السلام علیکم،
میں نے اس تھریڈ کو دوسری فورم میں منتقل کر دیا ہے اور اوپر والے پیغام کو بطور نیوز بھی پوسٹ کر دیا ہے۔
آج اردو انسائیکلوپیڈیا کی ڈاؤنلوڈ مکمل تو میری مایوسی کی انتہا نہیں رہی جب اس کی zip فائل نے کھلنے سے انکار کر دیا۔ بہرحال میں نے ویب پر کچھ سرچ کی اور
Zip Repair پروگرام کو اس پر آزمایا۔ اس کے ذریعے کچھ ڈیٹا برآمد ہوا ہے۔ اب یہ معلوم نہیں کہ یہ مکمل انسائیکلوپیڈیا کا ڈیٹا ریکور ہوا ہے یا کچھ رہ گیا ہے۔ لیکن یہ انسائیکلوپیڈیا واقعی اچھا لگ رہا ہے۔ کافی محنت کی گئی لگتی ہے۔ اس کی پی ڈی ایف فائلوں میں نستعلیق فونٹ سے یہ پاسکی اور اردو ناشر میں تیار کردہ لگتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اسے یونیکوڈ میں کنورٹ کرنا ممکن ہے۔ اس کے لیے اس کی اردو ناشر فائلوں کی ضرورت ہوگی۔ اعجاز اختر صاحب اگر اس کا سراغ لگا سکیں تو بہت بڑا کام ہوگا۔
والسلام