اردو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سافٹ ویئر کی ضرورت

ijaz1976

محفلین
محترم اردو محفل کے ماہرین سے گزارش ہے کہ اردو کمپوزنگ کے لئے تو اب کافی پروگرام دستیاب ہیں اور ایم ایس ورڈ میں بھی یہ کام بخوبی کیا جاسکتا ہے لیکن اردو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے لئے کوئی قابل ذکر پروگرام موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے انپیج کو استعمال کرنا مجبوری ہے، برائے مہربانی اس طرف بھی توجہ دی جائے اور کوئی ایسا پروگرام تیار کیا جائے جس کا انٹرفیس انپیج سے ملتا جلتا ہو اور جس میں یونی کوڈ اردو کی مکمل سپورٹ موجود ہو تاکہ انپیج کے استعمال کنندگان آسانی کے ساتھ انپیج سے جان چھڑا کر اس پروگرام پر منتقل ہوسکیں اور انپیج والوں کی اجارہ داری کا خاتمہ ہوسکے۔ امید ہے اس جانب بھی توجہ کی جائے گی اور اگر کسی دوست نے اس طرح کا کوئی پروگرام تیار کیا ہے یا ان کے علم میں ہو تو اس کو بھی یہاں پر شیئر کیا جائے۔
UPC یعنی اردو پیج کمپوزر کے نام سے ایک پروگرام کسی تھریڈ میں شیئر تو کیا گیا تھا لیکن اس میں پیج میکنگ کی سہولت نظر نہیں آئی اس کے علاوہ یہ پروگرام یونی کوڈ اردو کو سپورٹ نہیں کرتا دوسرے لفظوں میں جو یونی کوڈ اردو فونٹس ہم ونڈوز فونٹس کے فولڈر میں انسٹال کرتے ہیں ان کو وہ ریڈ نہیں کرتا اور نہ ہی ونڈوز کی لینگویج چینج کرنے سے اس کی لینگویج تبدیل ہوتی ہے، اس لئے یہ کوئی بہتر پروگرام نہیں لگا، براہ کرم اس حوالے سے بھی ضرور ضرور کام کیا جائے تاکہ اردو کی ترویج و اشاعت میں اضافہ ہوسکے۔:hurryup:
شکریہ
والسلام
 

mwalam

محفلین
میں نے ایک اردو اڈیٹر بنایا تھا اور میرا ارادہ تھا کہ میں انپیج جیسا DPS بنا سکوں لیکن مجھے ابھی تک اسکی سمجھ نہیں لگ سکی کہ یہ سسٹم کیسے بنایا جائے۔ لیکن ایک اوپن سورس سوفٹوئیر Scribus ہے۔ لیکن یہ اردو فونٹس کو صحیح طریقے سے Display نہیں کرتا۔
 

dehelvi

محفلین
اردو کے لئے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے مسئلہ پر کافی غور وفکر کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہ کام ہمارے جاوا، اور سی شارپ و سی پلس پلس کے ماہرین بخوبی کرسکتے ہیں۔ تاہم اس کے لئے ایک بڑی ٹیم کی ضرورت ہوگی۔
 

ijaz1976

محفلین
میرا خیال ہے کہ اگر اس پر کچھ نہ کچھ کام شروع کردیا جائے تو آہستہ آہستہ اس میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی، اور قطرے قطرے سے مل کر ہی دریا بنتا ہے، جب چند لوگ مل کر اس کام کو شروع کریں گے تو پھر دیگر لوگ بھی اس میں دلچسپی لینا شروع کریں گے اور اس طرح ایک اچھی خاصی ٹیم بن سکتی ہے، ایک اور بات یہ بھی ہے کہ یہ معلومات فراہم کی جائیں کہ اس طرح کا پروگرام بنانے کے لئے کون کون سی پروگرامنگ لینگویجز جاننا ضروری ہے تاکہ پروگرامنگ سیکھنے کے خواہشمند اور اس کے ساتھ ساتھ اردو کی ترویج و اشاعت میں بھی دلچسپی لینے والے حضرات متعلقہ پروگرامنگ لینگویجز سیکھ کر اس طرف آسکتے ہیں جس سے اردو کو فائدہ ہی فائدہ ہوگا۔
جزاک اللہ
 

ijaz1976

محفلین
اگر کم محنت کرنا چاہیں تو پھر یہ بھی ہوسکتا ہے کہ scribus کا ہی کوئی ایسا پلگ ان بنا دیں جس کے ذریعہ اس میں اردو لکھنے کا مسئلہ حل ہوجائے، اب یہ پروگرامر حضرات پر منحصر ہے کہ وہ کیا بہتر سمجھتے ہیں، ایک نیا پروگرام بنانا یا ایک اوپن سورس پروگرام کا پلگ بنانا زیادہ آسان ہے، ایک نقطہ جس کی طرف ابھی میری توجہ گئی ہے وہ یہ ہے کہ اگر scribus کا سورس کوڈ ملتا ہے تو اس کو سٹڈی کرکے اپنا ہی اس طرح کا پروگرام بنانا کیوں ممکن نہیں جس میں اردو یونی کوڈ کی ہر طرح کی مکمل سپورٹ موجود ہو؟؟؟؟؟ کیونکہ کہتے ہیں کہ عقلمندی اسی میں ہے کہ دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے نا کہ ایک ہی تجربہ کو بار بار دہرایا جائے، امید ہے اس طرف توجہ دے کر اردو کے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ والے کمزور پہلو پر بھی کام کیا جائے گا۔
جزاک اللہ
والسلام
 

ijaz1976

محفلین
کیا ایسا ممکن نہیں کہ کوئی اور ایسا پروگرام لینکس وغیرہ کا جس میں اردو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کی مکمل سہولت موجود ہو اور جس کا سورس کوڈ بھی دستیاب ہو اس کو سٹڈی کرکے اس جیسا پروگرام ونڈوز پلیٹ فارم پر بھی بنایا جاسکے اور اگر سکرائبس کا سورس کوڈ موجود ہے تو پھر پروگرامر حضرات کے لئے کیا مشکل ہے۔ لینکس کے متعلقہ پروگرام کو سٹڈی کرکے انہیں اصول و ضوابط کے تحت ایسا پروگرام یا پلگ ان بنانا اتنا مشکل تو نہیں ہوسکتا جتنا کہ ایک نئے پروگرام کو بنانا۔ ویسے بھی کئی ایسے پروگرامز موجود ہیں جو ونڈوز اور لینکس دونوں پر چلتےہیں جیسا کہ mozilla fire fox ، GIMP وغیرہ ان دونوں آپریٹنگ سسٹمز کے لئے تیار کردہ ان پروگرامز کے سورس کوڈ کا تقابلی جائزہ لیکر اس کو بخوبی سمجھا جاسکتا ہے کہ لینکس کے پروگرامز ونڈوز میں چلانے کے لئے کن بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے، امید ہے کہ اس طرح زیادہ آسانی ہوجائے گی۔
شکریہ
جزاک اللہ
 
Top