اردو ڈکشنری کس طرح بناتے ہیں

رند

محفلین
السلام علیکم
عزیز دوستو میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میں ایک انگلش کی کتاب پڑھ رہا ہوں اس میں جو مشکل لفظ آتا ہے اس کا ترجمہ میں کتاب میں لکھ لیتا ہوں اب میں چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا سافٹ ویر ہو جس میں میں ان تمام انگلش کے الفاظ اور ان کے ترجمے کو حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب سے لکھ سکوں تاکہ کتاب میں پڑھے گئے مشکل الفاظ مجھے یاد ہوسکیں اور آگے اگر کتاب مین وہی لفظ آئے تو اس کا ترجمہ میں‌آسانی سے دیکھ سکوں سادہ ترین الفاظ میں میں یوں کہوں گا کہ مجھے طریقہ بتائیں کہ انگلش سے اردو ترجمہ کرنے والی ڈکشنری کس طرح بنائی جاتی ہے آپ کو بہت بہت شکریہ وسلام
بااحترمات فراواں
ق ع ش رند
 
سلام مسنون!

آپ کی یہ آسان سی بات تو میرے سمجھ میں آگئی ہے کہ آپ کرنا کیا چاہتے ہیں۔ لیکن مجھے یہ اندازہ نہیں ہو پا رہا کہ آپ پروگرامنگ سے کس حد تک واقف ہیں؟ نیز ویب ایپلیکیشن تیار کرنا چاہتے ہیں یا ڈیسک ٹاپ؟ بہرکیف چند باتیں عرض کئے دیتا ہوں۔

اگر ویب ایپلیکیشن درکار ہو تو۔
پی ایچ پی یا اے ایس پی میں یہ کام با آسانی کیا جا سکتا ہے۔

ورنہ ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشن کے لئے۔
جاوا، روبی یا سی وغیرہ جیسی کسی بھی زبان کا استعمال کیا جا سکتا ہے، حتیٰ کہ شیل اسکرپٹ سے بھی بخوبی یہ کام کیا جا سکتا ہے۔

الفاظ اور معانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے۔
مائی ایس کیو ایل، ٹیب سیپریٹیڈ ٹیسٹ فائل یا ایکس ایم ایل فائل کا استعمال کر سکتے ہیں۔ میں مؤخر الذکر کو بعض وجوہات کی بنا پر فوقیت دوںگا۔

مزید خدمات درکار ہوں تو بلا جھجھک حکم کیجیئے۔

امّید کہ یہ مضمون نفع بخش ثابت ہوگا۔

والسلام
 

رند

محفلین
سلام مسنون!

آپ کی یہ آسان سی بات تو میرے سمجھ میں آگئی ہے کہ آپ کرنا کیا چاہتے ہیں۔ لیکن مجھے یہ اندازہ نہیں ہو پا رہا کہ آپ پروگرامنگ سے کس حد تک واقف ہیں؟ نیز ویب ایپلیکیشن تیار کرنا چاہتے ہیں یا ڈیسک ٹاپ؟ بہرکیف چند باتیں عرض کئے دیتا ہوں۔

اگر ویب ایپلیکیشن درکار ہو تو۔
پی ایچ پی یا اے ایس پی میں یہ کام با آسانی کیا جا سکتا ہے۔

ورنہ ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشن کے لئے۔
جاوا، روبی یا سی وغیرہ جیسی کسی بھی زبان کا استعمال کیا جا سکتا ہے، حتیٰ کہ شیل اسکرپٹ سے بھی بخوبی یہ کام کیا جا سکتا ہے۔

الفاظ اور معانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے۔
مائی ایس کیو ایل، ٹیب سیپریٹیڈ ٹیسٹ فائل یا ایکس ایم ایل فائل کا استعمال کر سکتے ہیں۔ میں مؤخر الذکر کو بعض وجوہات کی بنا پر فوقیت دوںگا۔

مزید خدمات درکار ہوں تو بلا جھجھک حکم کیجیئے۔

امّید کہ یہ مضمون نفع بخش ثابت ہوگا۔

والسلام
محترم بھائی میں آپ کا بے حد مشکور ہوں دراصل مجھے ویب اپلیکیشن چائیے لیکن میں اسے کسی ویب سائیٹ وغیرہ پہ نہیں لگانا چاہتا بلکہ صرف اپنے استعمال کے لیے نیز مجھے کسی زبان یعنی سی وغیرہ میں کچھ نہیں آتا اور نا ہی پی ایچ پی کے بارے میں کچھ جانتا ہوں ان کو بس نام کی حد تک ہی جانتا ہوں میں بس یہ چاہتا ہوں کہ ایک ویب اپلیکشن والی ڈکشنری بنا لوں اور اردو ویب سرور کے زریعے اس کا استعمال کروں اس سلسلے میں میں نے تھوڑی بہت گوگلنگ بھی کی ہے اور ایک سافٹ ویر جو کہ پی ایچ پی سکرپٹ ہے ہاتھ آیا ہے لیکن اس کی کچھ بھی سمجھ نہیں‌آ رہی یہ رہا اس کا لنک
http://www.scriptol.org/dictionary-maker.html
اب آپ سے میں انتھائی عاجزانہ گزارش کروں گا کہ اس کے استعمال کے بارے میں کچھ بتا دیں آپ کی عین نوازش ہوگی وسلام
 
تو واضح ہوا کہ آپ ایک عدد ایپلیکیشن چاہتے ہیں، خود ڈیویلپ کرنا ضروری نہیں؟

جو ربط آپ نے یہاں دیا ہے اس میں در اصل اے پی آئی ہیں جو کہ صرف ڈیویلپرس کے کام کی چیزیں ہیں۔ لہٰذا منتظر رہیے کہ کسی بنی بنائی ایپلیکیشن کا ربط کوئی مہیا کرا دے۔ ویسے میں ان دنوں انتہائی عدیم الفرصت ہوں ورنہ ایک عدد تیار کر کے دیدیتا۔
 
بھائی آپ کی باتوں سے اندازہ ہورہا ہے کہ آپ کو انگریزی میں دشواری پیش آتی ہے۔ عموماً اس کی وجہ تین ہوتی ہیں، 1۔ گرامر اور کمپوزیشن سے آگاہی کی کمی 2۔ ذخیرہ الفاظ کی کمی۔ 3۔ پڑھنے کی رفتار کی کمی۔

تمبر ایک کے لئے آپ کو ایک استاد کی ضرورت ہوگی، جب کہ نمبر 2 اور تین کے لئے آپ ڈکشنری اور انگریزی کے اخبار ناول یا رسالے پڑھ کر کام چلا سکتے ہیں۔ اگر یہاں 2 یا 3 افراد ایسے ہوں جو انگریزی گرامر اور کمپوزیشن سیکھنا چاہیں تو میں‌بخوشی ان کی مدد کرسکتا ہوں۔ وہ تھریڈ پھر یقیناً بعد میں دوسروں کے کام بھی آسکتا ہے۔ گو کہ یہ آٹھویں اور دسویں جماعت کا مضمون ہے لیکن اگر آپ کی اور مزید چند افراد کی یہ ضرورت ہے تو پھر آپ ایک تھریڈ " آئیے انگریزی سیکھیں" کے نام سے کسی مناسب جگہ شروع کردیجئے، مجھے مدد کرکے خوشی ہوگی۔ میرا خیال ہے کیا 20 سے 30 دنوں میں آپ کی گرامر اور کمپوزیشن مظبوط ہوجائے گی۔

انگریزی الفاظ کے لئے آپ انگریزی ڈکشنری بھی استعمال کرسکتے ہیں یا بازار سے انگلش اردو ڈکشنری لے سکتے ہیں۔
 
Top