لائبریری منتظمین سے ایک سوال۔
اردو کا ڈیجیٹل دائرۃ المعارف بنانا بھی لائبریری پروجیکٹس میں شامل ہے؟
اس سلسلے میں کتنا کام ہوا ہے؟
اور کہ کس شکل میں ہوگا، آیا مستقل سائٹ یا اردو ویب کے ایک سیکشن کے طور پر۔
ان باتوں کا تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں۔
برادرم دہلوی، مذکورہ انسائکلوپیڈیا کس نے مرتب کیا ہے اور اس کی کمپوزنگ کہاں سے دستیاب ہو سکتی ہے نیز اس کی قانونی حیثیت کیا ہوگی؟ کیا وہ پہلے سے کہیں ویب پر دستیاب ہے جہاں اس کی ایک جھلک دیکھی جا سکے؟
واضح رہے کہ یہ میں اپنی لا علمی اور دلچسپی کے باعث ذاتی طور پر پوچھ رہا ہوں۔ یہ بطور منتظم میرا "عندیہ" نہیں ہے۔ اس حوالے سے لائبریری منتظمین زیادہ بہتر رائے دہی کر سکیں گے۔
اگر دائرۃ المعارف اسلامیہ جو کہ اردو کا بڑا اچھا انسائیکلوپیڈیا ہے کمپوز شدہ شکل میں دستیاب ہوجائے تو کیا لائبریری منتظمین اس سے ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا بنانے کے بارے میں سنجیدہ ہوں گے؟ اور نیز اس سلسلے میں آپ حضرات کی کیا ترجیحات ہوں گی، نیز اس سلسلے میں اگر کچھ ساتھی مدد کے لئے تیار ہوں تو کیا۔ ان ساتھیوں کی مدد سے لائبریری کے احباب یہ کام شروع کردیں گے؟
===================
اگر اس سلسلہ میں منتظمین کا مثبت عندیہ معلوم ہوجائے تو میں اور احقر کے دو تین ساتھی اس کام میں حصہ لے سکتے ہیں۔