نبیل بھیا! صرف ڈیٹابیس کی کولیشن کا مسئلہ ہی نہیں ہے۔ میں نے ڈیٹابیس بناتے ہوئے utf8_unicode_ci کولیشن ہی رکھی تھی لیکن پھر بھی لکھائی درست نہ ہوسکی۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر تو ٹھیک دکھادیتا ہے لیکن فائر فوکس پر ہر نئے صفحہ کے لیے کریکٹر انکوڈنگ کو UTF-8 کرنا پڑتا ہے۔ میں کل اس کی ترجمہ کی گئی فائلز دیکھ رہا تھا۔ phpfusion\locale\Urdu کے فولڈر میں موجود فائل setup.php میں یہ لائن ہے:
$locale['charset'] = "iso-8859-1";
کیا اسے UTF-8 نہیں ہونا چاہئے؟ ترجمہ پر واقعی نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ محترم شاکر القادری صاحب! کیا آپ اس پر کام کررہے ہیں؟ مترجم کو کچھ اسٹرنگز کے ترجمہ پر مشورہ کرلینا چاہئے تھا۔ شاؤٹ بکس کو "شور مچانے کا ڈبہ" لکھا ہوا ہے۔
اچھا۔۔۔ ایک بات یہ بتائیں کہ کیا جملہ کی طرح فیوژن میں ان ماڈیولز کا انتخاب نہیں کیا جاسکتا کہ صفحہ پر کیا نظر آئے اور کیا نہیں؟