اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی 3۔ مکمل سپورٹ درکار ہے۔

اسلام و علیکُم!
امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔ اردو ویب پر ماشاءاللہ پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کو اردو میں انسٹال کرنے کی اس حد تک سپورٹ فراہم کی جا چُکی ہے کہ کمپیوٹر کی تھوڑی بہت سمجھ رکھنے والا بندہ آسانی سے اپنا فورم بنا سکتا ہے۔یہ تو تھا پہلا قدم جو اللہ کے کرم اور بھائیوں کی کاوشوں سے کامیابی سے حل کر لیا گیا۔

اب ہے باری دوسرے قدم کی۔

نبیل بھائی ، مکی بھائی اور دوسرے بہت سے بھائی جو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کا تجربہ رکھتے ہیں، اُن کی زیر بحث باتوں سے الحمداللہ ہم میں سے بہت سے لوگ اس قابل تو ہو ہی گئے ہیں کہ پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کی تکنیکی باتوں کو کسی حد تک سمجھ سکیں۔ یہ دوسرا مرحلہ اسی سلسلے کی ایک کٹری ہے۔ میرے سمیت ہر وہ بندہ یہ چند باتیں جاننا چاہتا ہے جسے پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کا تھوڑا بہت تجربہ ہے۔

1 - کسی بھی نئے ورژن کے پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کو اردو میں‌تبدیل کرنے کے لیے کون کون سی فائلوں‌کو ایڈٹ / ٹرانسلیٹ کیا جاتا ہے۔

2 - پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی میں اردو سٹائیل کیسے بنتا ہے۔ کون کون سی فایل ایڈٹ کرنی پڑتی ہے۔ اردو فاونٹ‌کا سائز کتنا ہو؟ -- اس سوال کے جواب سے بہت سوں کا بھلا ہو گا ، کیونکہ ،اللہ زندگی دے مکی بھائی کو، اس وقت زیادہ تر سٹائل اُنکے بنائے ہی ملتے ہیں، اگر زیادہ لوگ اس قابل ہوں‌گے تو شاید یہ ایک بڑا مسئلہ بھی حل ہو جائے۔اور زیادہ سٹائل میسر ہوں۔

3- موڈ ،کو اردو میں کیسے کنورٹ کر کے استعمال کریں۔

مجھے اس بات کا بھرپورعلم ہے کہ ہر سوال تفصیلی جواب رکھتا ہے ، اس لیے آپ سب سے درخواست ہے کہ جسے جو کچھ بھی پتا ہو اس تھریڈ میں ارسال کر دے۔ یا اس کے علاوہ بھی اگر کوئی کام کی بات ہو تو خوشامدید۔ کیا پتا اس سے بہت سوں کے جواب مل جاہیں اور ایک مکمل ضابطہ فراہم ہو سکے۔ اگر اس سے متعلق کوئی چیز پہلے بیان کی گئی ہے ، تو وہ بھی یہاں برائے مہربانی پوسٹ‌کر دی جائے ، تاکہ ادھر اُدھر نہ بھاگنا پڑے۔

آپ لوگوں سے بھرپور مدد کی امید کرتا ہوں۔ والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرؤف، آپ نے ایک ساتھ بہت سارے سوال پوچھ لیے ہیں، ان کا ایک ساتھ تفصیلی جواب دینا آسان نہیں ہوگا۔ اگر آپ کو خاص پی ایچ پی بی بی 3 سے متعلق سپورٹ درکار ہے تو اس کے لیے القلم سے رجوع کرنا بہتر ہوگا جنہوں نے پی ایچ پی بی بی 3 کا اردو پیکج ریلیز کیا ہے۔ میری معلومات پی ایچ پی بی بی 2 اور سی ایچ موڈ فورم کی کسٹامئزیشن کی حد تک ہیں۔ مختصراً ذیل میں عرض کر دیتا ہوں۔

- لینگویج فائلیں فورم کے languages فولڈر میں ہوتی ہیں جہاں ہر زبان کے لیے الگ ذیلی فولڈر بنا ہوتا ہے۔ اردو ترجمہ شروع کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ lang_english فولڈر کو کاپی کرکے اسے lang_urdu کا نام دے دیا جائے اور اس فولڈر میں انگریزی ٹیکسٹس کو اردو میں تبدیل کرنا شروع کر دیا جائے۔
- فورم کے سٹائل templates فولڈر میں ہوتے ہیں جہاں ہر سٹائل کے لیے الگ ذیلی فولڈر ہوتا ہے۔ ہر سٹائل میں ایک css فائل موجود ہوتی ہے جو کہ اس کی سٹائل شیٹ ہوتی ہے ۔ اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ فونٹ کا سائز آپ اپنی مرضی کا رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ سٹائل میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنا چاہیتے ہیں تو اس کے لیے باقی ٹیمپلیٹ فائلیں بھی ایڈٹ کرنے کی ضرورت پڑے گی۔
- موڈ کو اردو میں ٹرانسلیٹ کرنے کے لیے اس کی لینگویج اور ٹیمپلیٹ فائلوں کو اسی طرح ترجمہ اور مدون کرنا پڑتا ہے جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے۔

اگر آپ پی ایچ پی بی بی کے ڈیفالٹ پیکج اور اس کے اردو ورژن کا کسی فائل کمپئیر پروگرام جیسے کہ BeyondCompare وغیرہ سے تقابل کریں تو آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ عام ورژن کو اردو ورژن میں تبدیل کرنے کے لیے کون کون سے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
نبیل میں پی ایچ پی بی بی 3 کی تھیم میں اردو ایڈیٹر نصب کرنے کی کوشش کر رہا ہون‌مگر مجھے سمجھ نہیں آرہا ۔ ایک تھیم میں پہلے سے اردو ایڈیٹر نصب تھا جو القلم والوں‌نے ترجمہ کی ہوئی ہے ۔
میں نے اس تھیم کے template والے پورے فولڈر کو نیو تھیم کے ٹیمپلیٹ‌ فولڈر سے ری پلیس کر دیا پھر بھی ایڈیٹر انگلش ہی رہا ، :mad:
 

نبیل

تکنیکی معاون
اظفر، محض تھیم کی فائلوں کو رپلیس کرنے سے اردو ایڈیٹر انٹگریٹ نہیں ہو جاتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ پہلے ڈیفالٹ تھیم میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کا مطالعہ کر لیں تاکہ آپ کو اس کام کی سمجھ آ جائے۔ سب سے پہلے اردو ایڈیٹر کی جاواسکرپٹ شامل کرنا ضروری ہے۔ اس کی سب سے بہتر جگہ ہیڈر ٹیمپلیٹ ہوتی ہے۔ اس کے بعد جس ایڈٹ ایریا میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنا مقصود ہو، وہاں متعلقہ فنکشن makeUrduEditor یا makeUrduEditorById کال کیا جانا چاہیے۔ پی ایچ پی بی بی 3 کی ڈیفالٹ تھیم میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کو دیکھ کر آپ کو اس کام کی سمجھ لگ جائے گی۔
 

فخرنوید

محفلین
اظفر کاکا مجھ سے رابطہ کرنا تھا ۔ تم نے کیوں اتنی چھوٹی چیز کے لئے محترم نبیل کو زحمت دی ہے۔
 

اظفر

محفلین
شکریہ نبیل
فخر تم باتیں بہت کرتے ہو ، پورٹل پیج تو بنایا نہیں ابھی تک :hurryup:
 

فخرنوید

محفلین
یار تمہیں معلوم نہیں تھا شاید میری نانی امی کی وفات ہو گئی تھی پچھلے دنوں اس وجہ سے وقت نہیں دے سکا ہوں۔
 
Top