اردو کی پیڈ کیسے انسٹال کریں؟

silent.killer

محفلین
سلام
ہمیں ایک تفریحی فورم کےلیے اردو کی پیڈ چاہیئے ۔ ہم نے ایک اردو ویب پیڈ یہاں‌سے ڈاؤن لوڈ تو کر لیا ہے مگر اس کی انسٹالیشن نہی کرنی آرہی ۔ کیا کوئی اس کو انسٹال کرنے میں مدد کرے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب پیڈ کی ڈاؤنلوڈ میں ہی اس کی ڈاکومنٹیشن اور کچھ سمپل بھی موجود ہیں جن میں اس کے استعمال کا طریقہ واضح کیا گیا ہے۔
آپ کس فورم سوفٹویر میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کرنا چاہتے ہیں؟
 

بلال

محفلین
نبیل بھائی کیا میں جان سکتا ہوں کہ اگر ہم اردو ویب پیڈ کی کوئی کلید تبدیل کرنی چاہیں تو وہ کیسے ہو گی اور وہ کوڈ کس فائل میں اور کہاں ہے۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب پیڈ جاوا سکرپٹ میں لکھا گیا ہے اور اس کا کوڈ UrduEditor.js فائل میں ہے۔ اس فائل میں آپ کو ذیل کا کوڈ نظر آئے گا:

کوڈ:
var codes= new Array();
	codes['a']=0x0627;
	codes['b']=0x0628;
	codes['c']=0x0686;
	codes['d']=0x062F;
	codes['e']=0x0639;
	codes['f']=0x0641;
	codes['g']=0x06AF;
	codes['h']=0x06BE;
۔
۔
۔

یہ نہایت سادہ میپنگ ہے۔ codes لسٹ میں متعین کیا گیا ہے کہ کی بورڈ پر کوئی کیریکٹر ٹائپ ہونے پر اردو کا کونسا حرف ٹائپ ہو۔ مثال کے طور پر codes['a']=0x0627; میں a کو ا پر میپ کیا گیا ہے، ا کا کوڈ 0x0627 ہے۔ اسی لاجک کو استعمال کرکے آپ اس میپنگ میں اضافہ یا ترمیم کر سکتے ہیں۔
 

silent.killer

محفلین
اردو ویب پیڈ کی ڈاؤنلوڈ میں ہی اس کی ڈاکومنٹیشن اور کچھ سمپل بھی موجود ہیں جن میں اس کے استعمال کا طریقہ واضح کیا گیا ہے۔
آپ کس فورم سوفٹویر میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کرنا چاہتے ہیں؟

میں‌نے دو دن پہلے ایک فری فورم بنایا ہے جو php پر مبنی ہے

مجھے php کے بارے میں‌زیادہ تو نہی پتا اور نا ہی اردو پیڈ انسٹال کرنا آتا ہے۔ میں‌نے ڈاکومینٹس دیکھے ہیں‌مگر پتا نہی وہ کس فائل میں‌انسٹال کروں‌
جلد سے جلد مدد کریں‌تاکہ میں‌اپنا فورم پیڈ ھوسٹگنگ پر کر سکوں ۔ اور ہاں‌ کوئی اچھی سی اور سستی پاکستانی ویب ہوسٹنگ کا بھی بتائیے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کی بتائی ہوئی معلومات ناکافی ہیں۔ آپ کونسا فورم سوفٹویر استعمال کر رہے ہیں؟ اگر آپ نے کسی فری فورم ہوسٹ پر فورم بنائی ہے تو اس میں کوئی تبدیلی کرنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ فری فورم ہوسٹس فائل اپلوڈ کرنے کی سہولت فراہم نہیں کرتے۔
 

silent.killer

محفلین
میں‌نے freeweb7 پر فورم اپلوڈ کیا ہے ۔ جو کہ سب کچھ اپلوڈ‌کرنے کی سہولت دیتا ہے
آپ صرف طریقہ کار بتا دیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں معذرت چاہتا ہوں، اس طرح میں آپ کی مدد کرنے سے قاصر ہوں۔
آپ چاہیں تو اردو پی ایچ پی بی بی یا کسی اور اردو فورم پیکج میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن ملاحظہ کر لیں، ہو سکتا ہے اس سے آپ کو اندازہ ہو جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں عرض کر چکا ہوں کہ اردو ویب پیڈ کی ڈاؤنلوڈ میں اس کی ڈاکومنٹیشن شامل ہے اور اس کے استعمال کے طریقہ بھی سمجھایا ہوا ہے۔
کسی بھی فورم سوفٹویر میں اردو ویب پیڈ کو ایڈٹ ایریاز میں انٹگریٹ کرنے کے لیے UrduEditor.js فائل کو شامل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے عام طور پر فورم کی ہیڈر ٹیمپلیٹ میں شامل کیا جاتا ہے اور اس کا طریقہ ہر فورم سوفٹویر کے لیے مختلف ہوتا ہے۔ اب تقریباً ہر فورم سوفٹویر میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن کا کامیاب تجربہ ہو چکا ہے۔ آپ جس فورم سوفٹویر کا استعمال کرنا چاہ رہے ہیں، اس کے بارے میں معلومات حاصل کر لیں کہ آیا اس کے لیے اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن پر کام ہو چکا ہے یا نہیں۔ اس وقت phpbb2، phpbb3، smf، vbulletin ، punbb، minibb اور ipb میں اردو ویب پیڈ کامیابی سے انٹگریٹ کیا جا چکا ہے۔ ipb میں ویب پیڈ کی انٹگریشن کے سلسلے میں آپ نوید اصغر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ وہ اس سلسلے میں کچھ کام کر چکے ہیں۔ اس کے بارے میں آپ اس ربط پر پڑھ سکتے ہیں۔
 

silent.killer

محفلین
بھائی پہلے میں‌نے ایک اور فورم بنایا تھا جو کہ اب چھوڑ چکا ہوں لیکن اب میں‌ipb پر کام کرنا چاہتا ہوں
جو لنک آپ نے دیا ہے اس میں اردو ایڈیٹر کے بارے میں‌کچھ بھی نہی
میں‌ipb میں‌اردو ایڈیٹر کو انسٹال کرنا چاہتا ہوں جو کہ سکریں پر بھی آئے
آج کل اسلام کو بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ لوگ درباروں پر جا کے سجدے کرتے ہیں‌۔ میں اپنے فورم میں انہیں‌نادان لوگوں کی اصلاح‌کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں‌۔ لیکن انگلش میں‌یہ کام بہت مشکل ہے اسی لیے تو آپ سے ایڈیٹر کے بارے میں‌کہا ۔ پلیز اس مسئلے کو ایک نیک کام سمجھتے ہوئے میری مدد کریں تاکہ ہم اسلام کو پھر سے زندہ کر سکیں‌۔
وقت نکالنے کا شکریہ
 
Top