جیسا کہ آپ جانتے ہیں، چار لغات ایسی ہیں جنھیں اردو کی مستند ترین لغات مانا جاتا ہے۔ یہ لغات ہیں:
فرہنگِ آصفیہ
نور الغات
اردو لغت تاریخی اصول پر
A Dictionary of Classical Urdu, Hindi and Hindustani
یونیورسٹی آف شکاگو کی مہربانی سے ان میں سے موخر الذکر لغت آن لائن دستیاب ہے۔ یہ لغت اگرچہ خاصی پرانی ہے(یعنی یہ1882ء میں شائع ہوئی تھی) لیکن اس میں کئی خوبیاںایسی ہیں جو اردو کی کسی اور لغت میںنہیںملتیں۔ مثلآ اس میں الفاظ کا اشتقاق بھی بتایا گیا ہے، یعنی یہ لفظ کہاںسے آیا اور کن مراحل سے گزر کر موجودہ شکل تک پہنچا ہے۔
لیکن اس لغت کے آن لائن نسخے میں کچھ مسائل ہیں جن کی وجہ سے اس کی افادیت قدرے محدود ہو گئی ہے۔ مثال کے طور پر یہ لغت اردو کے حرف ہ کو تسلیم نہیں کرتی۔ (یہی بات میںنے فارسی کی سائٹس پر بھی دیکھی ہے) مثال کے طور پر اگر آپ اس میں ہلاک، ہمیشہ، ہلدی وغیرہ ڈھونڈیں (چاہے ہ سے یا ھ سے) تو پیغام ملے گا کہ یہ الفاظ لغت میں موجود نہیںہیں، حالاں کہ یہ الفاظ لغت میںموجود ہیں۔ اگر یہی الفاظ رومن حروف میںلکھیں تو وہ مل جائیں گے۔
اب اربابِ ٹیکنالوجی سے سوال ہے کہ اس کی کیا وجہ ہے،اردو اور فارسی کی ہ الگ کیوںہیں اور اور اس مسئلے کا حل کیا ہے؟
جواب کا پیشگی شکریہ
زیف