اردو کی معروف و نایاب کتابوں کو انٹر نیٹ پر محفوظ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

mmubin

محفلین
اردو کی معروف و نایاب کتابوں کو ا

اردو کی نایاب کتابوں کو انٹر نیٹ پر محفوظ کرنے کا وقت آ گیا ہے یونی کوڈ کے آنے کے بعد یہ ممکن ہو گیا ہے۔ اردو ویب کے مبران اس سلسلے مٰیں نمایاں رول ادا کر سکتے ہین اگر ہر ممبر ایک کتاب کو ٹائپ کرنے کا عہدکریں تو ایک سال میں ہزاروں کتابیں مکمل ہو جاے گی جو اردو ویب یا کسی اور سائٹ پر آن کے بعد ساری دنیا کے اردو داں طبقے تک پہونچ سکتی ہیں

ایم مبین

بھیونڈی انڈیا
 

نبیل

تکنیکی معاون
مبین صاحب، ایکسیلنٹ آئیڈیا۔ میں کافی عرصے سے اس سمت میں سوچ رہا تھا اور عنقریب ایک پراجیکٹ شروع کرنے والا تھا۔ میری بھی خواہش ہے کہ پراجیکٹ گٹن برگ کی طرز پر ایک اردو کی بھی آن لائن ڈیجیٹل لائبریری بنے۔ ہم اردو ویب پر اس کا انتظام بخوشی کریں گے۔ جب تک تمام خواتین و حضرات اپنی پسندیدہ تحریریں یونیکوڈ اردو میں ٹائپ کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ جن کے پاس انپیج ڈاکومنٹس کی صورت میں یہ مواد موجود ہو، وہ اسے یونیکوڈ میں کنورٹ کرنے کی سعی کریں۔ اس سارے معاملے میں اگر کاپی رائٹ کا خیال رکھیں تو اچھی بات ہوگی۔

اگرچہ اقبال سائبر لائبریری بھی اسی طرز کا پراجیکٹ ہے لیکن میری نظر میں اس میں یہی سقم ہے کہ اس میں تمام کتابیں تصویری اردو میں ہیں۔
 

سیفی

محفلین
نبیل بھیا

ہم آپ کے پراجیکٹ کے شدت سے منتظر ہیں

اے حقیقت ِ منتظر کبھی نظر آ لباسِ مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں میری جبینِ نیاز میں
 

منہاجین

محفلین
سیفی نے کہا:
نبیل بھیا
ہم آپ کے پراجیکٹ کے شدت سے منتظر ہیں

اے حقیقت ِ منتظر کبھی نظر آ لباسِ مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں میری جبینِ نیاز میں

مجھے تو آپ کے لئے اِقبال کا ایک اور کلام یاد آ رہا ہے۔

ع- ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو

ویسے اگر آپ ہمت کریں تو نبیل کے اِس خواب کو شرمندہء تعبیر کرنے میں مُمِد ہو سکتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top