تنصیبِ اُردو
1. ونڈوز ایکس پی پروفیشنل یا ہوم ایڈیشن کی صورت میں ونڈوز کی سی ڈی کمپیوٹر میں ڈالیں۔
2. کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, Language, and Regional Options پر کلک کریں۔
3. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other languages کو منتخب کریں۔
4. اب پہلے ڈبے Install files for Complex Script and right-to-left languages (Including Thai) پر چیک لگا کر OK کا بٹن دبا دیں۔ کمپیوٹر یہاں سی ڈی مانگے گا۔ سی ڈی انسرٹ کر کے اوکے کر دیں
5. چند لمحوں میں اُردو انسٹال ہو جائے گی۔ اِحتیاطاً کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر دیں۔
اِختیارِ اُردو
1. کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, Language, and Regional Options پر کلک کریں۔
2. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other languages کو منتخب کریں۔
3. بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
4. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں دائیں طرف واقع Add کا بٹن دبائیں اور زبانوں کی فہرست میں سے اُردو کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبائیں۔
نیچے کلاک کے پاس ایک نیا مینو نمودار ہو چکا ہے، دورانِ تحریر وہاں کلک کرنے سے آپ حسبِ ضرورت اُردو اور انگریزی تحریر کا اِنتخاب کر سکتے ہیں۔
صوتی کی بورڈ کی تنصیب
1. صوتی کی بورڈ لے آؤٹ کی تنصیب کے بعد اُسے منتخب کرنے سے قبل مائیکروسافٹ کا مہیا کردہ کی بورڈ لے آؤٹ حذف کرنا بہتر ہو گا۔ اِس مقصد کے لئے مذکورہ بالا تنصیبِ اُردو کے دوسرے مرحلے کے بعد ظاہر ہونے والی کھڑکی کے بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
2. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں اُردو زبان کے نیچے Urdu کے نام سے ایک کی بورڈ لے آؤٹ موجود ہو گا۔ اسے منتخب کر کے دائیں طرف موجود Remove کا بٹن دبا کر OK دبائیں۔ ایسا کرنے سے مائیکروسافٹ کا مہیا کردہ کی بورڈ لے آؤٹ آپ کے کمپیوٹر سے حذف ہو جائے گا۔
3. صوتی کی بورڈ کو منتخب کرنے کے لئے اِسی کھڑکی میں دائیں طرف واقع Add کا بٹن دبائیں۔
4. ظاہر ہونے والی چھوٹی کھڑکی میں زبانوں کی فہرست کے نیچے واقع کی بورڈ لے آؤٹس کی فہرست میں سے Phonetic کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبائیں۔
بشکریہ منہاجین