اردو پوئٹ ڈاٹ نیٹ مسئلہ

الف عین

لائبریرین
جیسا کہ یہ لنک دے چکا ہوں کہ اردو پوئٹ ڈاٹ نیٹ پر یونی کوڈط م میں کتابیں دستیاب تھیں اب تک۔ لیکن اب ان کو کاپی پہسٹ کرنے کا ارادہ کیا ہے تو یہ فائر فاکس اور انتر نیٹ اکسپلورر دونوں میں اردو میں نظر نہیں آ رہیں، ان کوڈنگ یو ٹی ایف 8 دینے پر بھی۔ کیا دوسروں کو بھی مسئلہ ہےِ
شعلۂ گل۔ احمد ندیم قاسمی، مثلا یہاں ہے: ایک نظم:
http://ahmadnadeemqasmi.urdupoet.net/2007/04/27/abhi-nahi-agar-andaza-e-naspaas-humain/
 

الف عین

لائبریرین
پہلے یہ درست آ رہا تھا۔ میں نے ناہید ورک کی کتاب یہاں سے ہپی کاپی پیسٹ کی تھی۔۔ اب سوچا کہ قاسمی کی ایک کتاب بھی لی جائے۔۔
 

جہانزیب

محفلین
جب آپ نے پہلے ویب سائٹ دیکھی تھی تو کیا ویب سائٹ کا تھیم یہی تھا یا کوئی اور تھا؟ ابھی سورس کوڈ میں دیکھنے سے سٹائل شیٹ میں فانٹ Trebuchet MS", "Bitstream Vera Serif", Utopia, "Times New Roman", times, serif; استعمال ہو رہے ہیں، جبکہ دوبارہ سے غزل کے سامنے ٹیبل بنا کر اردو نسخ ایشا ٹائپ اور نفیس ویب نسخ کا استعمال ہے ۔ شاید اسی وجہ سے براؤزر گڑبڑ کر جاتا ہو؟
 

جہانزیب

محفلین
مجھے جو سمجھ آ رہی ہے اُس کے مطابق انہوں نے کسی ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر میں شاعری لکھ کر اُس کو کاپی کر کے ورڈپریس میں ویزی وگ انٹرفیس میں پیسٹ کر کے پوسٹ کر دیا ہے، اور پریس اس کو اب درست طور فارمیٹ نہیں کر رہا ۔
 
Top