اردو پریس 2.7 کی تیاری پر کام

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اب جبکہ ورڈ پریس کا ورژن 2.7 جاری ہو چکا ہے تو اس کے اردو ورژن کی تیاری پر کام بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ اس تھریڈ میں اردو پریس 2.7 کی تیاری سے متعلق معلومات اکٹھی کی جائیں گی اور اس سلسلے میں تجاویز پیش کی جائیں گی۔

اردو پریس 2.3.2 کو اس کے ڈیفالٹ پیکج کے قریب ہی رکھا گیا تھا اور اس میں صرف اردو کسٹمائزیشن کے اعتبار سے تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ اس مرتبہ میرا ارادہ ہے کہ اردو پریس کو ایک بہتر ایڈوانسڈ پیکج کے طور پر پیش کیا جائے۔ میں اس میں کوئی اچھی سی تھیم بھی شامل کرنا چاہتا ہوں اور اس کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں کچھ مفید پلگ انز بھی شامل کیے جانے چاہییں۔

والسلام
 
جی نبیل بھائی میرے خیال میں ہمیں سب سے پہلے ممکنہ کاموں کی فہرست تیار کر لینی چاہئے۔ پھر حسب استطاعت لوگ اس میں سے اپنے لئے ٹاسک منتخب کر سکیں۔ اور مشوروں کے لئے علیھدہ دھاگہ کھول لیا جائے۔
 

دوست

محفلین
2.7 کی پو فائل یہاں‌اپلوڈ کی ہے اس کے کچھ نظر ثانی کے منتظر تراجم ہیں‌ جنھیں‌ پو ایڈٹ‌ fuzzy کہتا ہے اور کچھ نئے ہیں۔ 1500 سے 2400 کی چھلانگ ہے جن میں‌ 900 کے قریب مبہم اور 600 نئے سٹرنگ ہیں۔ میرے پاس آج کل وقت کی کمی ہے 15 دسمبر سے پرچے ہیں‌ مڈ اور پھر فائنل کی تیاری، اس لیے معذرت خواہ ہوں کہ ترجمہ نہیں‌ کرسکوں گا۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
ورڈ پریس 2.7 تو میرے پاس لوکل ہوسٹ پر چل ہی نہیں رہا۔ :(
میں نے اسے یونیفارم سرور پر انسٹال کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اس کا ایڈمن پیج بلینک نظر آ رہا ہے۔ کیا ورڈ پریس کی انسٹالیشن کے طریقے میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی ہے؟
 
میں نے لینکس مشین پر انسٹال کرنے کی کوشش کی تھی پر کچھ ڈاٹابیس ایرر آرہا ہے۔ انسٹالیشن مکمل ہوا تو اطلاع دوں گا ان شاء اللہ۔
 
عمار، یہ انسٹالیشن والے معاملے کے بارے میں تم کیا کہتے ہو؟
میرے بلاگ پر تو بہ آسانی اپ۔گریڈ ہو ہی گیا تھا۔ آپ نے کہا کہ لوکل ہوسٹ پر انسٹال ہونے میں مسئلہ کررہا ہے تو میں نے ابھی یونی فارم سرور پر نئے سرے سے انسٹالیشن کی ہے۔ دو منٹ بھی نہیں لگے۔ دوڑ رہا ہے بالکل۔ انسٹالیشن کے طریقہ کار میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ بالکل وہی مراحل ہیں جو پچھلے ورژن میں تھے۔
 
2.7 کی پو فائل یہاں‌اپلوڈ کی ہے اس کے کچھ نظر ثانی کے منتظر تراجم ہیں‌ جنھیں‌ پو ایڈٹ‌ Fuzzy کہتا ہے اور کچھ نئے ہیں۔ 1500 سے 2400 کی چھلانگ ہے جن میں‌ 900 کے قریب مبہم اور 600 نئے سٹرنگ ہیں۔ میرے پاس آج کل وقت کی کمی ہے 15 دسمبر سے پرچے ہیں‌ مڈ اور پھر فائنل کی تیاری، اس لیے معذرت خواہ ہوں کہ ترجمہ نہیں‌ کرسکوں گا۔
وسلام
صرف 616 اسٹرنگز کا ترجمہ درکار ہے۔ یعنی اس بار ترجمے کا مرحلہ زیادہ طویل نہیں ہوگا۔
 
نبیل بھائی اس لوکلائزیشن فائل کو انٹرانس میں اپلود کر دیجئے اور دو ایک دن مین اس کا کام تمام کر لیتے ہیں۔
 

باسم

محفلین
انٹرانس پر آجائے تو بہت اچھا ہوگا
fuzzy دکھانے کی وجہ یا تو یہی ترجمہ کسی اور جگہ موجود ہونا ہے جیسے
#: wp-admin/admin-ajax.php:348
#, php-format
msgid "Category <a href=\"#%s\">%s</a> added"
msgstr "زمرہ <a href=\"#%s\">%s</a> شامل کرلیا گیا۔"

#: wp-admin/admin-ajax.php:421
#, fuzzy, php-format
msgid "Tag <a href=\"#%s\">%s</a> added"
msgstr "زمرہ <a href=\"#%s\">%s</a> شامل کرلیا گیا۔"
یا پھر ترجمہ میں کوڈ کا اصل کے مطابق نہ ہونا وغیرہ ایسا ورڈ پریس کوڈ کی تبدیلی کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے
#: wp-admin/admin-ajax.php:723
#, fuzzy, php-format
msgid "Draft Saved at %s."
msgstr "محفوظ ہوا بوقت %time%"

#: wp-admin/admin-ajax.php:723
#, fuzzy
msgid "g:i:s a"
msgstr "g:i a"
اب ہمیں ان باتوں کو بھی دھیان میں رکھنا ہوگا اور
شاید یہ فائل 2.2.1 سے اپ ڈیٹ کی گئی ہے ترجمہ مکمل کرنے کے بعد 2.7 کی اصل پو فائل سے اسے کمپیئر کرلینا بھی بہتر ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں کوشش کروں گا کہ جلد ہی شاکر کی فراہم کردہ پو فائل انٹرانس پر اپلوڈ کر دوں۔ میں نے اسے اپنی انٹرانس کی لوکل انسٹالیشن پر بھی اپلوڈ کر لیا تھا۔ لوکل انسٹالیشن پر کام کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ اس طرح آف لائن رہ کر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔ ترجمے کا کام جلد مکمل ہو جائے تو بہتر ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو پریس 2.7 کی تیاری کے لیے میں اردو اوپن پیڈ کا ایک jquery کمپیٹیبل ورژن تیار کر رہا ہوں۔ اس طرح اردو ایڈیٹر باقی جاوا سکرپٹ کمپوننٹس کے ساتھ بہتر آپریٹ کر سکے گا۔
 
اوپن پیڈ میں تبدیلی کا مین بہت شدت سے منتظر تھا کیوں کہ حالیہ ورژن میں لینکس مشینوں پر بہت مسائل ہیں۔ امید ہے کہ جے کویری کے ساتھ یہ مسائل نہیں ہونگے۔

ایک درخواست اور ہے کہ کچھ اور طرح کی کی میپنگس بھی ڈیفائن کر دیں تو بہتر ہوگا۔ مثلاً ان پیج کے آفتاب جیسا کیوں کہ کچھ احباب کو فونیٹک میں مسئلہ ہوتا ہے۔ اور ڈیفالٹ فونیٹک رکھئے۔ کوکیز کے ذریعہ صارف کے انتخاب کو یاد رکھا جا سکتا ہے۔

آن اسکرین کی بورڈ کو شو اور ہائڈ کے انتخاب کے ساتھ کر دیجئے اور یہان بھی صارف کے انتخاب کو کوکیز مین محفوظ رکھنے کا انتظام کر دیجئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، آپ نے اوپن پیڈ کے جن مسائل کا ذکر کیا تھا ان کا تعلق Zwnj کے ساتھ لگتا ہے۔ دوسرا لینگویج موڈ سوئچ کرتے ہوئے سپیس شامل ہو جانے والا بگ بھی فائرفاکس میں آ رہا ہے۔ اسے بھی دیکھنا پڑے گا۔
 
Top