اردو کی برقی کتابیں۔ تازہ اپ ڈیٹ

لو جی ہم نے بنا لیا کھاتہ۔ اس میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہم ویب سے سارا کم نہیں کرسکتے۔ الگ سے پروگرام انسٹال کرنا پڑتا ہے، جو کہ ہمیں کم از کم زہر لگتا ہے۔

آپ ویب سے سبھی کچھ کر سکتے ہیں۔ پروگرام انسٹال کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ آٹومیٹک سنکنگ ہو جاتی ہے۔ اور یہ پروگرام انتہائی سوفسٹیکیٹیڈ ہے لہٰذا اس میں کوئی زہریلی بات نہیں، ورنہ شاید ہم آپ سے بھی زیادہ ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن بیزار ہیں۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
ایک فولڈر ہی سلیکٹ کر کے شئر کرنے کی بات کی تو ڈراپ باکس صاحب فررماتے ہیں کہ مکمل ڈراپ باکس فولڈر شئر نہیں کر سکتے!!! (پہلے تو واقعی سارے فولڈرس کر رہا تھا، اب سب نکال دئے ہیں لیکن پیغام وہی آ رہا ہے۔ ایں چہ چکر است؟
 

بشیر احمد

محفلین
جناب آپ کے اس خزینے میں
ایسی کوئی کتاب موجود ہے جس میں امیرمینائی کی سوانح ہو
یا ادو ادب کی تاریخ کے متعلق کوئی کتاب(مثلا :داستان تاریخ اردو : حامد حسن قادری وغیرہ ) مل سکتی ۔
 

الف عین

لائبریرین
افسوس بشیر، کسی نے ایسی کتاب ٹائپ کرنے کی ہمت نہیں کی اب تک۔ کیونکہ میں صرف اردو تحریر میں کتابیں مہیا کرتا ہوں، اس لئے سکان کی ہوئی کتابوں کے سلسلے میں معلومات نہیں رکھتا ۔ آرکائیو ڈاٹ آرگ میں دیکھیں شاید مل جائے۔۔
شاکر، شئیرنگ اور فولڈر اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے ہو گیا ہو گا۔
 
Top