اردو کا دروازہ - اردو سیکھیے۔

محمداحمد

لائبریرین
آج اردو (ہندی) کا دروازہ کے نام سے ایک ویب سائٹ دیکھی۔ اچھی لگی۔ یہاں اردو سکھانے کا بندوبست ہے۔ دیگر اسباب کے علاوہ ویڈیوز کی مدد سے بھی زبان سکھائی جا رہی ہے۔

میں نے سرسری دیکھا ہے۔ آپ دیکھیے کیسی ہے یہ سائٹ۔

یہ بھی دیکھیے کہ کیا اردو نہ جاننے والوں کو ہم یہ سائٹ سفارش کر سکتے ہیں؟

ربط

یہ افروز تاج صاحب کی کاوش ہے۔ مزید تفصیل یہیں انگریزی میں پیسٹ کر دیتا ہوں۔ :)

Created by Dr. Afroz Taj
Professor of South Asian Languages, Literatures, and Cultures
Department of Asian Studies
University of North Carolina at Chapel Hill
http://www.unc.edu/~taj

Support for this project was provided by the
United States Department of Education

This course is designed for use in educational institutions and
by the general public: no fee, no registration, and no password are required.
 
تجمل حسین

محفلین
ابھی سرسری سی دیکھی ہے۔ پھر بھی کافی اچھی لگی۔ باقی احباب بھی اپنی رائے دیں تو صحیح اندازہ ہوگا۔
 
بعد کو تفصیلاََ دیکھا جاوے گا ۔
ابتدا میں محسوس ہوا کہ خوبصورتی میں وہ کشش نہیں کہ جو قاری کو تھام رکھے۔ اختتام پر یہ رائے مستحکم ہو گئی۔
مگر اس میں کلام نہیں کہ یہ ایک گراں قدر کوشش ہے بلکہ از حد قابلِ تعریف۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ابتدا میں محسوس ہوا کہ خوبصورتی میں وہ کشش نہیں کہ جو قاری کو تھام رکھے۔ اختتام پر یہ رائے مستحکم ہو گئی۔
آپ اس میں عملاً اپنا حصہ ڈالیے اور اپنی سفارشات و گزارشات اس سائٹ کے بانی کو پہنچا دیجیے۔ بہتری کوئی ایک دن کا عمل نہیں ہے۔ آپ جیسے صاحب علم احباب کی رائے سے ہی اس میں مزید بہتری آئے گی۔
اور صرف آپ نہیں بلکہ ہر شخص جو اس ضمن میں تجاویز رکھتا ہے اس کو صاحب سائٹ تک لازمی پہنچانا چاہیے تاکہ ایسی چیزیں واقعتا کام آسکیں نہ کہ وقت گزرنے کے ساتھ بجائے کام آنے کے ایک بیکار اوزار بن کر رہ جائیں۔
 
نیرنگ خیال بھائی، درست! میں ان شاءاللہ کوشش کرتا ہوں، ویسے اگر محمداحمد بھائی اس سلسلے میں رہنمائی فرماویں تو زیادہ خوشی کی بات ہے۔
 
Top