ذیشان حیدر
محفلین
محترم دوستو
السلام عیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اردو کی بورڈ بنانے کےلئے قدریں کہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
السلام عیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اردو کی بورڈ بنانے کےلئے قدریں کہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
دوسرا یہ پوچھنا ہے کہ کی بورڈ بنانے کے لئے مائیکروسوفٹ کی بورڈ کریئیٹر لےآوٹ ورژن 4۔1 کے پروگرام کے علاوہ کسی اور پروگرام کا بھی سہارا لیا جاسکتا ہے اگر لیاجاسکتا ہے تو اس کے بارے میں بھی حضرات بتائیںشکریہ
دوسرا ٹول یہاںموجود ہے :اس بارے میں عارف کریم بہتر بتا سکتے ہیں کیونکہ ایک بار انہوں نے ایک سافٹ ویئر کا بتایا تھا لیکن اب مجھے یاد نہیں۔
اس کے علاوہ اگر کوئی دوست مائیکروسافٹ کی بورڈ لے آؤٹ کریئٹر کے بارے میں کوئی معلومات چاہے اور اردو کلیدی تختہ بنانا چاہتا ہو تو شائد اسے اس ربط سے کوئی معلومات مل جائے۔۔۔
جناب نئے چارٹس میںہر ویلیو کے آگے اسکے استعمال کی جانی والی زبان بھی موجود ہوتی ہے۔مکمل چارٹ شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔۔۔ ویسے یہ چارٹ اس لئے شیئر نہیں کرتا کیونکہ اس میں اردو کے علاوہ باقی کئی زبانوں کی بھی قدریں موجود ہیں جس سے عام طور پر کی بورڈ بنانے والے خاص اردو کی قدروں کی بجائے کئی دوسری قدریں استعمال کر لیتے ہیں جن کی وجہ سے بعد میں مسائل اردو کو برداشت کرنے پڑتے ہیں اور پڑیں گے۔ باقی ایڈوانس یوزر کو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن عام طور ایسی معلومات کی تلاش میری طرح کےعام یوزر کر رہے ہوتے ہیں۔ جیسے شروع میں میں نے بھی خاص اردو کی بجائے اردو اور عربی دونوں کی قدروں کا استعمال کر دیا اور کافی عرصہ بعد جا کر پتہ چلا کہ کچھ اردو اور عربی کی قدریں مختلف بھی ہیں۔ اس لئے یہ چارٹ تیار کیا تاکہ جس کو بھی اردوکا کی بورڈ تیار کرنا ہو اس کے مکمل چارٹ سے اردو کی قدریں تلاش کرنے کی بجائے ایک ساتھ ہی ساری قدریں مل جائیں۔۔۔