*اردو کی دلچسپ اور اہم معلومات*،،،

نوٹ (اگر معلومات میں غلطی ہو تو نشاندہی ضرور کریں)
سوال: شکیب جلالی ایک شاعر تھا اس کی موت کس طرح ہوئی تھی؟
جواب: 1966 میں ریل گاڑی کے سامنے آکر خود کشی کرلی تھی.
سوال: 1970 میں اردو کے مشہور شاعر کون تھے جنہوں نے خود کشی کی تھی؟
جواب: مصطفیٰ زیدی نے.
سوال: وہ کونسے شاعر تھے جن کی موت گھوڑے کی دولتی سے ہوئی؟
جواب:نجم الدین شاہ مبارک کی.
سوال: وہ کونسے شاعر تھے جنہوں نے اپنی ساری عمر نعت کو ہی کو موضوع سخن بنایا؟
جواب: محسن کاکوردی.
سوال:وہ کونسے شاعر تھے جو شاعری میں کسی کے شاگرد نہیں تھے؟
جواب: شیخ امام بخش ناسخ البتہ وہ پہلوانی میں مرزا مغل کے شاگرد تھے.
سوال: خواجہ حیدر علی آتش کون کون سے نشے کرتے تھے؟
جواب: بھنگ،چرس،حقہ پیتے تھے.
سوال:سودا کو کتے پالنے شوق تھا آپ بتائیے کہ داغ دہلوی کو کس پرندے کے پالنے کا شوق تھا؟
جواب: تیتر پالنے کا.
سوال: اردو کے وہ کونسے شاعر تھے جن کی نماز جنازہ عیدالاضحٰی کے دن پڑھی گئی؟
جواب: داغ دہلوی کی.
سوال: اردو کے کس شاعر کا جدہ سعودی عرب میں دوران مشاعرہ انتقال ہوا؟
جواب: ماہرالقادری کا.
سوال: اردو کے کونسے شاعر اور شاعرہ نے مرنے کے بعد اپنی لاشوں کو جلانے کی وصیت کی تھی؟
جواب ن م راشد(مرد) اور عصمت چغتائی (عورت) نے.
سوال: ابن انشاء کا انتقال لندن میں ہوا آپ بتائیے کہ بہادر شاہ ظفر کہاں دفن ہیں؟
جواب: رنگون (برما) میں.
سوال: اردو کے مشہور مزاح نگار پطرس بخاری نیویارک امریکہ میں دفن ہیں آپ بتائیے کہ مولانا محمد علی جوہر کہاں دفن ہیں؟
جواب: بیت المقدس میں.
سوال: کس شاعر نے خود اپنی تاریخ وفات نکالی تھی اور وہ بالکل درست ثابت ہوئی؟
جواب: مومن خان مومن نے وہ چھت سے گر فوت ہوگیا تھا.
سوال: اردو کے عناصر خمسہ کونسے ہیں؟
جواب: محمد حسین آزاد
الطاف حسین حالی
سرسید احمد خان
شبلی نعمانی
ڈپٹی نذیر احمد.
سوال: اردو کے اس مشہور شاعر کا نام بتائیے جو موسیقار بھی تھے؟
جواب: امیر خسرو
سوال: سید سلیمان ندوی اور علامہ شبیر عثمانی کا مزار کہاں ہے؟
جواب: اسلامیہ کالج کراچی میں.
سوال: قومی ترانے میں اردو کے کتنے الفاظ ہیں؟
جواب: صرف ایک "کا" کا لفظ.
سوال: پاکستان کا قومی ترانہ کس ہیئت میں لکھا گیا ہے؟
جواب: مخمس میں.
سوال: قومی ترانے کی دھن کس نے تیار کی تھی؟
جواب: عبدالکریم چھاگلہ نے.
سوال:قومی ترانے کا دورانیہ کتنا ہے؟
جواب: ایک منٹ بیس سیکنڈ
سوال: اردو کے کونسے مشہور شاعر اپنے ہی گھر میں دفن ہیں؟
جواب: میر انیس
 
آخری تدوین:
سوال: قومی ترانے میں اردو کے کتنے الفاظ ہیں؟
جواب: صرف ایک "کا" کا لفظ.
میری رائے میں یہ درست نہیں. کسی بھی زبان کے جو الفاظ عمومی طور پر اردو میں یا اردو ادب میں مستعمل ہیں. وہ اردو کا حصہ ہیں.
ورنہ جس بنیاد پر باقی الفاظ کو اردو سے نکالا جا رہا ہے، "کا" بھی اردو کا نہیں ہے.
 
صرف سرخ کیا گیا لفظ اردو میں عام مستعمل نہیں.

پاک سرزمین شاد باد
كشورِ حسين شاد باد
تو نشانِ عزمِ عالی شان
ارضِ پاکستان!
مرکزِ یقینِ شاد باد

پاک سرزمین کا نظام
قوتِ اخوتِ عوام
قوم ، ملک ، سلطنت
پائندہ تابندہ باد
شاد باد منزل مراد

پرچمِ ستارہ و ہلال
رہبرِ ترقی و کمال
ترجمانِ ماضی شانِ حال
جانِ استقبال!
سایۂ خدائے ذوالجلال
 

squarened

معطل
میری رائے میں یہ درست نہیں. کسی بھی زبان کے جو الفاظ عمومی طور پر اردو میں یا اردو ادب میں مستعمل ہیں. وہ اردو کا حصہ ہیں.
ورنہ جس بنیاد پر باقی الفاظ کو اردو سے نکالا جا رہا ہے، "کا" بھی اردو کا نہیں ہے.

کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر رؤف پاریکھ صاحب کا مضمون چھپا تھا اردو سے متعلق مغالطوں کے بارے میں. اس کا کچھ حصّہ

captureyyy.png
 

فرقان احمد

محفلین
محترم، آپ نے اردو زبان و ادب کے حوالے سے مفید معلومات بہم پہنچائی ہیں، بہت شکریہ! تاہم، ایک غلطی کی جانب اشارہ کیا جاتا ہے، امید ہے تدوین فرما دیں گے۔

سوال: اردو کے کونسے شاعر اور شاعرہ نے مرنے کے بعد اپنی لاشوں کو جلانے کی وصیت کی تھی؟
جواب: ن.م رشید (مرد) اور عصمت چغتائی (عورت) نے.

ن م راشد
 
میری رائے میں یہ درست نہیں. کسی بھی زبان کے جو الفاظ عمومی طور پر اردو میں یا اردو ادب میں مستعمل ہیں. وہ اردو کا حصہ ہیں.
ورنہ جس بنیاد پر باقی الفاظ کو اردو سے نکالا جا رہا ہے، "کا" بھی اردو کا نہیں ہے.
سارے کا سارا ترانہ صرف ایک لفظ کے فرق سے بیک وقت اردو میں بھی ھے اور فارسی میں بھی۔
پاک سر زمین "کا" نظام میں، زمین "را" نظام لکھ دیں تو سارا ترانہ فارسی میں ھو جائے گا ورنہ اردو میں رھے گا۔ پس، اگر ترانے کو فارسی میں تصور کر لیا جائے تو یہی کہا جائے گا کہ اس میں لفظ "کا" اردو میں ھے۔ کیونکہ یہ واحد لفظ ایسا ھے جو خالص اردو کا ھے۔
 

سروش

محفلین
راشد کا انتقال 9 اکتوبر 1975ء کو لندن میں ہوا تھا۔ ان کی آخری رسوم کے وقت صرف دو افراد موجود تھے، راشد کی انگریز بیگم شیلا اور ساقی فاروقی جب کچھ لوگ عبداللہ حسین کا ذکر بھی کرتے ہیں۔۔ ساقی لکھتے ہیں کہ شیلا نے جلد بازی سے کام لیتے ہوئے راشد کے جسم کو نذرِ آتش کروا دیا اور اس سلسلے میں ان کے بیٹے شہریار سے بھی مشورہ لینے کی ضرورت محسوس نہیں کی، جو ٹریفک میں پھنس جانے کی وجہ سے بروقت آتش کدے تک پہنچ نہیں پائے۔ ان کی آخری رسوم کے متعلق یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ راشد چونکہ آخری عمر میں صومعہ و مسجد کی قیود سے دور نکل چکے تھے، اس باعث انہوں نے عرب سے درآمد شدہ رسوم کے بجائے اپنے لواحقین کو اپنی آبائی ریت پر، چتا جلانے کی وصیت خود کی تھی۔
 
انگریزی ویکیپیڈیا پر طویل عرصہ تک یہ دعویٰ کیا جاتا رہا کہ پاکستان کا پہلا ترانہ قائداعظم نے جگن ناتھ آزاد سے لکھوایا تھا، اور عام لوگوں نے اس پر یقین کرنا شروع کر دیا، تاہم بعد میں محققین نے اس دعوی کو مضحکہ خیز گردانا، جس کے بعد اس دعوی کو ترک کر دیا گیا، مگر بعد میں بھی دہرایا جاتا رہا ہے۔ عقیل عباس جعفری نے اپنی کتاب میں اس قصہ پر تفصیلی تحقیق سے ثابت کیا کہ یہ قصہ جھوٹا ہے
 
Top