اردو چیٹ باٹ

نبیل

تکنیکی معاون
میری معلومات کے مطابق ایسی کوئی بوٹ اردو کے لیے موجود نہیں ہے، لیکن یہ ایک بہت دلچسپ پراجیکٹ بن سکتا ہے۔ وی بلیٹن کے لیے ایک Ai بوٹ ہیک بھی موجود ہے لیکن وہ صحیح کام نہیں کرتا۔ میرے خیال میں اس کی پروگرامنگ زیادہ پیچیدہ نہیں ہونی چاہیے۔ وقت ملنے کی شرط پر میں اس پر مزید تحقیق کروں گا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
AIML (Artificial Intelligence Markup Language) is an XML-compliant language that's easy to learn, and makes it possible for you to begin customizing an Alicebot or creating one from scratch within minutes.
A I M L
 
MyOwn

محفلین
میرے خیال سے یہ ایک مشکل اور پچیدہ کام ہے کیونکہ اس کے لیے مصنوعی ذہانت کا سمجھنا بہت ہی ضروری ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ پروگرام کی ذہانت evolve ہونا بہت ضروری ہے جس کے لیے مختلف قسم کے انجن استعمال کیے جاتے ہیں۔۔۔ اللہ اپکو کامیاب کرئے
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں یہ کام اس اعتبار سے اس لیے مشکل نہیں ہے کیونکہ پہلے ہی کئی لوگ مصنوعی ذہانت پر کام کر چکے ہیں اور اس طرح کی Ai بوٹس لکھ چکے ہیں۔ میرا اندازہ ہے کہ اگر Aiml کے ذریعے اردو ڈیٹا کو ایکسپرٹ سسٹم میں فٹ کر دیا جائے تو یہ سوفٹویر اردو کے لیے خودبخود قابل استعمال ہو جائیں گے۔ بہرحال اس سمت میں کام کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
 
نبیل کیا صرف پہلے سے موجود سٹرنگز کا ترجمہ کرنا کافی ہوگا؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرا قیاس یہی ہے کہ اگر پہلے سے موجود سٹرنگز کا اردو ترجمہ کر دیا جائے تو یہ اردو AI سسٹم کی بنیاد بن سکتا ہے۔ لیکن یہ چیک کرنا ضروری ہے کہ اس ڈیٹا کو پراسیس کرنے والے پروگرام میں یونیکوڈ کی سپورٹ موجود ہے یا نہیں۔ کچھ پروگرام ایسی لینگویج میں لکھے گئے ہوتے ہیں جن میں یونیکوڈ سٹرنگز کی native سپورٹ موجود نہیں ہوتی ہے۔ بہرحال اے آئی کے لیے ڈیٹا کی تیاری اس کام کا پہلا مرحلہ ہے۔ اس کے بعد اس کی پراسیسنگ کے لیے پروگرام تیار کرنے پر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔
 
Top