بزرگ و برتر آپ کی خدمات کا ضرور صلہ دے گا
سنہری قلم سے سنہری الفاظ میں سنہری لکھائی سے سنہری نمائش میں۔ کوئی سنہرا ، سنہری رہ تو نہیں گیا:)
 

حنا فیصل

محفلین
سنہری قلم سے سنہری الفاظ میں سنہری لکھائی سے سنہری نمائش میں۔ کوئی سنہرا ، سنہری رہ تو نہیں گیا:)

کیا بات ہے مجھ سے زیادہ تو آپ نے سنہرا کر دیا ہے
لگتا ہے اس دھاگے کو بھی سنہرا کرنا پڑیگا................
جب خدمات سنہری ہوں تو تعریف بھی تو سنہرے حروف کے تال میل سے کرنی چاہیے

:rolleyes:
 

دوست

محفلین
حنا آپ کیا جاننا چاہتی ہیں میں‌ سمجھ نہیں سکا؟
یہ کہ ترجمہ کیسے کیا گیا یا ترجمے کے لیے کونسا ٹول استعمال کیا گیا؟
 

حنا فیصل

محفلین
یہ کہ ترجمہ کیسے کیا گیا یا ترجمے کے لیے کونسا ٹول استعمال کیا گیا؟
جی بالکل میرا سوال یہی ہے؟
ہو سکےتو..............;)
 

دوست

محفلین
پوایڈٹ جو .po فائلوں ایڈٹ کرتا ہے۔ پو فائلیں ان جملوں پر مشتمل ہوتی ہیں جو پروگرام میں صارف کی مدد کے لیے استعمال کیے گئے ہوتے ہیں اور انھیں کا ترجمہ بھی مقصود ہوتا ہے۔
وسلام
 

دوست

محفلین
بلاگنگ کے فائدے آپ کے استعمال پر منحصر ہیں۔ ہونے کو تو اس فورم کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا لیکن ہم یہاں‌ اردو کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں۔ ایسے ہی آپ بلاگ کو اچھے مقصد کے لیے چلائیں تو فائدہ ہی فائدہ ہے۔
 
پوایڈٹ جو .po فائلوں ایڈٹ کرتا ہے۔ پو فائلیں ان جملوں پر مشتمل ہوتی ہیں جو پروگرام میں صارف کی مدد کے لیے استعمال کیے گئے ہوتے ہیں اور انھیں کا ترجمہ بھی مقصود ہوتا ہے۔
وسلام

چھا گیا ایں دوستا
فیصل آباد دا ناں روشن کر دیتا ای

:grin:


اللہ خوش رکھے

ہر محنت کرنے والا کا بیحد شکریہ
 

ابو یاسر

محفلین
السلام علیکم،


wordpress-logo.gif


اردو پریس ورژن 2.3.2 ڈاؤنلوڈ کریں
اردو پریس کا ڈیمو
اردو پریس کی ڈیویلپمنٹ کو http://www.urduwordpress.org پر منظم کیا جائے گا۔

میں امید کرتا ہوں کہ اردو پریس کا اجرا انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

والسلام
نبیل بھائی !
لنکس کام نہیں کر رہے
 
Top