اردو کی بورڈ‌ ڈاٹ کام!

نبیل

تکنیکی معاون
آج ایک ای میل میں مجھے www.urdukeyboard.com کا ربط موصول ہوا۔ کسی صاحب نے اردو اوپن پیڈ کا پرانا ورژن اس پیج پر ڈالا ہوا ہے۔ ایک مرتبہ اردو ویب پیڈ کو بھی اسی طرح ایک سائٹ urdueditor.com پر استعمال کیا گیا تھا، لیکن اب یہ ڈومین باقی نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب اس سائٹ میں کیا خاص بات ہے؟ اس میں صرف اوپن پیڈ کا ڈیمو پیج ہے اور کچھ نہیں ہے۔
 

اعجاز

محفلین
نبیل ۔ آپ بھی محفل میں‌ ایک سیدھے ربط پر یہاں‌ کا کیبورڈ رکھ دیں۔
کبھی کبھی ٹائپ کرنے کے لیے ایک جعلی جواب لکھنا پڑتا ہے۔
یہ مت کہیے گا کہ آفلائن ایڈیٹر استعمال کر لیا کریں :grin:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ تلمیذ صاحب۔ اگر یہ لوگ اوپن پیڈ کا ورژن اپڈیٹ کرلیں تو شاید بہتر ہو۔
 

رند

محفلین
جی بہت شکریہ بھائی اس سائیٹ کےبتانے کا کیونکہ ونڈو اٹھانوے میں یہ بہت کار آمد ثابت ہوسکتا ہے اس طرح کے جب اٹھانوے میں ایسا فورم اوپن کریں جس میں محفل کی طرح اردو پیڈ نا لگا ہوتو اس میں اوردو میں جواب پوسٹ کرنے کے لیے اس سائیٹ پر لکھ کر کاپی کرکے اردو پیسٹ کیا جاسکتا ہے اور دوسری بات یہ کہ اس سائیٹ پہ جانے کی ضرورت ہی کیا ہے ادھر اردو محفل میں ہی آکر فوری جواب والے اردو پیڈ میں بھی تو لکھ کر کاپی پیسٹ کیا جاسکتا ہے نا ہاہاہاہاہاہاہا
 
Top