اردو کتب: یونیکوڈ فارمیٹ میں

الف عین

لائبریرین
طارق راحیل کا بہت شکریہ۔ اس بہانے مجھے وہ کتاب ملی جس کے کچھ حصے کا میں مصنف ہوں! مجھے یہی اطلاع تھی کہ ارضیات کے مضامین اور اصطلاحات اب تک التوا میں پڑی ہیں، جن کا میں شریک مصنف تھا، اس پروجیکٹ سے 1970 سے 1980 تک شامل۔ اب پتہ چلا کہ ارضیات کے عمومی مضامین بچوں کے انسائیکلوپیڈیا نام کی کتاب میں شائع ہو چکے ہیں۔ یہ پروجیکٹ مختلف اداروں سے متعلق ہوتا ہوا اردو کونسل تک آ گیا تو مجھے پتہ چلا کہ کچھ حصے ہی شائع ہو سکے ہیں۔ لیکن یہ جان کر اطمینان ہوا کہ کم از کم میرا نام مصنفین میں شامل ہے۔(اصل نام اعجاز اختر، جو علی گڑھ یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات میں 'سرکاری' نام تھا حالانکہ ادب میں اعجاز عبید کے نام سے معروف ہو چکا تھا)۔ یہ مراسلہ غیر متعلق ہو گیا، اس کی معذرت۔ لیکن طارق نے اسی انسائیکلوپیڈیا سے برآمد متن عربی زبان و ادب پر بزم اردو میں لکھا تھا کہ بچوں کا انسائیکلوپیڈیا شامل کروں۔ یہ مواد کچھ عرصے تک آن لائن دستیاب رہا تھا جو بعد میں ہٹا لیا گیا۔
 
طارق راحیل

محفلین

اب تو لازم ہو گیا ہے کہ آپ ہی اسے شاملِ یونیکوڈ کتب کروالیں۔
یہ صرف التجا ہے درخواست ہے التماس ہے عاجزی و انکساری سے
ورنہ۔۔۔۔۔ آپ کی مرضی ہے بھئی نہ کریں تو بھی کچھ نہیں کر سکتے ہم
 
سعود کو ای میل تو کر چکا ہوں لیکن وہ مصروف ہیں شاید کہ اب تک جواب نہیں دیا، مجھے بھی بزم اردو اور سمت میں اپ لوڈ کرنا ہے مواد ابن سعید
جی شکریہ استاد محترم الف عین صاحب ۔ اور ایک گذارش ہے کہ براہ کرم ان ویب سائٹس پر اردو ناولز بھی مہیا کیے جائیں خاطر خواہ تعداد میں ۔ اس ضمن میں گوگل ڈاکس کی او سی آر فنکشن سے مدد لیا جاسکتا ہے ۔:):)
 
سعود کو ای میل تو کر چکا ہوں لیکن وہ مصروف ہیں شاید کہ اب تک جواب نہیں دیا، مجھے بھی بزم اردو اور سمت میں اپ لوڈ کرنا ہے مواد ابن سعید
معذرت، ہم اس ای میل کا فوری جواب نہ دے سکے اور پھر وہ کہیں دب گیا۔ ہم نے بزم اردو کی تمام خدمات کو بحال کر دیا ہے۔ کوئی مشکل ہو تو مطلع فرمائیں۔ :) :) :)
 
کل تک صحیح کام کررہی تھی ، تاہم آج پھر مندرجہ ذیل ایرر آرہا ہے !محترم الف عین ، محترم ابن سعید صاحبان ۔ :):)
Error establishing a database connection
 
الف عین

لائبریرین
محمد امین صدیق میرے پاس برسوں کا جمع کیا ہوا مواد اب تک ختم نہیں ہوا کہ اتنی فرصت نہیں ملتی۔ ضروریات، نمازوں تلاوت، گھر کے مختلف کاموں اور محفل میں اصلاح سخن کے بعد مشکل سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ بچتا ہے سمت اور برقی کتابوں کے لیے، اس میں یہ سب کرنا مشکل ہے۔ کچھ لوگوں نے فیس بک پر موجود یونیکوڈ ناولوں کے لنکس بھی فراہم کیے لیکن تدوین کے وقت پتہ چلا کہ کسی میں پیرا گراف نہیں ہیں، کسی میں کہیں وقفے کی علامت نہیں ہے۔ کسی میں مکالمے ظاہر کرنے والے واوین نہیں۔ان ان سب کے بغیر یہ پانچ چھ سو صفحات کا مواد سمجھنے کے لیے مجھے بھی بہت غور کرنا پڑے گا!
 
جی بالکل درست فرمایا محترم ۔۔ دراصل گوگل ڈاکس سے او سی آر کرنے کے بعد بھی تدوین و ترامیم کے متعدد مسائل درپیش ہوتے ہیں ، تاہم اگر ان سب مراحل کو بخوبی حل کرنے کا کوئی خودکار طریقہ یا نظام میسر ہو تو یہ معاملہ اتنا پیچیدہ نا ثابت ہوگا ۔ بزم اردو لائبریری کا غائرجائزہ لینے پر علم ہوا کہ علمی حوالے سے اس کا ذخیرۂ کتب خاصا وسیع ہے ۔ بس ، چیدہ چیدہ مصنفین کے شاہکار ناولز ( جیسے ' خدا کی بستی ' از شوکت صدیقی ) ۔ایم اے راحت ۔ محی الدین نواب ۔ گلشن نندا ۔ انوار صدیقی اور پاک و ہند کے دیگر مصنفین کے ناولوں کا اضافہ اس بزم کی رونقوں میں چارچاند لگادے گا۔:):)
 
رانا

اس میں ایم اے راحت اور محی الدین نواب کا ذکر ہے تو کوئی دوست کنفرم کرسکتا ہے کہ ان کے ناول کاپی رائٹ سے آزاد ہیں یا نہیں؟ دراصل ایک سائٹ پر ایم اے راحت کی صدیوں کا بیٹا کے پانچوں حصے موجود تھے لیکن صرف اس وجہ سے ڈاؤنلوڈ نہیں کئے کہ کاپی رائٹ ہوں گے۔ اگر کوئی کنفرم کردے تو ڈاؤنلوڈ کرکے بعض دوستوں کو ریفر کرنے ہیں پڑھنے کے لئے۔
 
Top