اردو پی ایچ پی بی بی میں quote باکس کی تنصیب، سپورٹ درکار

hakimkhalid

محفلین
محترم اساتذہ کرام!

السلام علیکم اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آزادی مبارک

اردو محفل میں نصب quote باکس جیسے موڈ کی ورلڈ پیس فورم میں تنصیب کا خواہشمند ہوں

فی الحال ای میل سٹائل اقتباس موڈ اپلائی کیا ہے ۔جو کسی حد تک کام تو دے رہا ہے۔لیکنiGCStation تھیم پر اسکا quote باکس کام نہیں کرتا جبکہ سب سلور پر ٹھیک ہے۔(اگرچہ مواد سلیکٹ کرکے بی بی کوڈ دینا پڑتا ہے۔)

راہنمائی کا متمنی ہوں۔

والسلام
 

دوست

محفلین
نبیل بھائی آج کل پاکستان میں ہیں چھٹیوں پر۔ کبھی کبھار ہی ادھر آتے ہیں۔ وہ ہوتے تو آپ کو جلد جواب مل جاتا۔
 

زیک

مسافر
حکیم خالد: کیا آپ کوئی ربط دیں گے جہاں یہ کام نہ کر رہا ہو؟ اور اسی طرح سب‌سلور میں کام کرنے کی مثال بھی اگر دکھا دیں۔

آپ نے جو موڈ اپلائی کیا ہے اس کا ربط بھی پلیز دیں۔

اور کیا اس موڈ سے متعلقہ تبدیلیاں آپ نے سب‌سلور اور IGCStation دونوں کی ٹمپلیٹس میں کی ہیں؟
 

hakimkhalid

محفلین
دوست،قیصرانی اور زکریا بھائی توجہ کےلیے شکریہ​

استاد محترم!

مطلوبہ ربط حاضر ہیں۔
لیکن میں اردو محفل میں نصب quote باکس جیسے موڈ کی ورلڈ پیس فورم میں تنصیب کا خواہشمند ہوں۔جس کے لیے موڈیفائڈ فائلز نہ بھی ہو سکیں تو اس موڈ کا ربط ہی غنیمت ہے۔

درج ذیل ربط پر

http://worldpeace.ueuo.com/fourm/viewtopic.php?t=3


کے گرد quote باکس نظر نہیں آ رہا تاہم پروفائل سے اگر سب سلور تھیم اپلائی کی جائے تو quote باکس نظر آتا ہے۔

درج ذیل ربط پر سب سلور تھیم میں quote باکس کام کر رہا ہے۔

http://zaafran.phpnet.us/forum/viewtopic.php?t=1

[2.0.11] E-mail style quoting Mod
کا ربط درج ذیل ہے۔
http://www.phpbb.com/phpBB/viewtopic.php?t=238830

موڈ سے متعلقہ تبدیلیاں سب‌سلور اور IGCStation دونوں کی ٹمپلیٹس میں کی ہیں۔لیکن IGCStation ٹمپلٹ کے کلرز کی وجہ سے شاید cssمیں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے ؟

اس ربط پر ایک موڈیفائڈ فورم کی تنصیب کی کوشش بھی ملاحظہ فرمائیں۔
http://zaafran.ueuo.com/forum/viewtopic.php?t=2

بہت شکریہ
 

زیک

مسافر
quote کے گرد باکس کے لئے آپ کو css میں کچھ اس قسم کا سٹائل ڈالنا پڑے گا:

کوڈ:
.quote {
font-family: Urdu Naskh Asiatype, Tahoma, Verdana, Arial, Helvetica, sans-serif; font-size: 18px;
color: #444444;
line-height: 125%;
background-color: #FAFAFA;
border: #D1D7DC;
border-style: solid;
border-width: 1px 1px 1px 1px;
}

اس میں background-color کچھ تبدیل کر کے دیکھیں۔ فی الحال یہ سفید کے کافی قریب ہے اس لئے نظر نہیں آئے گا۔

آپ والا موڈ ہمارے محفل کے موڈ سے مختلف ہے۔ میں محفل کے موڈ سے متعلق دیکھ کر آپ کو بتاتا ہوں۔
 
Top