اردو پی ڈی ایف اور سرچ آپشن

مکی اور نبیل میں اس تھریڈ کے حوالے سے بات کر رہا ہوں
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=368584#post368584
میرے خیال میں ٹاہوما فونٹ استعمال کر کے اردو سرچ ایبل پی ڈی ایف بنائی جاسکتی ہے اس میں لفظ کو الٹا لکھنا بھی ضروری نہیں ۔ آپ کی اس پوسٹ کے بعد میں نے احتیاطا دوبارہ ٹاہوما فونٹ استعمال کر کے پی ڈی ایف بنائی اردو اور عربی دونوں زبانوں میں اور اس میں سرچ بالکل ٹھیک ہورہی ہے۔
 

زیک

مسافر
کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ آپ نے کس سافٹویر کی کس ورژن کی مدد سے پی‌ڈی‌ایف بنائ؟
 

arifkarim

معطل
یہ ایکروباٹ کا 2۔1۔8 پرو ورژن ہے اور یہ مڈل ایسٹرن ورژن نہیں ہے

ہاہاہا، یہ کام ثبوت کیساتھ میں کئی مہینے پہلے کر چکا ہوں اس تھریڈ پر:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=11767

سرچ شدہ پی ڈی ایف صرف تاہوما نہیں بالکہ اور نسخ فانٹس پر بھی کام کرتی ہے!!!
لنک: http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/2.pdf
[ame="http://www.scribd.com/doc/8272134/2"]2@@AMEPARAM@@/docinfo/8272134?access_key=key-cfgdboono7zsumrd9vq@@AMEPARAM@@8272134@@AMEPARAM@@key-cfgdboono7zsumrd9vq[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن حسن اور عارف کریم۔ یہ ثابت ہوا کہ ایکروبیٹ پروفیشنل کے مخصوص ورژن کے ذریعے سرچ ایبل پی ڈی ایف بنانا ممکن ہے۔
ہمیں کوئی ایسا انتظام بھی کرنا چاہیے کہ پہلے سے پیش کردہ ٹپس کو ایک جگہ اکٹھا کر لیا جائے تاکہ بار بار انہی مسائل کا حل ڈھونڈنا نہ پڑے۔
 
نبیل بھائی دراصل اردو پ ڈ ف ایک عجیب و غریب مسئلہ ہے۔ کسی کمپیوٹر پر سریچ ایبل فائل بنتی ہے کسی پر نہیں۔
کچھ سمجھ نہیں آتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ ابن حسن اور عارف کریم۔ یہ ثابت ہوا کہ ایکروبیٹ پروفیشنل کے مخصوص ورژن کے ذریعے سرچ ایبل پی ڈی ایف بنانا ممکن ہے۔
ہمیں کوئی ایسا انتظام بھی کرنا چاہیے کہ پہلے سے پیش کردہ ٹپس کو ایک جگہ اکٹھا کر لیا جائے تاکہ بار بار انہی مسائل کا حل ڈھونڈنا نہ پڑے۔

بالکل ، میں نے کچھ عرصہ قبل برقی کتب میں انڈیکس کی لنکنگ کا طریقہ متحرک ٹوٹوریل کی شکل میں پیش کیا تھا۔ ان سب معلومات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ضروری ہے!
 
Top