اردو کی برقی کتابوں کا نیا ڈومین

الف عین

لائبریرین
مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے نہایت مسرت ہو رہی ہے کہ برقی کتابںی ایک نئے ڈومین پر شفٹ ہو گئی ہے۔ ملاحظہ کریں
http://kitaben.urdulibrary.org
اب اس سائٹ پر آپ بغیر کسی اشتہار یا ‘پاپ اپ‘ کے برقی کتابوں کی معلومات حاصل کر سکیں گے یا ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
اس کے لئے میں اردو ویب ڈاٹ آرگ اور اردو محفل کا بے حد مشکور ہوں (اردو لائبریری اردو ویب کا ہی ’سب ڈومین ‘ہے۔) بطور خاص سعود عالم ابن سعید جو مجھے آن لائن جریدے سہ ماہی ’سمت‘ میں بھی ادارتی تعاون دیتے آئے ہیں۔
ابھی سارے ویب صفحات مکمل نہیں ہو سکے ہیں، البتہ جو کتابیں اپ لوڈ کی جا چکی ہیں، ان کے صفحات مکمل ہوں گے۔ (پھر بھی کسی بے ربطی ملنے پر مجھے مطلع کریں تو مشکور ہوں گا۔
ابھی مصنفین اور زمرے وار کتابوں کی فہرست اپ ڈیٹ نہیں کی گئی ہے۔ اور محض یہ فہرست اپ ٹو ڈیٹ ہے ۔
http://kitaben.urdulibrary.org/AllBooks.html
امید ہے کہ یہ نئی سائٹ زیادہ کار آمد ثابت ہو گی۔
پچھلی آئی فاسٹ نیٹ والی سائٹ بھی حسب معمول فعال رہے گی لیکن اس میں نئے اپ ڈیٹ نہیں کئے جائیں گے۔
 

دوست

محفلین
مجھے تو عرصے بعد آپ کا پیغام دیکھ کر خوشی ہوئی اعجاز صاحب۔ اللہ آپ کو درازی عمر اور صحت دے۔
 

الف عین

لائبریرین
معذرت مکی، فکری ملکیت کا موادتمہاری سائٹ سے ہی ملا تھا لیکن شاید اس وقت مصنف کا نام نہیں تھا، اور سوچا ہو گا کہ تم سے معلوم کروں گا، لیکن بھول گیا۔ اب تصحیح کر دیتا ہوں۔
شاکر، میں تو ادھر دو ماہ سے غائب تھا، اب آ گیا ہوں تو آتا رہوں گا، لیکن زیادہ وقت ضائع نہیں کروں گا!!
 
Top