رئیس امروہوی اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
کیوں جان حزیں خطرہ موہوم سے نکلے​
کیوں نالہ حسرت دل مغموم سے نکلے​
آنسو نہ کسی دیدہ مظلوم سے نکلے​
کہہ دو کہ نہ شکوہ لب مغموم سے نکلے​
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
اردو کا غم مرگ سبک بھی ہے گراں بھی​
ہے شامل ارباب عزا شاہ جہاں بھی​
مٹنے کو ہے اسلاف کی عظمت کا نشاں بھی​
یہ میت غم دہلی مرحوم سے نکلے​
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
اے تاج محل نقش بدیوار ہو غم سے​
اے قلعہ شاہی ! یہ الم پوچھ نہ ہم سے​
اے خاک اودھ !فائیدہ کیا شرح ستم سے​
تحریک یہ مصر و عرب و روم سے نکلے​
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
سایہ ہو اردو کے جنازے پہ ولی کا​
ہوں میر تقی ساتھ تو ہمراہ ہوں سودا​
دفنائیں اسے مصحفی و ناسخ و انشاء​
یہ فال ہر اک دفتر منظوم سے نکلے​
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
بدذوق احباب سے گو ذوق ہیں رنجور​
اردوئے معلیٰ کے نہ ماتم سے رہیں دور​
تلقین سر قبر پڑھیں مومن مغفور​
فریاد دل غالب مرحوم سے نکلے​
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
ہیں مرثیہ خواں قوم ہیں اردو کے بہت کم​
کہہ دوکہ انیس اس کا لکھیں مرثیہ غم​
جنت سے دبیر آ کے پڑھیں نوحہ ماتم​
یہ چیخ اٹھے دل سے نہ حلقوم سے نکلے​
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
اس لاش کو چپکے سے کوئی دفن نہ کر دے​
پہلے کوئی سر سیداعظم کو خبر دے​
وہ مرد خدا ہم میں نئی روح تو بھر دے​
وہ روح کہ موجود نہ معدوم سے نکلے​
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
اردو کےجنازے کی یہ سج دھج ہو نرالی​
صف بستہ ہوں مرحومہ کے سب وارث و والی​
آزاد و نذیر و شرر و شبلی و حالی​
فریاد یہ سب کے دل مغموم سے نکلے​
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
 
واہ واہ بہت بہت خوب کلام :)
جو لوگ اردو میں انگریزی کے ٹانکے لگاتے ہیں انکو تو خصوصیت سے اسکو ضرور پڑھنا ہی چاہیئے :D

سید شہزاد ناصر بھائی بہت شکریہ پوسٹ کرنے کا
آپ نے ہمیشہ بہت اچھے الفاظ میں حوصلہ افزائی فرمائی مہ جبین بہنا
جس کے لئے ممنون ہوں
شاد و آباد رہیں
 

شوکت پرویز

محفلین
زبردست جناب سید شہزاد ناصر صاحب!
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
"محفل" کی یہ پیاری ہے اسے توپ پہ کھینچو
;)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذرا درج ذیل 2 مصرعوں کو دوبارہ کتاب میں دیکھ لیں۔۔۔
سایہ ہو اردو کے جنازے پہ ولی کا​
بدذوق احباب سے گو ذوق ہیں رنجور​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اس میں شاید ٹائپو رہ گیا ہے۔۔
اے خاک اودھ !فائیدہ کیا شرح ستم سے​
 
زبردست جناب سید شہزاد ناصر صاحب!
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
"محفل" کی یہ پیاری ہے اسے توپ پہ کھینچو
;)
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ذرا درج ذیل 2 مصرعوں کو دوبارہ کتاب میں دیکھ لیں۔۔۔

۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
اور اس میں شاید ٹائپو رہ گیا ہے۔۔
شوکت صاحب آپ اچھے تو ہیں نا؟ کئی دن بعد آمد ہوئی :)
آپ کی کمی بہت محسوس کی
ریئس امروہی کا کلام آپ کو نیٹ پر ہی ملے گا جہاں تک میرا علم ہے ان کے مجموعہ کلام کی اشاعت نہیں ہوئی
 

شوکت پرویز

محفلین
شوکت صاحب آپ اچھے تو ہیں نا؟ کئی دن بعد آمد ہوئی :)
آپ کی کمی بہت محسوس کی
جی جناب!
سنیچر، اتوار آفس کی چھٹی ہوتی ہے، تو انٹرنیٹ پر نہیں آ پاتا۔۔۔
اور گھر پر تو جناب ہمیں اخبار اور کتاب پڑھنے کے لئے بھی گھر والے مہلت نہیں دیتے۔۔ :cry2:
 
Top