اردو کی قدیم کتابیں! ۔

کاشف اختر

لائبریرین
اس لڑی کا مقصد اردو ادب کی قدیم نثری کتب ( افسانوی، تنقیدی، عروضی، تاریخی، قواعد و بلاغت، خطوط ، شعری مجموعے) سے متعلق معلومات کو یکجا کرنا ہے!احباب کتابوں کے نام مع مصنفین شامل کریں! ہوسکے تو ڈاؤنلوڈ کیلئے ربط بھی دیں ! میرے ناقص خیال میں گوگل پر ایسا کوئی مواد نھیں جو اس کی قسم کی معلومات بہم پہونچانے میں معاون ہو!


الف عین صاحب کی کتابیں کہاں سے مل سکتی ہیں؟ اس بارے میں بھی رہنمائی درکار ہے!
 
آخری تدوین:

کاشف اختر

لائبریرین
میری کتابیں؟؟؟ میں تو اتنا قدیم نہیں ہوں، ابھی جمعہ جمعہ چھیاسٹھ برس کا ہی تو ہوں!

میری دعا ہے کہ اللہ آپ کی عمر دراز کرے!
آپ کی کتابوں کے تعلق سے یہ معلوم کرنا ہے کہ ان کی تعداد کتنی ہے اور نام کیا کیا ہیں! شعری مجموعے ہوں یا نثری شہ پارے!اگر پی ڈی ایف فائل میں دستیاب ہوں تو بہت خوب!
جب آپ کی کتابوں کے نام معلوم ہوجائیں گے تو تلاش کرنے میں زیادہ دشواری نھیں ہوگی؟
 
آخری تدوین:

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اصل میں ان کتابوں کی پی ڈی ایف فائل چاہئیے! ورنہ کم از کم ورڈ فائل یا ٹیکسٹ فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد کس طرح استعمال کرنا ہے؟ طریقۂ کار سے آگاه کردیں؟
ان کتابوں کو ڈاؤنلوڈ کیجیے اور پھر کسی بھی سافٹوئیر کی مدد سے پی ڈی ایف میں کنورٹ کر لیجیے۔
ویسے تو یہ کام پی ڈی ایف پرنٹر سے بھی ہو جاتا ہے، جو ایڈوبی یا فوکسٹ کے ساتھ انسٹال ہوتا ہے، مگر اُس میں مسئلہ یہ ہے کہ وہ اردو کے اکثر الفاظ خلط ملط کر دیتا ہے۔
 
میری دعا ہے کہ اللہ آپ کی عمر دراز کرے!
آپ کی کتابوں کے تعلق سے یہ معلوم کرنا ہے کہ ان کی تعداد کتنی ہے اور نام کیا کیا ہیں! شعری مجموعے ہوں یا نثری شہ پارے!اگر پی ڈی ایف فائل میں دستیاب ہوں تو بہت خوب!
جب آپ کی کتابوں کے نام معلوم ہوجائیں گے تو تلاش کرنے میں زیادہ دشواری نھیں ہوگی؟
میں یہ سمجھا تھا آپ ان کی لائبریری کے متعلق پوچھ رہے ہیں۔ :)
 
Top