لینکس اردو کوڈر لینکس (ٹیسٹنگ 2)

مکی

معطل
ویسے بغیر کمپریس کیئے پیکیج سورس کوڈ کا سائز کتنا ہے؟ کیوں کہ گٹ ہب پر اوپن سورس سوفٹوئیرز کے لئے سروس ابیوز سے بچنے کی خاطر 300 ایم بی کی لمٹ رکھی گئی ہے جسے ضرورت پڑنے پر جینوئین پروجیکٹس کے لئے انھیں ای میل کر کے بڑھوایا جا سکتا ہے۔

میرا مشورہ یہ ہے کہ ڈیویلپمینٹ ریپوزیٹری گٹ ہب پے رکھی جائے اور اسٹیبل یا ٹیسٹنگ بائنری پیکیجیز کہیں اور مثلاً اردو ویب اور/یا ڈراپ باکس میں مہیا کرائے جائیں۔ اس طرح سورس کوڈ ریپوزیٹری صرف کنٹریبیوٹرس کے مصرف کی چیز ہوگی۔ جبکہ پروڈکٹ اینڈ یوزر اسے دوسرے ذرائع سے حاصل کر کیں گے۔ ضرورت پڑنے پر لینکس کی بائنری ہوسٹنگ ریپوزیٹریز میں بھی رکھوائی جا سکتی ہے۔

تجویز تو اچھی ہے لیکن اس پر عمل کرنا کافی مشکل ہے.. کیونکہ سورس کوئی ڈیڑھ گیگا بائٹ ہے اور یہاں ایک سی ڈی کا امیج اپلوڈ کرنا مسئلہ بن جاتا ہے ڈیڑھ جی بی کون چڑھاتا پھرے گا.. ویسے اور بھی تو کئی غم ہیں.. :)
 

مکی

معطل
نستعلیق فونٹ کی رینڈرنگ تو واقعی بہت شاندار لگ رہی ہے۔ اس کے لیے کیا جگاڑ لگایا ہے اس کی وضاحت کریں گے؟

پوچھنے کا مقصد یہ کہ کیا یہ جگاڑ ابنٹو میں بھی لگایا جا سکتا ہے۔

ابنٹو کے حالیہ نسخے میں یہ جگاڑ مسائل پیدا کر سکتا ہے.. چنانچہ لیوسڈ کا انتظار کر لیں جو 29 اپریل کو آرہی ہے..
 

مکی

معطل
اور ہاں مکی بھائی یہ بتائیے کہ خودکار طور پر جو اردو کی بورڈ نصب کیا گیا ہے اس میں سے کہیں این ایل اے والا کی بورڈ اڑا تو نہیں دیا گیا؟
این ایل اے نامی کوئی کیبورڈ بھی ہے یہ میرے علم میں نہیں.. اس میں تو صرف فونٹیک ہے جو زیادہ تر استعمال ہوتا ہے..
 

مکی

معطل
مکی بھائی نے بتایا ہے کہ یہ ڈسٹریبیوشن اوبنٹو پر ہی مبنی ہے۔ اوبنٹو فونٹس کی رینڈرنگ کے لیے الگ سے کوئی جگاڑ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لینکس پر فونٹس رینڈرنگ اب ونڈوز کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔
ابنٹو کے حالیہ نسخے کارمک کوالا میں نستعلیق فونٹ کی رینڈرنگ کی حالت انتہائی ابتر ہے.. چنانچہ جگاڑ کرنا ہی پڑا..
 

مکی

معطل
فونٹس کی رینڈرنگ سے خیال آیا کہ فری ٹائپ فونٹ راسٹرائزر کو ایک فلیگ شامل کرکے بہتر رینڈرنگ کے لیے کمپائل کرنا ممکن ہے۔ اس کمپائلر فلیگ کو ایپل کمپنی کے کچھ پیٹنٹس کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے لیکن ان ممالک میں جہاں ایپل کا پیٹنٹ نہیں چلتا وہاں فری ٹائپ کو بہتر رینڈرنگ کے لیے کمپائل کیا جا سکتا ہے ۔ ویسے ایپل کے یہ پیٹنٹس ایکسپائر بھی ہونے والے تھے۔ اس کا بھی پتا کر لینا چاہیے۔ مکی بھائی سے درخواست ہے کہ وہ اس جانب بھی کچھ تحقیق کر لیں۔ اگر اردو کوڈر لینکس میں دستیاب فونٹس رینڈرنگ کو مزید بہتر بنایا جانا ممکن ہوتو اس کی افادیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ فری ٹائپ کو ٹرو ٹائپ ہنٹنگ کے ساتھ کمپائل کرنے کے بارے میں تفصیل اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ بات میرے علم میں نہیں تھی اس پر بھی ضرور تحقیق ہونی چاہیے تاہم میرا نہیں خیال کہ اس کی فی الوقت کوئی ضرورت ہے کیونکہ فونٹ رینڈرنگ پہلے ہی زبردست ہے.. :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ بات میرے علم میں نہیں تھی اس پر بھی ضرور تحقیق ہونی چاہیے تاہم میرا نہیں خیال کہ اس کی فی الوقت کوئی ضرورت ہے کیونکہ فونٹ رینڈرنگ پہلے ہی زبردست ہے.. :)

مکی بھائی، اس پر تحقیق زیادہ کام نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ صرف ایک فلیگ ان کمنٹ کرکے ری کمپائل ہی کرنا ہے۔ ٹرو ٹائپ ہنٹنگ کی افادیت کے بارے میں زیادہ بہتر تو محسن حجازی ہی بتا سکتے ہیں۔ میری معلومات کے مطابق ہنٹنگ کی ہدایات فونٹس کے چھوٹے سائز پر ڈسپلے میں کام آتی ہیں۔
 

مکی

معطل
مکی بھائی، اس پر تحقیق زیادہ کام نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ صرف ایک فلیگ ان کمنٹ کرکے ری کمپائل ہی کرنا ہے۔ ٹرو ٹائپ ہنٹنگ کی افادیت کے بارے میں زیادہ بہتر تو محسن حجازی ہی بتا سکتے ہیں۔ میری معلومات کے مطابق ہنٹنگ کی ہدایات فونٹس کے چھوٹے سائز پر ڈسپلے میں کام آتی ہیں۔

میں نے فری ٹائپ کے تازہ نسخے میں مذکورہ فلیگ ان کمٹ کر کے اسے کمپائل کیا اور اردو کوڈر لینکس پر نصب کیا ہے، اگلے نسخوں میں بھی اسے با آسانی شامل کیا جاسکتا ہے لیکن میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آخر فرق کیا پڑا..

screenshot001c.png
 

شیرازی

محفلین
بھائی اسے اور urdu-slax2-6.0.9 کو انسٹال کرنے کا طریقہ کار بھی بتا دیں۔ ونڈو ایکس پی انسٹال کرنے کا طریقہ مجھے آتا ہے۔
اس کا مکمل طریقہ کار کسی جگہ موجود ہے تو اس کا لنک دے دیں۔ شکریہ
 
Top