نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم۔ میں نے فورم کے معزز اراکین کے لیے چیٹ شامل کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ لاگ ان کرنےکے بعد آپ کو اوپر chat لکھا نظر آئے گا جس پر کلک کرنے سے ایک چیٹ باکس ظاہر ہو گا۔ فورم کے ابتدائی مراحل کی طرح یہ چیٹ باکس بھی فارمیٹنگ اور پوائنٹ سائز کے مسائل سے دوچار ہوگا جوکہ انشاءاللہ دور ہوتے جائیں گے۔ میں اس چیٹ سسٹم کو عارضی تصور کرتا ہوں کیوں کہ میرے ذہن میں اردو ویب پورٹل کے لیے زیادہ بہتر چیٹ سسٹم کا تصور ہے۔ بہر حال آپ لوگ اسے استعمال کریں اور اپنے تاثرات سے آگاہ کریں۔