اردو کمپیوٹنگ میں آپ کی پسند

بلال

محفلین
اس دھاگے کو شروع کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اندازہ لگایا جا سکے کہ عام طور کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لوگ اردو کمپیوٹنگ کے لئے کن باتوں کو پسند کرتے ہیں۔ تاکہ ویب سائیٹ، بلاگ، فورم یا سافٹ ویئر بنانے والے ان باتوں کا خیال رکھیں جن کو زیادہ لوگ پسند کرتے ہیں۔۔۔
اس کے لئے چند سوال پیش کر رہا ہوں۔۔۔
1:- آپ کمپیوٹر سکرین کی کتنی ریزولیشن پسند کرتے/کرتی ہیں؟ 600*800 یا 768*1024 یا 768*1280 یا 1024*1280
2:- عام طور پر اردو ٹیکسٹ لکھنے کے لئے کونسا کلیدی تختہ(کی بورڈ لے آوٹ) استعمال کرتے/کرتی ہیں؟
اگر ہو سکے تو اپنے کلیدی تختہ کا لنک بھی فراہم کر دیں۔۔۔
3:- اب تک جو اردو فانٹ بن چکے ہیں اُن میں سے کس فانٹ کو اور کس سائز میں عام عبارت کے لئے استعمال کرنا پسند کرتے/کرتی ہیں؟
4:- کسی ویب سائیٹ میں Horizontal Bar (صحفہ دائیں یا بائیں کرنی والی پٹی) اچھی لگتی ہے یا نہیں یا پھر ہو یا نہ ہو سب چلتا ہے؟
5:- انٹرنیٹ بروزنگ کے لئے آپ کونسا بروزر استعمال کرتے/کرتی ہیں؟
اگر ان کے علاوہ مزید کوئی سوال ہو تو بتا دیں وہ بھی شامل کر لیا جائے گا۔۔۔ اس چھوٹے سے سروے سے کم از کم ہیمں یہ پتہ تو چلے گا کہ زیادہ لوگ کن باتوں کو پسند کرتے ہیں پھر اردو کمپیوٹنگ میں کام کرنے والے ان باتوں کو مدِ نظر رکھ کر نئی چیز بنائیں تاکہ زیادہ لوگوں کو پسند آئے۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
کوئ جواب بھی تو دو۔۔۔ محض شکریے کا بٹن دبا رہے ہیں لوگ باگ۔
تو یہ من جملہ لوگ باگ کے جوابات کے ساتھ حاضر ہے۔
:- آپ کمپیوٹر سکرین کی کتنی ریزولیشن پسند کرتے/کرتی ہیں؟ 600*800 یا 768*1024 یا 768*1280 یا 1024*1280

///لیپ ٹاپ پر 1280۔768، دفتر کے سسٹم میں 1024۔768

2:- عام طور پر اردو ٹیکسٹ لکھنے کے لئے کونسا کلیدی تختہ(کی بورڈ لے آوٹ) استعمال کرتے/کرتی ہیں؟

/////میرا اپنا اردو دوست

3:- اب تک جو اردو فانٹ بن چکے ہیں اُن میں سے کس فانٹ کو اور کس سائز میں عام عبارت کے لئے استعمال کرنا پسند کرتے/کرتی ہیں؟

/// اب تک سب سے زیادہ نفیس ویب نسخ۔۔ کہ یہی واحد اور مستعمل فانٹ ہے جس میں بیشتر کیریکترس ہیں۔ ساری ای بکس اسی میں بنائی ہیں۔
حال میں اردو عماد نستعلیق۔۔ میرے نوٹ پیڈ کا بھی ڈفالٹ فانٹ وہی ہے۔
اور اردو نسخ ایشیا ٹائپ سے تو الرجی ہو گئی ہے۔۔

4:- کسی ویب سائیٹ میں Horizontal Bar (صحفہ دائیں یا بائیں کرنی والی پٹی) اچھی لگتی ہے یا نہیں یا پھر ہو یا نہ ہو سب چلتا ہے؟
سب چلتا ہے۔۔ لیکن اب تو افقی بار کہیں نظر تو نہیں آئی۔ شاید اس لئے کہ میرا رزولیوشن عمدہ ہی رہتا ہے۔ ہاں ف ف استعمال کرنے کی وجہ سے جب انٹر نیٹ اکسپلورر کہیں استعمال کرنا پڑ جائے تو اردو محفل میں عمودی بار میں ہی پریشانی ہو جاتی ہے کہ میں بائیں طرف ہی سکرول کرنے لگتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرا جواب بھی اعجاز بھائی کے جواب سے ملتا جلتا ہی ہے۔

:- آپ کمپیوٹر سکرین کی کتنی ریزولیشن پسند کرتے/کرتی ہیں؟ 600*800 یا 768*1024 یا 768*1280 یا 1024*1280

میرے پاس ڈیسک ٹاپ ہی ہے۔ 1024۔768

2:- عام طور پر اردو ٹیکسٹ لکھنے کے لئے کونسا کلیدی تختہ(کی بورڈ لے آوٹ) استعمال کرتے/کرتی ہیں؟

اردو دوست ہی استعمال کرتا ہوں۔

3:- اب تک جو اردو فانٹ بن چکے ہیں اُن میں سے کس فانٹ کو اور کس سائز میں عام عبارت کے لئے استعمال کرنا پسند کرتے/کرتی ہیں؟

ایم ایس ورڈ میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہی ہے اور وہی استعمال کرتا ہوں۔

4:- کسی ویب سائیٹ میں Horizontal Bar (صحفہ دائیں یا بائیں کرنی والی پٹی) اچھی لگتی ہے یا نہیں یا پھر ہو یا نہ ہو سب چلتا ہے؟

بلکل اچھی لگتی ہے۔

ایم ایس ورڈ میں افقی بار دائیں طرف ہی رہتی ہے۔ اور ضرور ہونی چاہیے۔
 
arifkarim

معطل
1:- آپ کمپیوٹر سکرین کی کتنی ریزولیشن پسند کرتے/کرتی ہیں؟ 600*800 یا 768*1024 یا 768*1280 یا 1024*1280
768*1024
2:- عام طور پر اردو ٹیکسٹ لکھنے کے لئے کونسا کلیدی تختہ(کی بورڈ لے آوٹ) استعمال کرتے/کرتی ہیں؟
میرا اپنا ہے، ذاتی بنایا ہوا ہے۔

3:- اب تک جو اردو فانٹ بن چکے ہیں اُن میں سے کس فانٹ کو اور کس سائز میں عام عبارت کے لئے استعمال کرنا پسند کرتے/کرتی ہیں؟
عماد نستعلیق، کبھی کبھی تاہوما بھی استعمال کرتا ہوں۔ سائز : 24
4:- کسی ویب سائیٹ میں Horizontal Bar (صحفہ دائیں یا بائیں کرنی والی پٹی) اچھی لگتی ہے یا نہیں یا پھر ہو یا نہ ہو سب چلتا ہے؟
سب چلتا ہے۔۔۔۔۔
 
باسم

محفلین
1۔ 800*600
2۔ ابھی تک تو کرلپ کا فونیٹیک مگر جلد ہی اردو دوست ہوگا
3۔ اردو عماد نستعلیق 18
4۔ سب چلتا ہے
 
دوست

محفلین
اگر ایک عدد پول بنا دیں تو بہتر رہے گا نتائج کو اکٹھا کرنا اور ان سے "نتیجہ" نکالنا۔
وسلام
 
1۔ سکرین کا پکسل 768*1024
2۔ کیبورڈ پاک ڈیٹا والوں‌کا صوتی کیبورڈ استعمال کرتا ہوں
3۔ نفیس ویب نسخ اور عماد نستعلیق بھی کبھی کبھی استعمال کرتا ہوں
4۔ سب چلتا ہے
 
دوست

محفلین
مجھے بھی رائے شماری شامل کرنے کا طریقہ سمجھ نہیں آرہا۔ پی ایچ پی بی بی میں تو آپشن ڈالتے تھے اور نیچے ایک اور کا خانہ کھل جاتا تھا یہاں بس رائے شماری ڈالیے کا چیک باکس نظر آرہا ہے جو چیک کرنے پر بھی ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ :rolleyes:
 
شاکر بھائی رائے شماری کا نہیں پتہ چل رہا تو کوئی بات نہیں۔۔۔ آپ اپنی پسند تو بتائیں۔۔۔
 
دوست

محفلین
ریزولوشن وہی ایک ہزار چوبیس ضرب سات سو اڑسٹھ
کی بورڈ محفل کے کی بورڈ جیسا ہے۔ ونڈوز پر اردو دوست اور لینکس پر میرا اپنا تیار کردہ جو محفل جیسا ہے۔
فونٹ کوئی بھی چلتا ہے عماد نستعلیق بھی، ایشیا ٹائپ بھی اور نفیس ویب نسخ بھی، فجر نوری نستعلیق بھی۔ ایکس زر بھی۔
سکرول بار کی بھی کبھی ٹینشن نہیں‌ لی دائیں ہو یا بائیں ماؤس کا سکرول بٹن چلتا ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
:- آپ کمپیوٹر سکرین کی کتنی ریزولیشن پسند کرتے/کرتی ہیں؟ 600*800 یا 768*1024 یا 768*1280 یا 1024*1280
یہ مانیٹر کے سائز پر منحصر ہے۔ فی الوقت دفتر میں (15 انچ پر) 1024*768 اور گھر میں (17 انچ پر) 1280*1024
عام طور پر اردو ٹیکسٹ لکھنے کے لئے کونسا کلیدی تختہ(کی بورڈ لے آوٹ) استعمال کرتے/کرتی ہیں؟
مائیکروسافٹ کا ڈیفالٹ کلیدی تختہ
اب تک جو اردو فانٹ بن چکے ہیں اُن میں سے کس فانٹ کو اور کس سائز میں عام عبارت کے لئے استعمال کرنا پسند کرتے/کرتی ہیں؟
نفیس ویب نسخ بہت اچھا لگتا ہے۔ متن کے لیے اسے 13 سائز میں استعمال کرتا ہوں۔ علاوہ ازیں ویب سائٹس دیکھنے کے لیے تاہوما
کسی ویب سائیٹ میں Horizontal Bar (صحفہ دائیں یا بائیں کرنی والی پٹی) اچھی لگتی ہے یا نہیں یا پھر ہو یا نہ ہو سب چلتا ہے؟
اب تو ایسا نہیں ہوتا لیکن جب ایسا اتفاق ہوتا تھا تو بہت کوفت ہوتی تھی۔
 
زیک

مسافر
1:- آپ کمپیوٹر سکرین کی کتنی ریزولیشن پسند کرتے/کرتی ہیں؟

لیپ‌ٹاپ پر 1280x800 اور ڈیسکٹاپ پر 1280x1024

2:- عام طور پر اردو ٹیکسٹ لکھنے کے لئے کونسا کلیدی تختہ(کی بورڈ لے آوٹ) استعمال کرتے/کرتی ہیں؟

اردو صوتی 2

3:- اب تک جو اردو فانٹ بن چکے ہیں اُن میں سے کس فانٹ کو اور کس سائز میں عام عبارت کے لئے استعمال کرنا پسند کرتے/کرتی ہیں؟

اپنے سائٹ پر نفیس ویب نسخ کو ترجیح دیتا ہوں۔ اس کے بعد سی‌ایس‌ایس فائل میں اردو نسخ ایشیاٹائپ اور ٹاہوما رکھے ہیں۔ عنوان کے لئے نفیس نستعلیق استعمال کرتا ہوں۔ سائز انگریزی فونٹ سے تھوڑا بڑا یعنی اگر انگریزی فونٹ سمال ہے تو اردو میڈیم۔

4:- کسی ویب سائیٹ میں Horizontal Bar (صحفہ دائیں یا بائیں کرنی والی پٹی) اچھی لگتی ہے یا نہیں یا پھر ہو یا نہ ہو سب چلتا ہے؟

horizontal scrollbar بہت بری لگتی ہے۔

بلال کم از کم ریزولوشن کی حد تک کا ڈیٹا تو میں اردوویب کے قارئین کا چیک کر کے بتا سکتا ہوں۔
 
بلال

محفلین
بلال کم از کم ریزولوشن کی حد تک کا ڈیٹا تو میں اردوویب کے قارئین کا چیک کر کے بتا سکتا ہوں۔

اگر یہ ہو جائے تو اور بھی اچھا ہو جائے گا۔۔۔ ویسے آپ یہ بتا دیں کہ کتنے کتنے فیصد کتنی کتنی ریزولوشن استعمال کرتے ہیں تو بہت بہتر ہو گا۔۔۔ اصل مسئلہ بھی اسی چیز کا ہے کیونکہ ویب ڈیزائننگ میں یہ چیز بہت ضروری ہوتی ہے۔۔۔
 
زیک

مسافر
پچھلے تین ماہ میں اردوویب پر آنے والوں کی سکرین ریزولوشن کچھ اس طرح رہی:

1024x768 | 54.76%
800x600 | 16.78%
1280x1024 | 9.99%
1280x800 | 7.92%
1152x864 | 3.47%
1440x900 | 1.67%
1680x1050 | 1.63%
1280x768 | 1.16%
 
Top