نبیل
تکنیکی معاون
آج اردو دان کے بلاگ پر ایک پوسٹ نے مجھے چونکا دیا۔ اس میں بھارت میںایک سینٹر فار ڈیویلپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (PARC) کا ربط فراہم کیا گیا ہے۔ مجھے حیرانی ہے کہ یہ ربط اب تک ہماری نگاہوں سے کیسے پوشید رہا۔ اس ادارے نے تو کافی کام کیا ہوا ہے، اگرچہ میں اس کے استعمال میں کچھ مسائل نظر آتے ہیں۔
اس سائٹ پر تحریری اردو میں نثر ، شعر اور طب پر کتابیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ایک اردو ایڈیٹر بھی ڈاؤنلوڈ کے لیے موجود ہے جس میں نستعلیق لکھی جا سکتی ہے۔ یہاں جو کتابیں پی ڈی ایف ڈاکومنٹس کی شکل میں موجود ہیں ان میں نستعلیق سکرپٹ استعمال ہوا ہوا ہے۔
یہ سب کچھ ٹھیک ہے لیکن یہ یونیکوڈ میں نہیں بلکہ PARC کے ڈیویلپ کردہ ایک سٹینڈرڈ پاسکی (PASCii) میں ہے۔ یوں اگر پی ڈی ایف سے ٹیکسٹ کاپی کرکے کہیں اور پیسٹ کیا جائے تو اس کا حشر نشر ہو جاتا ہے۔ یہ بڑی بے چارگی کی صورتحال لگتی ہے کہ تحریری اردو ہونے کے باوجود اسے یونیکوڈ میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں جو کتابیں موجود ہیں ان میں مرزا غالب کے خطوط شامل ہیں۔
اس سائٹ پر اردو ایڈیٹر کے علاوہ دوسری ڈاؤنلوڈز بھی موجود ہیں۔ آپ بھی اس سائٹ کو دیکھیں اور اپنے تاثرات بیان کریں۔
سینٹر فار ڈیویلپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ