اردو پی ایچ پی بی بی میں موڈز کی تنصیب اور مسائل

hakimkhalid

محفلین
استاد مکرم نبیل اور زکریا بھائی!

اردو پی ایچ پی بی بی میں کم از کم دو موڈز یعنی کلر بار اور الائنمنٹ موڈ تو نہایت ضروری ہیں انکی اور دیگر موڈز کی انسٹالیشن کے بارے میں ہدایات کا انتظار ہے کہ کون سے موڈز انسٹال کیے جائیں اور کیسے؟

اردو پی ایچ پی بی بی میں موڈز کی تنصیب میں
languages\lang_urdu\lang_main
فائل ایڈٹ کی جائے تو لاگ ان اور لاگ آف میں مسئلہ آتا ہے اور ان پر کلک کرنے سے پیج بالکل سفید ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایڈمن کنٹرول پینل تک رسائی نہیں ہوپاتی۔ بغیر ایڈٹ شدہ فائل اپلوڈ کرنے سے معاملہ ٹھیک تو ہوجاتا ہے لیکن موڈ مکمل انسٹال نہیں ہو پاتا مثلاً
align_mod-2.0.6ai
کو اردو میں دائیں ،بائیں،درمیان اور جسٹیفائی شو کرنے کےلیے مندرجہ بالا فائل کی ایڈیٹنگ کی ضرورت پڑتی ہے جس سے یہ مسائل سامنے آئے ہیں۔امید ہے ہم جیسے نو آموزوں کےلیے جلد ہی اس بارے میں تحریر فرمائیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حکیم صاحب، میں جلد ہی چند موڈ کی ہوئی بنی بنائی فائلیں یہاں پوسٹ کر دوں گا۔ ویسے لینگویج فائلوں کو ایڈٹ کرنے سے فورم میں گڑبڑ نہیں ہونی چاہیے۔ اس میں ذرا احتیاط کرنی پڑتی ہےکہ کہیں ان فائلوں میں BOM نہ شامل ہوجائے۔
 

hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
حکیم صاحب، میں جلد ہی چند موڈ کی ہوئی بنی بنائی فائلیں یہاں پوسٹ کر دوں گا۔ ویسے لینگویج فائلوں کو ایڈٹ کرنے سے فورم میں گڑبڑ نہیں ہونی چاہیے۔ اس میں ذرا احتیاط کرنی پڑتی ہےکہ کہیں ان فائلوں میں BOM نہ شامل ہوجائے۔

بہت شکریہ نبیل بھائی!
میں شدت سے انتظار کروں گا ۔
ویسے یہ BOMوالی بات کچھ پلے نہیں پڑی۔
یہByte Order Mark کا مخفف ہے؟اگر یہی ہے تو پھر break space میں مجھ سے ایڈیٹنگ میں کہیں کوئی گڑبڑ ہوئی ہے؟
لینگویج فائل سیو کرتے وقت Unicodeیا UTF-8 کا انتخاب کیا جانا چاہئے؟
 
Top