احمدبسراء
معطل
گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اردو زبان کو سرکاری اور دفتری زبان بنانے کے حوالے سے درخواست دی گئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار ایم کوکب اقبال نے کہا کہ پاکستان کے 1973 کے آئین آرٹیکل 251 کے تحت اردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور اس کو سرکاری و دفتری زبان بنانے کے لیے عرصہ 15 سال میں حکومت کو تمام ضروری اقدامات کرنے تھے۔ یہ 15 سال کا عرصہ 1988 میں پورا ہو گیا اس وقت سے آج تک مزید 27 برس گزر گئے لیکن وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 42 سال گزر جانے پر بھی کوئی اقدامات نہیں کئے۔
اب اس درخواست کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئیندہ چھ ماہ میں اردو کو سرکاری اور دفتری زبان کے طور پر رائج کر دیا جائے گا۔
اب دیکھیں کے کب تک یہ ممکن ہو پاتا ہے۔
اب اس درخواست کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئیندہ چھ ماہ میں اردو کو سرکاری اور دفتری زبان کے طور پر رائج کر دیا جائے گا۔
اب دیکھیں کے کب تک یہ ممکن ہو پاتا ہے۔