اردو کیلئے ٹیمپلیٹ

جیسبادی

محفلین
نعمان نے بات اٹھائی ہے کہ "ورڈ پریس ڈاٹ کوم" RTL دائیں سے بائیں لکھنے کیلئے موزوں نہیں، شاید RTL ٹیمپلیٹ کوئی نہیں۔ اگر ایسا ہے، تو کیوں نہ ایک ایسا سانچہ بنا کر wordpress.com میں theme کے طور پر submitکیا جائے۔ انہیں بتایا جائے کہ دائیں سے بائیں زبانوں کو اس کی اشد ضرورت ہے۔
 

نعمان

محفلین
یہ بہت اچھی تجویز ہے۔ ورڈ پریس ڈاٹ کوم سے یقینا حوصلہ افزا جواب ملے گا اگر ہم انہیں ایک ٹیمپلیٹ یا تھیم بنا کر دے دیں
 

زیک

مسافر
میرا ارادہ ہے کہ اگر ورڈپریس کے ڈیفالٹ تھیم کا لائسنس اجازت دے تو اسی کو اردو کے مطابق کر کے اردو ورڈپریس کے پیکج میں شامل کر دیا جائے۔ یہی تھیم ہم ورڈپریس ڈاٹ کام کو بھی مہیا کر سکتے ہیں۔

اگر آپ میں سے کوئی html/css اچھی جانتا ہے اور aesthetic سینس بھی رکھتا ہے تو اردو کے لئے نیا تھیم بنا لے۔ پھر ہم اردو ورڈپریس پیکج میں اسے استعمال کریں گے۔
 

نعمان

محفلین
میں نے دیکھا ہے کہ یہ تھیم نیا بنانا تو کافی مشکل کام ہوگا۔ میرے خیال میں ورڈ پریس کا بائی ڈیفالٹ والا تھیم تبدیل کیا جائے چونکہ ورڈ پریس کو ڈسٹریبیوٹ کرنے کی اجازت ہے اور یہ تھیم بھی اس پیکیج میں شامل ہے۔ لہذا اس کا مقامیانہ قانونی ہوگیا۔ اگر نہیں تب بھی یہ فئیر یوز کے زمرے میں آتا ہے۔
 
Top