اردو کتابیں

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم منتظمین و اراکین محفل اردو
شگفتہ بہنا کی رہنمائی سے کچھ کتابوں کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں جمع کیا ہے ۔
اور آپ سب کی پرخلوص تنقید برائے اپنی تعمیر شوق کے لئے پوسٹ کر رہا ہوں ۔
یہ پروفیشنل نہین بلکہ شوق کا نتیجہ ہے ۔
مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری رہنمائی کریں گے ۔
یہ کتابیں یہاں سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہیں ۔
http://www.scribd.com/my_docs

ankheen@@AMEPARAM@@/docinfo/17224404?access_key=key-1pp29us2pnyadn80zych@@AMEPARAM@@17224404@@AMEPARAM@@key-1pp29us2pnyadn80zych
نایاب
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ نایاب۔ اگر آپ ان روابط کو الگ الگ پوسٹ میں شامل کریں تو شاید بہتر رہے گا۔
ایڈٹ:
اور آپ نے پروف ریڈنگ کے مرحلے کی بہت عمدگی سے نشاندہی کی ہے۔ اس کے لیے بھی شکریہ۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
شکریہ نایاب۔ اگر آپ ان روابط کو الگ الگ پوسٹ میں شامل کریں تو شاید بہتر رہے گا۔
ایڈٹ:
اور آپ نے پروف ریڈنگ کے مرحلے کی بہت عمدگی سے نشاندہی کی ہے۔ اس کے لیے بھی شکریہ۔ :)

السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
اللہ تعالی آپ کو اجر خیر سے نوازے آمین
شکریہ تو آپ کا جنہوں نے رہنمائی کی ۔ اور اک پلیٹ فارم مہیا کیا ۔
جہاں مجھ جیسے علم حاصل کرتے ہیں اور شوقیہ تجربات کر کے آپ کو تنگ کرتے ہیں ۔
اللہ کرے سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
 

الف عین

لائبریرین
ربط تو غلط ہے، یہ مائی ڈاک تو جب لاگ ان ہوتے ہیں تو اس فولڈر میں شامل ہوتے ہیں۔ اپنا یوزر نیم دو تو سارے ڈاکیومینٹس مل سکتے ہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
ربط تو غلط ہے، یہ مائی ڈاک تو جب لاگ ان ہوتے ہیں تو اس فولڈر میں شامل ہوتے ہیں۔ اپنا یوزر نیم دو تو سارے ڈاکیومینٹس مل سکتے ہیں۔

السلام علیکم
محترم الف عین جی
معذرت کہ ربط غلط ہو گیا ۔ اصل میں یہ علم نہیں ہے کہ
کہاں سے ربط کو سلیکٹ کروں تاکہ دوسرون کے پاس کھل جایا کرے ۔
http://www.scribd.com/my_docs#tab:folder:104544
اس پر کوشش کریں شاید کھل جائے ۔
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
یہ سارا شگفتہ کون ہیں؟ پہلی بار نام سنا ہے۔
یہ تمہید میں آپ بیتی ہے یا استعارہ ہے؟

السلام علیکم
محترم ابو کاشان جی
یہ " سارا شگفتہ " کراچی سے تعلق رکھتی تھیں ۔
اور نثری شاعری سے مشہور ہوئیں ۔ " امرتا پریتم " اور " پروین شاکر "
جیسی شاعرات نے ان کے کلام کو بہت سراہا ۔
سارہ شگفتہ نے 1985 میں خود کشی کر لی تھی ۔
آج انہیں اُردو کے جدید شاعروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
اگرچہ اُردو ادب کے روایتی ڈھانچے کے حامل افراد
اُسے تین بنیادی عوامل کی بنیاد پر نہ تو اہمیت
دیتے ہیں اور نہ یاد کرتے ہیں۔
اول، اُس نے نثری نظمیں لکھیں۔
دوئم، اُس کی زندگی کی داستانیں بہت انوکھی تھیں۔
سوئم، اُس کی اکثر نظموں میں انہیں روایتی ربط نہیں ملتا۔
سارا شگفتہ نے اپنی زندگی کی داستان اس کتاب “آنکھیں“ کے فقط تین صفحات
پر مشتمل دیباچہ میں بیان کر دی ہے۔ یہ داستان ایک گھٹے ہوئے جعلی معاشرہ کی دبی
عورت کی داستان تو ہے ہی ہے لیکن وہ عورت ایک ہولناک دھچکے سے گزرنے کے بعد بغاوت
کا اعلان کرتے ہوئے شاعرہ بننے کا عزم لے کر اٹھتی ہے۔ اگرچہ اِس نوعیت کے عزم کے
بعد ہمارے ہاں بہت ساری خواتین شاعرہ بن جاتی ہیں لیکن اکثر تو بوسیدہ روایتی شاعری
کے رستے پر ہی گامزن ہو جاتی ہیں۔
لیکن سارا شگفتہ نے واقعی ہی شاعری کی جو اکثر کےلئے ربط سے خالی تھی۔ مگر آج اُس
سارا شگفتہ کو دریافت کرنے اور اُس کی شاعری کی تفہیمِ نو کرنے کی ضرورت ہے جس نے
اُردو ادب کو حیران کُن حد تک جدید نظمیں عطا کیں۔
سارا شگفتہ ہماری وہ شاعرہ ہیں جنہوں نے زندگی کی انتہا سفاکیوں کا سامنا کیا۔
انہیں بین الاقوامی ادب کے چند بڑے ناموں، جیسے ورجینیا وولف اور سلویا پلاتھ کے
ساتھ جوڑا جاتا ہے۔
(بشکریہ طاہر صاحب " فیس بک")
نایاب
 
Top