اردو پی ایچ پی بی بی (phpBB) کا معاملہ

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

میں نے کافی دنوں سے ارادہ کیا ہوا تھا کہ پی ایچ پی بی بی کے اردو ترجمہ کا پورا پیکج سورس فورج پر منتقل کردوں لیکن جب زکریا نے فورم کی ڈیٹا بیس پر یونیکوڈ کا جنتر منتر پڑھا تو میں نے انتظار کرنا مناسب سمجھا۔ میرے خیال میں بہتر یہی ہوگا کہ اردو phpBB کے انسٹالیشن پیکج میں پہلے زکریا کی تجویز کردہ یونیکوڈ سے متعلقہ ترامیم کو شامل کرلوں اور اس کے بعد اسے سورس فورج پر رکھ دوں۔ زکریا کے بتائے ہوئے تمام اقدامات کا اطلاق اس انسٹالیشن پیکج پر نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر فورم کی ڈیٹا بیس بنانے کا سٹیپ انسٹالیشن سے پہلے کا ہے اور یہاں مائی ایس کیو ایل کو یونیکوڈ سے متعلقہ چند ہدایات دینا ضروری ہیں۔ میں کوشش کروں گا ایک دو ہفتے میں کم از کم beta ورژن کے طور پر ایک پیکج تیار ہو جائے۔ آپ دوستوں میں سے کوئی اس کی بیٹا (beta) ٹیسٹنگ میں دلچسپی رکھتے ہوں تو وہ برائے مہربانی مجھ سے رابطہ کریں۔ شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل، اردو سینٹر کی چوپال پر تو لائیو بیٹا ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ بہتر ہوگا اگر تم بھی زکریا کی بتائی ہوئی تبدیلیوں کو فورم کی ڈیٹابیس پر روبہ عمل لے آؤ۔ باقی میں ایک پیکج تیار کر ہی رہا ہوں۔ تیار ہوتے ہی تمہیں بھیج دوں گا۔
 
میری قابلیت

برادرم نبیل اگر سچ کہوں تو مجھے ڈیٹا بیس اور پی ایچ پی کے متعلق کوئی زیادہ علم نہیں ہے ڈیٹا بیس بھی میرا فینٹاسٹیکو بناتا ہے اب اسے کیسے ایڈٹ کرنا ہے مجھے نہیں آتا اسی لیئے زیادہ دعوی نہیں کر سکتا اور شاید یہی وجہ ہے کہ اردو سنٹر پر میں ڈیٹا بیس وغیرہ کی حد تک خود سے کوئی تجربات نہیں کر رہا ہاں ایک بات ہے کہ ٹیمپلیٹس پر تجربات جاری ہیں اور کافی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ میں فرنٹ پیج ۔ پبلشر۔فوٹوشاپ۔فلیش ۔اور ایچ ٹی ایم ایل پر کام کرسکتا ہوں۔ اسکے علاوہ ڈریم ویور کا بھی معمولی علم رکھتا ہوں۔

میری اہلیت نا اہلیت آپ کے سامنے ہے جو خدمت ہو بتا دیجئے گا انشاءاللہ کوشش کرونگا کہ پورا کر سکوں۔

فیصل
 

رند

محفلین
ماشاءاللہ جناب یہ سارے مشکل کام آپ پی ایچ پی کے زریعے ہی کرتے ہو نا؟ جناب مجھے بھی پی ایچ پی سیکھنی ہے یاتو یہاں پہ ہی اس کا کوئی کورس شروع کریں یا کوئی لنک دیں شکریہ
 

اظفر

محفلین
نبیل بھائی میں نے اسی چکر میں آج اپ کو ایک ذاتی پیغام ارسال کیا تھا جس کا جواب تاحال موصول نہیں ہوا:(
 
Top