احمدبسراء
معطل
محترم ممبران،
میں کافی دن سے ورڈپریس کے سانچہ صحیفہ اور جریدہ پر کام کر رہا تھا جس میں کافی حد تک کامیاب ہو گیا ہوں۔ ذیل میں جریدہ کا سکرین شاٹ بھیج رہا ہوں۔نشان زدہ جگہ پہ تھوڑا مسئلہ ہو رہا ہے امید ہے ایک دو دن میں وہ بھی کنٹرول کر کے سانچے یہاں پر پیش کر دو گا۔اگر کوئی دوست ان نشان زدہ مسائل کے حل میں مدد کرنا چاہے تو رابطہ کر سکتا ہے۔آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔ہاں یہاں میرے ایک ایسے دوست ہیں جن کا میں ضرور ذکر کروں گا کہ میں ان کا احسان مند ہوں کہ ان کی وجہ سے آج میں اتنا بھی سیکھ سکا ہوں۔قصہ کچھ یوں ہے کہ میرے یہ دوست پہلے ان تھیمز کا ترجمہ کر چکے ہیں میں نے ان سے مدد مانگی تو انہوں نے کہا بھئی یہ تو میری پرسنل تھیمز ہیں اور کمپنی نے میرے علاوہ کسی اور کو دی نہیں اور نہ کوئی اور میرے بغیر ان کا ترجمہ کر سکتا ہے۔ وقتی طور پہ تو مجھے ان پہ افسوس ہوا اور خود پر غصہ بھی آیا کیونکہ آج تک میں نے کچھ سیکھنے کے لیے اللہ کے سوا کسی سے مدد نہ مانگی تھی ۔لیکن کچھ ایسے دوست بھی یہاں موجود تھے جو اپنا علم دوسروں تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔ان لوگوں نے بلا لوث بناء میرے کہے اس کام میں میرا ہاتھ بٹایا۔میں ان صاحب کا شکر گزار اس لئے ہوں کہ انہوں نے مجھے سبق سکھایا کہ کسی سے مدد مانگنے کی بجائے خود محنت کر کہ کامیابی جلد مل جاتی ہے۔لیکن میں اپنی طرح کے اردو فورم کے نئے ممبران کی مدد ضرور کروں گا تاکہ ان کا وقت کم ضائع ہو اور وہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سیکھ سکیں۔