السلام وعلیکم نبیل بھائی! امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ جس ادارے میں میرا پہلی بار اردو ٹائپنگ سے واسطہ پڑا تھا وہاں اردو ٹائپنگ کے لیے ہر کمپیوٹر کے کی بورڈ پر اسٹیکر چپکانے کا نظام تھا اور اس کے لیے ہر کمپیوٹر کے لیے ایک شیٹ مہیا کی جاتی تھی جو ٹرانسپیرنٹ تو نہیں ہوتی تھی لیکن اس میں انگریزی الفاظ کے ساتھ اس Key پر موجود اردو متبادل لفظ (بمطابق مقتدرہ کی بورڈ) لکھے ہوتے تھے۔ بہت خوبصورت اسٹیکر تھے اور مجھ جیسے نو آموزوں کے لیے انتہائی کارآمد۔ اس کے بعد سے آج تک یہ نوبت تو نہیں آئی کہ اسٹیکر خریدنے پڑیں لیکن اس سلسلے میں مارکیٹ کا ایک چکر لگانا پڑے گا کہ کیا مارکیٹ میں اس طرح کے اسٹیکر دستیاب ہیں جن پر انگریزی کی بورڈ کے اردو متبادلات تحریر ہوں۔ یقیناً یہ اردو تحریر کرنے والے نئے صارفین کے لیے بہت کارآمد ہوگا۔ لیکن اس سلسلے میں ایک سوال میرے ذہن میں ابھر رہا ہے کہ اگر اس طرح کے اسٹیکر دستیاب ہوں تو کیا آپ کا اردو محفل کے نو آموز اردو ٹائپسٹ خواتین و حضرات کو یہ اسٹیکر شیٹیں مہیا کرنے کا ارادہ ہے؟